گوگل ڈاکس شارٹ کٹس (مترادف متن)
اردو لکھنے والوں کے لئے ایک بہترین تحفہ۔ اب آپ کے لئے لکھنا آسان ہوا
تعارف
گوگل ڈاکیومنٹ میں ایک بہت شاندار فیچر پوشیدہ ہے جس کے استعمال سے شاید بہت سے لوگ واقف نہیں۔ اور وہ فیچر ہے گوگل ڈاکس شارٹ کٹس۔ یعنی گوگل ڈاکیومنٹ میں آپ کوئی حرف یا کلمہ لکھیں تو جواب میں ایک طویل جملہ یا فقرہ خود بخود لکھا جائے۔ جیسے جب میں اپنے گوگل ڈاکیومنٹ میں "آلٹ+ایم+اے" کی تین کیز دباتا ہوں تو مندرجہ ذیل جملہ میرے ڈاکیومنٹ میں خود بخود لکھا جاتا ہے:
نبی مکرم، نورِ مجسم، شاہِ بنی آدم، وسیلۂ اعظم (صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم) ارشاد فرماتے ہیں:
یعنی جو جملہ مجھے ۹۴؍ بار کیز دبانے کے بعد اسکرین پر ملتا وہ صرف تین کیز سے حاصل ہوجاتا ہے۔ متن کی یہ خودکارانہ تبدیلی یقیناً بہت بڑا نفع ہے۔ اگرچہ یہ ایم ایس ورڈ میں بھی موجود ہے لیکن وہاں اسے بہت کم لوگ استعمال کرتے ہیں۔
ان گنت شارٹ کٹس
اس فیچر کا ایک دوسرا فائدہ یہ ہے کہ شارٹ کٹس کی کوئی حد نہیں، آپ جتنے مرضی چاہیں شارٹ کٹس استعمال کرسکتے ہیں۔ جیسے جیسے آپ کو ضرورت محسوس ہوتی جائے، آپ شارٹ کٹس شامل کرسکتے ہیں جو آپ کو سرعت کے ساتھ مطلوبہ متن کی بہترین تبدیلی فراہم کرتا ہے۔
فونیٹک کی بورڈ
اگر آپ کو یہ فیچر پسند ہے تو اسے فوراً ہی استعمال کرنا شروع کردیں۔ چونکہ اس فیچر کا اصل نفع اردو میں ہے کیونکہ اردو میں عام طور پر بہت سے کلمات عربی سے بول چال میں آتے ہیں، اس لئے سب سے پہلے اردو کا سب سے بہترین اردو فونیٹک کی بورڈ (ورژن 1.0) انسٹال کریں اور پھر اردو زبان سلیکٹ کریں اور پھر گوگل ڈاکس میں یہ شارٹ کٹ کیز استعمال کریں۔
کیز کیسے دبائیں گے؟
اس میں پہلے + (جو ہمیشہ شفٹ یا آلٹ کے ساتھ ہوگا) کا مطلب ایک ساتھ کیز دنانا ہے لیکن دوسرے پلس کا مطلب اس کے ساتھ نہیں بلکہ بعد ہے۔ اور یہ کہ مخفف کو عمل لانے کیلئے ضروری ہے کہ کیز دبانے کے بعد اسپیس کی ضرور دبائی جائے۔
نوٹ
یہ کیز صرف فونیٹک کی بورڈ میں ہی قابلِ عمل ہوں گی۔ دوسرے کی بورڈ میں نہیں۔
شارٹ کٹس کیسے بنائیں؟
گوگل ڈاکس میں شارٹ کٹ بنانے کا طریقہ بہت آسان ہے۔ اس کے لئے مندرجہ ذیل اسٹیپس پر عمل کریں:
- پہلے ٹولز مینو پر کلک کریں
- پھر پری ترجیحات یعنی "پری فیرینسز" پر کلک کریں۔
- پھر "سبسٹیٹیوشن" ٹیب پر کلک کریں۔
- پھر بائیں طرف کے ٹیکسٹ باکس میں شارٹ کٹ کیز لکھیں
- اور دائیں ٹیکسٹ باکس میں وہ جملہ لکھیں جو آپ چاہتے ہیں۔
- اب آپ اپنا شارٹ کٹ استعمال کرسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ شارٹ کٹ اس وقت عمل میں آتا ہے جب آپ شارٹ کٹ کے بعد اسپیس کی دباتے ہیں۔
شارٹ کٹس کیسے ہوں؟
شارٹ کٹس اگر زیادہ ہوجائیں تو انہیں یاد رکھنا ایک مشکل امر ہے۔ اس کے لئے میں نے اپنی آسانی کے لئے یہ طریقہ استعمال کیا ہے کہ ایک جیسے شارٹ کٹس کے لئے ایک جیسی کیز ہوں؛ جیسے:
صحابۂ کرام (علیھم الرحمة و الرضوان) کے لئے بہت سے صیغے مذکر مؤنث، واحد، جمع و تثنیہ کے لئے الگ الگ استعمال ہوتے ہیں۔ ان سب کو بنیادی شارٹ کٹ یعنی (شفٹ + بی) کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔ اسی طرح اسمِ جلالت محمد اور تسمیہ کے ساتھ بھی معاملہ کیا گیا ہے تاکہ شارٹ کٹس یاد رکھنے میں آسانی ہو۔
ایک عجیب فائدہ
ان شارٹ کٹس کا ایک عجیب فائدہ یہ ہے کہ اگر آپ شارٹ کٹ استعمال نہ کرنا چاہیں تو صرف یہ کریں کہ اسیس کے بعد بیک اسپیس کا بٹن دبا دیں۔ شارٹ کٹ پھر سے پہلی صورت پر آجائے گا۔ جیسے اگر کسی نے "سن" کو سلیم نوری کا مخفف رکھا ہے تو جیسے ہی آپ سن کی کیز ایک ساتھ دبا کر اسپیس دبائیں گے تو (سلیم نوری) لکھا ہوا آجائے گا۔ لیکن اگر آپ کسی وجہ سے "سن " ہی لکھنا چاہتے ہیں تو اس کے فوراً بعد بیک اسپیس کی کی دبادیں۔
تو اب چلتے ہیں اردو شارٹ کٹس (آٹومیٹک ٹیکسٹ سبسٹی ٹیوشن) کی طرف۔
تبدیل شدہ متن کی احتیاط
ان خودکارانہ تبدیلیوں کے سلسلے میں ایک بات یاد رکھیں کہ کی سلیکشن پر جو مترادف متن آپ چاہتے ہیں وہ پہلے سے کہیں آپ کے پاس بالکل درست ہجاء کے ساتھ لکھا ہوا ہونا چاہیئے جس میں کوئی غلطی موجود نہ ہو۔ اگر ایک بار غلط ہجا یا گرامر کا متن سیٹ ہوجائے تو ہر جگہ وہ غلط لفظ یا جملہ یا فقرہ ہی لکھا جاتا رہے گا۔ اور یہ اس وقت تک ہوتا رہے گا جب تک آپ پھر سے اسے درست نہ کرلیں۔ جیسے کسی نے شفٹ پ کو "پاکستان" کے لئے چن لیا تو اگر آپ نے غلطی سے اس کی جگہ "باکستان( باء کے ساتھ)" لکھ دیا تو اب جب بھی آپ شفٹ پ دبائیں گے تو پاکستان کی جگہ باکستان لکھا جاتا رہے گا۔
گوگل متن سبسٹی ٹیوشن استعمال کریں
اگر آپ واقعی اردو لکھنے والے ہیں تو گوگل ڈاکس کا یہ فیچر کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ میرا اپنا مشورہ یہی ہے کہ پہلے آپ کیز شارٹ کٹس کو اچھی طرح سیٹ کرلیں اور پھر آزادی کے ساتھ خوب لکھیں۔
متفرق کیز
مندرجہ ذیل کے لئے متفرق کیز کا اشتراک کیا گیا ہے۔
مخفف | کیز |
اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی (رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ) | A+E |
کاپی رائٹ طویل نوٹ | Alt+C+R |
(جَلَّ جَلالُہٗ وَ عَمَّ نَوالُہٗ) | Alt+J |
(آستانۂ نوری) | Alt+N |
کسی شاعر نے اس بارے میں کیا خوب کہا ہے ؎ | Alt+P |
اردو فونیٹک کی بورڈ (ورژن 1.0) | P+K |
قرآنِ مجید فرقانِ حمید قرآنِ مجید فرقانِ حمید | Q+F |
قرآنِ پاک میں ربّ العزّت (جَلَّ جَلالُہٗ وَ عَمَّ نَوالُہٗ) ارشاد فرماتا ہے: | Q+P |
(سلیم نوری) | S+N |
(عَلیٰ نبیّنا و عَلیہ الصَّلَوٰةُ و السَّلام) | Shift+E |
(صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم) | Shift+W |
﷽
اردو فونیٹک کی بورڈ (ورژن 1.0) میں دائیں آلٹ کے ساتھ "بی" دبانے پر ﷽ شریف لکھی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ان کیز کو جوڑا گیا ہے۔
مترادف متن (بسم اللہ کے ساتھ) | Alt+B+ |
اَسْتَغْفِرُ اللَّه | A |
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ | B |
مِنْ دُونِ اللَّهِ | D |
فِي سَبِيلِ اللَّه | F |
إِنْ شَاءَ اللَّه | I |
مَا شَاءَ اللَّهُ | M |
إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ | R |
إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ | S |
ترجمۂ کنز الایمان: | T |
مَعَاذَ اللَّهِ | Z |
اسمِ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم)
اردو فونیٹک کی بورڈ (ورژن 1.0) میں آلٹ کے ساتھ "ایم" دبانے پر اسمِ محمد لکھا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ مندرجہ ذیل مخففات کو جوڑا گیا ہے۔
مخفف (اسمِ محمد کے ساتھ) | Alt+M+ |
نبی مکرم، نورِ مجسم، شاہِ بنی آدم، وسیلۂ اعظم (صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم) | A |
صَلَّى اللهُ عَلى حَبِيبِهٖ سَيَّدنَا مُحَمّدٍ وَّألِهٖ وَسَلَّم | D |
رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم) ارشاد فرماتے ہیں: | F |
لَا إِلَٰهَ إِلَّا ٱللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ ٱللَّه | K |
سرورِ کائنات، فخرِ موجودات حضور سیدِ عالم (صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم) ارشاد فرماتے ہیں | M |
ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ |
|
|
|
(رضی اللہ تعالیٰ عنہ)
فونیٹک کی بورڈ میں شفٹ کے ساتھ "بی" دبانے پر (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) لکھا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ مندرجہ ذیل کیز کو جوڑا گیا ہے۔
مخفف ((رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کے ساتھ) | Shift+B+ |
(رضی اللہ تعالیٰ عنہا) | A |
(رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین) | J |
(کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم) | K |
(رضی اللہ تعالیٰ عنہما) | M |
(رضی اللہ تعالیٰ عنہنّ) | N |
(علیھم الرحمة و الرضوان) | R |
صحابۂ کرام (علیھم الرحمة و الرضوان) | S |
(رضی اللہ تعالیٰ عنہ) |
|
(رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ)
فونیٹک کی بورڈ میں آلٹ کے ساتھ "ایل" دبانے پر (رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ) لکھا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ مندرجہ ذیل کیز کو جوڑا گیا ہے۔
مخفف ((رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ) کے ساتھ) | Shift+L+ |
اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی (رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ) | A |
(رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ و رضی اللہ تعالیٰ عنہ) | B |
کرام (رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام) | G |
میرے پیر و مرشد، قبلۂ عالم حضرت میاں محمد مظہر احسان ڈاہر (رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ) | I |
پیرِ طریقت، رہبرِ شریعت حضرت … (دامت برکاتہم العالیہ) | P |
پیرانِ پیر دستگیر حضور غوثِ پاک حضرت شیخ عبد القادر جیلانی (رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ و رضی اللہ تعالیٰ عنہ) ارشاد فرماتے ہیں: | Q |
اولیا ء کرام (رحمہم اللہ تعالیٰ) | R |
علمائے کرام (رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام) | S |
(رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ) |
|
|
|
آخری بات
کیز کے اشتراک کو یاد رکھنے کا طریقہ
یہ ضروری نہیں کہ آپ میرے بتائے ہوئے طریقے ہی استعمال کریں۔ اپنی ضرورت کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے آپ اپنی پسند کی کیز کمبی نیشن استعمال کرسکتے ہیں۔ اور جس طرح چاہے انہیں ذہن نشین کرسکتے ہیں۔ میں نے اپنی آسانی کی خاطر زیادہ تر کو اس طرح جوڑا ہے
- ﷽
- ﷴ
- (رضی اللہ تعالیٰ عنہ)
- (رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ)
- متفرق کیز
یعنی یا تو متن کی تبدیلی تسمیہ لکھنے کے بعد ہوگی، یا اسم جلات ﷴ (صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم) لکھنے کے بعد ہوگی، یا (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) لکھنے کے بعد ہوگی یا (رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ) لکھنے کے بعد ہوگی۔ اس کے ولاوہ صرف چند وہ کیز ہیں جنہیں میں نے ان چاروں سے الگ رکھا ہے۔
ان چند کیز کو یاد رکھنا آسان ہے۔ کہ بسم اللہ کے ساتھ وہ تمام کلمات جوڑے جو ہم اکثر و بیشتر اپنی زبان پر رکھتے ہیں جیسے مَا شَاءَ اللَّهُ یا إِنْ شَاءَ اللَّه وغیرہ۔
اسی طرح اسم ﷴ (صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم) کو یاد رکھنا آسان ہے اس لئے درود شریف (صَلَّى اللهُ عَلى حَبِيبِهٖ سَيَّدنَا مُحَمّدٍ وَّألِهٖ وَسَلَّم)، کلمہ شریف (لَا إِلَٰهَ إِلَّا ٱللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ ٱللَّه ) وغیرہ جیسے دیگر متن کو اسم ﷴ کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔
اور (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) یاد رکھنا آسان ہے اس لئے صحابۂ کرام (علیھم الرحمة و الرضوان) کے لئے استعمال ہونے والے تمام مروجہ القابات اس کے ساتھ جوڑے۔
اور اسی طرح اولیائے کرام کے لئے استعمال ہونے والے تمام القابات کو (رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ) کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔ جیسے (رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ و رضی اللہ تعالیٰ عنہ) اور میرے پیر و مرشد، قبلۂ عالم حضرت میاں محمد مظہر احسان ڈاہر (رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ) اور پیرانِ پیر دستگیر حضور غوثِ پاک حضرت شیخ عبد القادر جیلانی (رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ و رضی اللہ تعالیٰ عنہ) ارشاد فرماتے ہیں: وغیرہ
باقی شارٹ کٹس متفرق ہیں لیکن ان کی تعداد کو نہایت رکھا گیا ہے تاکہ دشواری نہ ہو۔
میں نے بہت کوشش کی ہے کہ ایک ایک بات تفصیل سے بیان کردوں لیکن اگر آپ پھر بھی کوئی دشواری محسوس کریں تو بلا تکلف اس کا طریقہ معلوم کرسجتے ہیں۔
مترادف متن (ٹیکسٹ سبسٹی ٹیوشن)
اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ مترادف متن (ٹیکسٹ سبسٹی ٹیوشن) کی سہولت سے پورا فائدہ اٹھائیں تو کثرت کے ساتھ مرادف متن استعمال کریں تاکہ کیز کا اشتراک (کمبی نیشن) اچھی طرح ازبر ہو جائے۔ اور اگر دشواری محسوس کریں تو اس صفحے (یا اپنے شارٹ کٹس کے پیج) پر بھی آتے جاتے رہا کریں۔ اور جو چیز آپ کے حافظے سے محو ہوگئی ہو اسے یہاں سے دیکھ کر پھر سے ذہن نشن کرلیں۔
بار بار متن یا کیز کا اشتراک نہ بدلیں
ایک ضروری بات یہ بھی یاد رکھیں کہ بار بار کیز کے اشتراک یا مترادف متن کو تبدیل نہ کریں ورنہ آپ انہیں یاد رکھنے میں دشواری محسوس کریں گے۔ بلکہ بہتر یہ ہے کہ ان کیز کا ایک خوبصورت پرنٹ بھی لکھتے وقت آپ کے پاس موجود ہو۔
کاپی رائٹ نوٹ
یہ متن نوری آستانے کی ملکیت ہے۔ اسے یا اس کے کسی حصے کو (بعینہٖ یا تبدیلی اور خورد برد کر کے) تجارتی یا دیگر کسی بھی مادّی مقاصد و مالی منفعت کے لئے استعمال کرنے کی ممانعت ہے۔ کیونکہ یہ شرعی، اخلاقی اور قانونی جرم ہے۔ تاہم اس تحریر کو جو پڑھے اور مسلمانوں کے لئے کارآمد جان کر نیک نیتی کے ساتھ اسے یا اس کے کسی باب یا حصے کو صرف اور صرف تبلیغِ اسلام کے لئے چھپوانا چاہے یا اپنی کسی تحریر میں (Verbatim) پیش کرنا چاہے، یا اس کی وربیٹم نقول (جیسے کمپیوٹر کاپی) تیار کرنا چاہے تو اسے اس کی پوری اجازت ہے۔
2003 Words … Last Update : Jun 24, 2022
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
پوسٹ پر اپنا تبصرہ ضرور درج کریں۔ حسنِ اخلاق والے نرم تبصروں کو سب پسند کرتے ہیں۔