اشاعتیں

مُرشد کا فیض

تصویر
نیوٹن کے مشہور قانونِ تجاذب کی ایک نوری تشریح مُرشد کا فیض قربت کا قانون :- سورج، چاند اور ستارے سب ہی روشن ہیں۔ ستارے کو صرف دوری کی وجہ سے ستارہ کہتے ہیں، ورنہ درحقیقت ایک ستارہ اتنا بڑا ہوتا ہے کہ اس میں ہمارے   سورج جیسے لاکھوں سورج سما جائیں۔  

تعارف عائشہ بنتِ طلحہ (راویہ)

تصویر
حضرت عائشہ بنتِ طلحہ حضرت عائشہ بنت طلحہ کا تعارف اور آپ کی وہ احادیث جنہیں آپ نے سیدہ عائشہ صدیقہ (رضی اللہ تعالیٰ عنہا) سے روایت کیا۔ سید محمد سلیم قادری نوری نقشبندی Updated on: Jun 15, 2022 آستانۂ نوری کی پیشکش فہرست حضرت عائشة (بنت طلحة بن عبيد الله) تعارف مرویات (29 احادیث) چہرے کا پردہ اور عائشہ بنت طلحہ حضرت ابو ہریرہ (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) مہر کی رقم اور منہ دکھائی رمی جمرات کے دوران عائشی حضرت عائشہ کے والد گرامی کی عجیب شان چار افراد چار خواہشیں احادیثِ مبارکہ روزے کی احادیث نفلی روزوں کا بیان سبق روزہ اور بوسہ عورتوں کے جہاد کی احادیث سبق معصوم جنتی سبق اکرامِ حضرت بی بی فاطمہ (رضی اللہ تعالیٰ عنہا) سبق قیامِ تعظیم سنت سے ثابت ہے سخاوتِ حضرت زینب (رضی اللہ تعالیٰ عنہا) سبق علمِ غیب کا سخاوت کا سبق حضرت اسامہ سے اظہارِ محبت حلیۃ الاولیاء سے ایک حدیث شریف عربی احادیثِ مبارکہ عددی خلاصہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم) کا نفلی روزہ روزے کی حالت میں بیوی کا بوسہ عورتوں کا جہاد چھوٹے بچے کی موت اکرامِ حضرت بی بی فاطمہ (رضی اللہ تعالیٰ عنہا) متفرق احادیث حضرت عائشة (بنت طلحة ب

قرآنِ کریم میں کلمہ مِنْ کا استعمال

تصویر
سلسلہ: قرآنِ کریم کے سو کلمات، رسالہ نمبر 3 قرآنِ کریم میں کلمہ مِنْ کا استعمال سلسلہ: قرآنِ کریم کے سو کلمات سید محمد سلیم قادری نوری نقشبندی Updated on:   Jul 1, 2022 آستانۂ نوری کی پیشکش رسالہ نمبر : 3 من کا استعمال قرآنِ پاک میں کلمہ " مِن " کے کل کلمات 3226 ہیں جن کی مفرد حالت میں تعداد 55 ہے۔  اور اپنی اصل کے اعتبار سے ان کی کل تعداد صرف ۲۲؍ ہے۔ اپنی خالص حالت (مِن) میں یہ کلمہ سب سے زیادہ (2468) بار آیا ہے۔ اس کے بعد سب سے زیادہ آنے والا کلمہ مِنْهُم (ان سب میں سے/ ان میں سے) ہے۔

یاسین شریف کے متشابہات

تصویر
یاسین شریف کے متشابہات حفاظِ کرام کی آسانی کیلئے متشابہ کیا ہوتا ہے؟ جب مشابہ کلمات کی وجہ سے قرآن کا قاری یا حافظ کلامِ الٰہی میں اپنی موجودہ ترتیب کے بجائے کسی دوسری جگہ جا نکلے تو اسے متشابہ لگنا کہا جاتا ہے۔ یہ ایسے کلمات (یا کلمات کا مجموعہ) ہوتے ہیں جو سننے اور بولنے میں بظاہر ایک ہی جیسے معلوم ہوتے ہیں۔ جیسے بَيِّنَٰتٍ مِّنَ الْأَمْرِ (البقرہ) اور بَيِّنَٰتٍ مِّنَ الْهُدَىٰ (الجاثیہ) میں مشترک کلمات ہونے کی وجہ سے قاری کو سہو لاحق ہوجائے۔

قرآنِ کریم کے سو کلمات

تصویر
قرآنِ کریم کے سو کلمات تعدد کے اعتبار سے قرآنِ پاک کے ٹاپ ہنڈرڈ کلمات اور ان کی مختصر تشریح سید محمد سلیم قادری نوری نقشبندی Updated on:   Jun 30, 2022 آستانۂ نوری کی پیشکش سو کلمات کامیابی کا راز قرآنِ مجید اللہ کی آخری کتاب ہے جو انسانیت کی ہدایت و رہنمائی کیلئے سرورِ کائنات، فخرِ موجودات حضور سیدِ عالم (صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم) پر نازل فرمائی گئی۔ یہ ہر لحاظ سے ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے اور نہ صرف اُخروی بلکہ دنیاوی زندگی کی کامیابی کی بھی دلیل ہے۔ قرآنِ کریم سے جڑے رہنا اور اس سے فیض لیتے رہنا ہی اصل کامیابی کا راز ہے۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں۔

شادیات

تصویر
شادیات &                شادی کب کریں؟ (7 منٹ کی ریڈنگ ، نوری انڈیکس ویلیو      20.886)   فہیم شخص / کس دن شادی نہ کریں؟ / شادی کب کریں؟  / پہلے رشتے کا انکار نہ کریں   &                1. فہیم شخص ایک صاحب جس شاخ پر بیٹھے تھے، اسی کو کاٹ رہے تھے۔ وہاں سے ایک بزرگ کا گزر ہوا۔ انہوں نے اس کی یہ حماقت  دیکھی تو پکار کر خبردار کیا کہ اے شخص! تو یہ کونسی شاخ کاٹ رہا ہے، اسے مت کاٹ ورنہ اوندھے منہ نیچے گرے گا۔  وہ صاحب بھی پورے نیم ملا تھے، کہنے لگے کہ شریعت میں اس شاخ کو کاٹنے کی کوئی ممانعت اور دلیل موجود نہیں۔ آپ کو کس نے حق دیا ہے کہ مجھے اس کام سے روکیں؟  یہ کام بالکل جائز ہے اور میں اسے ہر صورت میں کروں گا۔ آپ اپنا راستہ ناپیں۔ بزرگ اس کی بات پر خاموش ہو کر آگے بڑھ گئے۔ ابھی کچھ ہی دیر گزری تھی کہ شاخ زور دار آواز کے ساتھ ٹوٹی اور وہ شخص دھڑام سے اوندھے منہ زمین پر گر گیا۔ واقعہ میں نے سنا دیا، نتیجہ آپ خود نکال لیں۔ پڑھے  لکھے ہیں، یقیناً درست نتیجہ ہی نکالیں گے۔   &                2. تجربے کا کوئی مول نہیں عقلمند وہی ہے جو عقل کی باتوں کو قبول کرے اور

عالمین کا راز

تصویر
عالمین کا راز (7 منٹ کی ریڈنگ) عروج دینے والا / عالمین کے درمیان / ایئر لاک / عالمین کا راز / وسیلۂ عُظمیٰ تیس سے زائد تفاسیر الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَٰلَمِينَ : عالمین کی تشریح میں ۲۷۶ کتبِ تفسیر سے ہماری تیس  سے زائد تفاسیر کا بیان مکمل ہوا۔ آج یاراں دا عشرہ کا آخری دن ہے تو آج ہم نے چاہا کہ عالمین اور الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَٰلَمِينَ کے ضمن میں چند ضروری باتیں بیان کر کے اپنے سفر کو پورا کرتے ہیں تاکہ اس ضمن میں کسی قسم کی کوئی تشنگی نہ رہ جائے۔

Say Bye to Corona

تصویر
ثریا ستارہ ابتدائیہ یہ ایک نہایت عمدہ اور معلوماتی مضمون ہے۔ اس میں نجم، ثریا، عاھات، کورونا وائرس اور طلوعِ ثریا پر بحث کی گئی ہے۔ یہ ثریا ستاروں اور کورونا وائرس کے مابین ربط کی ایک کاوش ہے۔ امید ہے کہ آپ کو بیحد پسند آئے گا۔ ضروری۱۳ سافٹویئرز اس مضمون کی تیاری میں آپریٹنگ سسٹم کے علاوہ مائیکروسافٹ آفس (ورڈ، ایکسل، پاور پوائنٹ، ون نوٹ، ون ڈرائیو)، ونڈوز فوٹو ایپ، آسمانی اطلس کے تین بڑے جدید سافٹویئرز (مائیکروسافٹ ورلڈ وائیڈ ٹیلی اسکوپ، علا دین، اسپیس انجن)، المدینہ لائبریری سافٹویئر، المکتبۃ الشاملہ، ورڈ ویب ایپ اور ونڈوز کی بہت سی سہولتوں (جیسے کیلکولیٹر وغیرہ) اور انٹرنیٹ کی مدد لی گئی ہے۔ اور کئی ہفتے اس کام میں لگے ہیں۔

A Swift Dive

تصویر
وقت اور فاصلہ &                   ضروری بات ستائیس ہزار الفاظ پر مشتمل یہ ایک دلچسپ مضمون ہے جسے گیارہ ہزار کتابوں کی عرق ریزی کے بعد تیار کیا گیا ہے، اور اپنے اندر اپنے موضوع کی کافی بلکہ مکمل معلومات سمیٹے ہوئے ہے۔ لیکن اس کیلئے آپ کو 15 ہندسوں والے ایک سائنٹیفک کیلکولیٹر کی ضرورت ہو گی اور ثانوی کلاسز کی فزکس کے چند بنیادی فارمولوں پر آپ کو عبور ہو تو آپ اسے آسانی کے ساتھ سمجھ سکتے ہیں۔ بہتر تو یہ ہے کہ آپ یہ کتاب موبائل کے بجائے کمپیوٹر پر دیکھیں تاکہ آپ اس کے مفہوم کی درستگی کے ساتھ ساتھ اس کی خوبصورتی کو بھی ملاحظہ کر سکیں۔ نیز یہ بھی یاد رکھیں کہ احادیثِ مبارکہ میں جہاں کہیں " مَسِيرَةُ " کا لفظ وارد ہوا ہے علمائے کرام اس سے مراد تیز رفتار گھوڑے کی مسافت لیتے ہیں۔ اس پورے مضمون میں اسی کو مد نظر رکھا گیا ہے۔ اور آسانی کی خاطر فاصلوں کو صرف میلوں میں بیان کیا گیا ہے تاکہ کسی قسم کا کوئی اشتباہ اور ابہام نہ رہے۔ یہ پوسٹ ۱۱۰ دن میں تیار ہوئی ہے۔ اگر آپ اسے ۱۱۰ منٹ نہیں دے سکتے تو اس پر کسی قسم کا تبصرہ نہ کریں۔ حسنِ ظن رکھتے ہوئے اسے پڑھیں

Tribe: A Brief Review

تصویر
ٹرائب۔۔۔ ایک کمیونٹی پلیٹ فارم کافی عرصے سے میں ایک کلاؤڈ بیس کمیونٹی پلیٹ فارم کی تلاش میں تھا لیکن ہر بار گھوم پھر کر فیس بک کی طرف آ جاتا تھا۔ لیکن فیس بک کی محدود سہولتوں کے مدنظر پھر تلاش میں نکلتا تھا۔ بلاگر، وکس، نیبل، پرو بورڈ، ٹیپ اے ٹاک غرض کسی جگہ وہ نہ ملا جس کی میں تلاش میں تھا۔ کہیں ایک چیز ملتی، کہیں دوسری، کہیں پر یہ نہیں، کہیں پر وہ، اس لئے اپنے ساتھیوں کو صرف اطلاع دیتا تھا اور بس، پھر جو چاہتا، جوائن کرلیتا۔ &                  گوگل بلاگر گوگل بلاگر آپ کو ایک کسٹمائزیبل ماحول دیتا ہے، خوبصورت تھیمز دیتا ہے، ایچ ٹی ایم ایل کی اجازت دیتا ہے، 15 جی بی کی اسٹوریج دیتا ہے، طویل ترین پوسٹ (ایک ضخیم کتاب جتنی ) کی مکمل سہولت دیتا ہے، ایڈ فری سروس دیتا ہے، ای میل کی سروس دیتا ہے، اور اس کے علاوہ بہت کچھ دیتا ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ بلاگر پر گوگل کی سیکیورٹی اور گوگل کا اعتماد موجود ہے۔

Dropdown Poll

How did you find Noori Blog? Great Lovely Interesting Boring Useless Just a common Blog Helpful Very Informative Very Time taking