اشاعتیں

Fiqh لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

حمل کی مدتیں

شکمِ مادر میں ایک انسان ماں کے پیٹ میں سات مختلف حالتیں اختیار کرتا ہے جس کا ذکر ان آیاتِ مباکہ میں ہے۔ ﷽ { وَ لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنْ سُلَالَةٍ مِنْ طِينٍ (12) ثُمَّ جَعَلْنَاهُ نُطْفَةً فِي قَرَارٍ مَكِينٍ (13) ثُمَّ خَلَقْنَا النُّطْفَةَ عَلَقَةً فَخَلَقْنَا الْعَلَقَةَ مُضْغَةً فَخَلَقْنَا الْمُضْغَةَ عِظَامًا فَكَسَوْنَا الْعِظَامَ لَحْمًا ثُمَّ أَنْشَأْنَاهُ خَلْقًا آخَرَ فَتَبَارَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ (14) ثُمَّ إِنَّكُمْ بَعْدَ ذَلِكَ لَمَيِّتُونَ (15) ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ تُبْعَثُونَ (16) وَ لَقَدْ خَلَقْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعَ طَرَائِقَ وَ مَا كُنَّا عَنِ الْخَلْقِ غَافِلِينَ (17) } [المؤمنون:12-17] ترجمہ: اور بیشک ہم نے آدمی کو چنی ہوئی (انتخاب کی) مٹی سے بنایا۔ پھر اسے پانی کی بوند کیا ایک مضبوط ٹھہراؤ میں۔ پھر ہم نے اس پانی کی بوند کو خون کی پھٹک کیا پھر خون کی پھٹک کو گوشت کی بوٹی پھر گوشت کی بوٹی کو ہڈیاں پھر ان ہڈیوں پر گوشت پہنایا، پھر اسے اور صورت میں اٹھان دی تو بڑی برکت والا ہے اللہ سب سے بہتر بتانے والا۔ پھر اس کے بعد تم ضرور مرن

گندی تاویل کے جراثیم

تصویر
گندی تاویل کے جراثیم ایک مبلغ کیلئے سب سے مشکل بات کیا ہوتی ہے؟ یہی کہ وہ جب بھی تبلیغ کرے گا تو لوگ اسے اپنی اپنی عقل کے مطابق سمجھیں گے۔ لوگ اس کی ایک بات کی سینکڑوں دور از کار تاویلات کریں گے اور آخر کار اس کی بات کا نفع ان کیلئے ختم ہو جائے گا۔ اب یہی دیکھ لیں کہ غوثِ پاک حضرت شیخ عبد القادر جیلانیؒ نے اپنی تقریر کے دوران جب حضرت خضرؑ کو پاس سے گزرتے دیکھا تو پکار کر ان کو یوں مخاطب فرمایا: او اسرائیلی! ایک محمدی کا خطاب سنتا جا۔ یہ واقعہ کچھ یوں ہے کہ چونکہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم)  تمام انبیاء میں بلند ترین درجے پر ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم)  کی امت کے اولیاء کی ولایت بھی تمام گزشتہ امتوں کے اولیاء کی ولایت پر حاوی ہے۔ اس لئے ولایتِ محمدی سب ولایتوں پر فائق ہے۔ اور حضرت خضرؑ بنی اسرائیل کے اولیائے کاملین میں سے ہیں جیسا کہ قصۂ موسیٰؑ و خضر سے واضح ہے۔ اور سرکارِ بغداد امتِ مسلمہ کے ولی ہیں اسی لئے آپ نے حضرت خضرؑ کو او اسرائیلی کہہ کر مخاطب کیا۔ حضور سرکارِ بغداد مسندِ ارشاد پر رونق افروز تھے۔ دورانِ بیان اچانک انہوں نے فرمایا کہ او اسرائیلی! ایک محمدی کا کلام سنتا

حضرت عائشہ کا اسم اعظم

تصویر
حضرت عائشہ کی فقاہت اور سمجھداری : سنن ابن ماجه کی حدیث پاک ہے کہ سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ اے عائشہ! کیا تم جانتی ہو کہ اللہ نے مجھے اپنے اس اسم کی ہدایت فرمائی ہے کہ جب اسے اس نام سے پکارا جائے تو وہ دعاؤں کو قبول فرماتا ہے؟

امام ابو حنیفہ کا انتخاب

تصویر
امام ابو حنیفہ کا پانچ لاکھ میں سے پانچ احادیث کا انتخاب مَخْدوم شیخ احمد کمشخانوی قدس سرہٗ نے جامع الاصول کے مُتِمَّات میں  ذکر فرمایا ہے کہ حضرت امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ  نے اپنے فرزند جناب حماد   کو نصیحت فرماتے ہوئے یہ تحریر فرمایا کہ اے نورِ نظر ! میں  نے پانچ لاکھ حدیثوں میں  سے چن کر ایسی پانچ حدیثوں کو منتخب کیا ہے کہ اگر تم نے ان کو یادکرکے ان پر پورے اعتماد کے ساتھ عمل کیا تو تم دونوں جہان کی سعادتوں سے سرفراز ہوجاؤگے اور وہ پانچ حدیثیں  یہ ہیں   : 1.                     اول: حدیث اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّاتِ یعنی تمام اعمال کے ثواب کا دارومدار نیتوں پر ہے۔ 2.                     دوم: آدمی کے اسلام کی خوبی میں  سے یہ ہے کہ وہ تمام  لایعنی اور بیکار چیزوں کو چھوڑ دے۔ 3.                     سِوُم: تم میں  سے کوئی شخص اس وقت تک مؤمنِ کامل نہیں ہوتا جب تک کہ وہ اپنے بھائی (مومن) کے لئے اسی چیز کو پسند نہ کرے جس کو وہ اپنے لئے پسند کرتا ہے۔ 4.                     چہارم: حلال ظاہر ہے اور حرام ظاہر ہے اور ان دونوں کے درمیان ک