اشاعتیں

Arabic لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

قرآنِ کریم میں کلمہ مِنْ کا استعمال

تصویر
سلسلہ: قرآنِ کریم کے سو کلمات، رسالہ نمبر 3 قرآنِ کریم میں کلمہ مِنْ کا استعمال سلسلہ: قرآنِ کریم کے سو کلمات سید محمد سلیم قادری نوری نقشبندی Updated on:   Jul 1, 2022 آستانۂ نوری کی پیشکش رسالہ نمبر : 3 من کا استعمال قرآنِ پاک میں کلمہ " مِن " کے کل کلمات 3226 ہیں جن کی مفرد حالت میں تعداد 55 ہے۔  اور اپنی اصل کے اعتبار سے ان کی کل تعداد صرف ۲۲؍ ہے۔ اپنی خالص حالت (مِن) میں یہ کلمہ سب سے زیادہ (2468) بار آیا ہے۔ اس کے بعد سب سے زیادہ آنے والا کلمہ مِنْهُم (ان سب میں سے/ ان میں سے) ہے۔

یاسین شریف کے متشابہات

تصویر
یاسین شریف کے متشابہات حفاظِ کرام کی آسانی کیلئے متشابہ کیا ہوتا ہے؟ جب مشابہ کلمات کی وجہ سے قرآن کا قاری یا حافظ کلامِ الٰہی میں اپنی موجودہ ترتیب کے بجائے کسی دوسری جگہ جا نکلے تو اسے متشابہ لگنا کہا جاتا ہے۔ یہ ایسے کلمات (یا کلمات کا مجموعہ) ہوتے ہیں جو سننے اور بولنے میں بظاہر ایک ہی جیسے معلوم ہوتے ہیں۔ جیسے بَيِّنَٰتٍ مِّنَ الْأَمْرِ (البقرہ) اور بَيِّنَٰتٍ مِّنَ الْهُدَىٰ (الجاثیہ) میں مشترک کلمات ہونے کی وجہ سے قاری کو سہو لاحق ہوجائے۔

قرآنِ کریم کے سو کلمات

تصویر
قرآنِ کریم کے سو کلمات تعدد کے اعتبار سے قرآنِ پاک کے ٹاپ ہنڈرڈ کلمات اور ان کی مختصر تشریح سید محمد سلیم قادری نوری نقشبندی Updated on:   Jun 30, 2022 آستانۂ نوری کی پیشکش سو کلمات کامیابی کا راز قرآنِ مجید اللہ کی آخری کتاب ہے جو انسانیت کی ہدایت و رہنمائی کیلئے سرورِ کائنات، فخرِ موجودات حضور سیدِ عالم (صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم) پر نازل فرمائی گئی۔ یہ ہر لحاظ سے ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے اور نہ صرف اُخروی بلکہ دنیاوی زندگی کی کامیابی کی بھی دلیل ہے۔ قرآنِ کریم سے جڑے رہنا اور اس سے فیض لیتے رہنا ہی اصل کامیابی کا راز ہے۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں۔

40 Root Words, 40% of the Holy Quran

تصویر
٭             40 فیصد قُرآنِ پاک صرف 40 جذور میں قرآنِ پاک میں جذور (روٹ ورڈز) کی کل تعداد تو 78389 ہے لیکن جذورِ مفردہ (بنا تکرار) کے جذور کی تعداد صرف 1825 ہے۔ ان ۱۸۲۵ میں سے بار بار آنے والے ۴۰ جذور وہ ہیں جن کے مشتقات اتنی کثیر تعداد میں وارد ہوئے ہیں کہ قرآنِ مجید کا ۴۰ فیصد بن جاتا ہے۔ اگر ان روٹ الفاظ اور ان کے مشتقات کو دھیان سے سیکھ لیں تو آپ قرآن پاک کا ۴۰ فیصد حصّہ سیکھ سکتے ہیں۔ ان ۴۰ روٹ الفاظ کی فہرست یہاں دی جا رہی ہے۔  یہ تمام وہ روٹ ہیں جن کے کم سے کم ۳۶۰ مشتقات وارد ہوئے ہیں۔ ان سے بننے والے 37332 مشتقات قرآن پاک میں آئے ہیں۔

The Dot

تصویر
الْعِلْمُ نُقْطَۃٌ &      نقطہ کیا ہے؟  جو شئے طول، عرض، عمق کو قبول کرے وہ جسم مطلق ہے جیسے: کتاب اور جو صرف لمبائی اور چوڑائی کو قبول کرے وہ سطح ہے جیسے: کتاب کے صفحے کی ایک جانب اور جو فقط لمبائی کو قبول کرے وہ خط ہے جیسے: صفحہ کی ایک عمودی یا افقی طرف اور جو لمبائی، چوڑائی، گہرائی کو قبول نہ کرے وہ نقطہ ہے جیسے: صفحے کا انتہائی آخری کونہ۔ نقطے کی جمع کئی طریقے سے آتی ہے جیسے نُقُطات (ق کے پیش کے ساتھ)، نُقْطات (ق کے سُکون کے ساتھ)، نِقَاط (ن کے زیر کے ساتھ)اور نُقَط وغیرہ

Numerology

تصویر
علمُ الاعداد 1. حروفِ تہجی (حروفِ ہجّا) اور حروفِ ابجد: سادہ حروف کے لکھنے کی ترتیب (ا، ب، ت، ث وغیرہ) کو حروفِ تہجی یا حروفِ ہجا کہا جاتا ہے۔ جب انہی سادہ حروف کیلئے ایک عدد مختص کر دیا جائے تو حروف تو وہی رہتے ہیں لیکن ان کے لکھنے کی ترتیب بدل جاتی ہے۔ حروف کی اس ترتیب کو حروفِ ابجد (ا، ب، ج، د وغیرہ) کہا جاتا ہے۔ 2.   مکتوبی و ملفوظی اعداد: ابجد میں حروف کے اعداد نکالتے وقت حروف کے تلفّظ کو نہیں، تحریر کو دیکھا جاتا ہے۔ جیسے اسمِ ﷴ ﷺ کی زبان سے ادائیگی کے وقت تین میم (محم مد) کا تلفظ کیا جاتا ہے، لیکن لکھنے میں چونکہ صرف دو میم آتے ہیں اس لئے اس کے اعداد ۹۲ بنتے ہیں نہ کہ ۱۳۲۔

Advantages of Using Urdu Phonetic Keyboard

تصویر
اردو صوتی (فونیٹک) کی بورڈ کی امتیازی خصوصیات: ونڈوز 10 کا ڈیفالٹ کی بورڈ اردو لکھ تو دیتا ہے لیکن اردو کی بہت سی چیزیں اس کی بورڈ پر موجود  نہیں۔ اگرچہ کہ ونڈوز 10 کا ڈیفالٹ کی بورڈ چند باتوں میں آسان ہے۔ لیکن بہت سی چیزیں وہ ہیں جو آپ اس پر حاصل ہی نہیں کرسکتے۔ جیسے اعراب، شعر و ادب کے نشانات، تنوین، قرآنی رموز اوقاف وغیرہ۔ نیز اردو میں کھڑے زیر اور زبر کا بہت استعمال ہے جو کہ سرے سے ونڈوز کے کی بورڈ میں موجود ہی نہیں۔ نیز یہ فونیٹک کی بورڈ اردو اور عربی دونوں کیلئے بہترین ہے۔  عربی کیلئے آپ کو الگ سے کی بورڈ انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں۔ اور قرآنی آیات اور شاعری کی علامات کیلئے بھی کارآمد ہے۔

Great Holy Quran Software ever

تصویر
قرآن پاک کیلئے میں اپنے لیپ ٹاپ پر جو سافٹویئر استعمال کرتا ہوں، وہ جب سے میرے پاس آیا ہے،  اس نے مجھے ایسے ہر دوسرے سوفٹ  ویئرز   سے بے نیاز کردیا ہے۔ عین سے عربی میں مجھے اس سے بہت مدد ملی ہے۔ اس کی سچ پوچھو اتنی خوبیاں ہیں جو اس مختصر سی پوسٹ میں سما بھی نہیں سکتیں۔ صرف چند چیدہ خصوصیات کا تذکرہ کرتا ہوں:

احصائیات قرآن کریم

تصویر
قرآن پاک کے چند دلچسپ اعداد و شمار ذیل میں جو نقشہ دیا جا رہا ہے نہ صرف یہ کہ واقفیت قرآن کیلئے عربی کے طلبہ کیلئے مفید ہے بلکہ عام قاری بھی اس کی مدد سے کافی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔  چارٹ پر کلک کریں اور پھر رائٹ کلک کے ساتھ کمپیوٹر والے حضرات اسے نئی ونڈو میں کھول لیں تاکہ آپ کے لئے یہ فل سائز میں ظاہر ہوسکے۔ موبائل والے حضرات صرف زوم ان کرکے اسے دیکھ سکتے ہیں۔

40 Uses of Arabic Language Letters

تصویر
عربی زبان کے حروف تہجی  عربی زبان کے حروف تہجی  دوسری زبانوں کے برعکس الفاظ سے بھی بڑھ کر کام کرتے ہیں۔ ذیل میں عربی زبان کے حروف کے 40 مختلف استعمالات کا ایک چارٹ ہے جسے دیکھ کر آپ آسانی کے ساتھ سمجھ سکتے ہیں کہ عربی زبان کس قدر وسیع ہے۔