Docs Short Cuts
گوگل ڈاکس شارٹ کٹس (مترادف متن) اردو لکھنے والوں کے لئے ایک بہترین تحفہ۔ اب آپ کے لئے لکھنا آسان ہوا تعارف گوگل ڈاکیومنٹ میں ایک بہت شاندار فیچر پوشیدہ ہے جس کے استعمال سے شاید بہت سے لوگ واقف نہیں۔ اور وہ فیچر ہے گوگل ڈاکس شارٹ کٹس۔ یعنی گوگل ڈاکیومنٹ میں آپ کوئی حرف یا کلمہ لکھیں تو جواب میں ایک طویل جملہ یا فقرہ خود بخود لکھا جائے۔ جیسے جب میں اپنے گوگل ڈاکیومنٹ میں "آلٹ+ایم+اے" کی تین کیز دباتا ہوں تو مندرجہ ذیل جملہ میرے ڈاکیومنٹ میں خود بخود لکھا جاتا ہے: نبی مکرم، نورِ مجسم، شاہِ بنی آدم، وسیلۂ اعظم (صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم) ارشاد فرماتے ہیں: یعنی جو جملہ مجھے ۹۴؍ بار کیز دبانے کے بعد اسکرین پر ملتا وہ صرف تین کیز سے حاصل ہوجاتا ہے۔ متن کی یہ خودکارانہ تبدیلی یقیناً بہت بڑا نفع ہے۔ اگرچہ یہ ایم ایس ورڈ میں بھی موجود ہے لیکن وہاں اسے بہت کم لوگ استعمال کرتے ہیں۔ ان گنت شارٹ کٹس اس فیچر کا ایک دوسرا فائدہ یہ ہے کہ شارٹ کٹس کی کوئی حد نہیں، آپ جتنے مرضی چاہیں شارٹ کٹس استعمال کرسکتے ہیں۔ جیسے جیسے آپ کو ضرورت محسوس ہوتی جائے، آپ شارٹ کٹس شامل کرسکتے ہیں جو آپ کو سرعت کے...