اشاعتیں

Language لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

نوری رموز اوقاف

تصویر
نوری رموزِ اوقاف فہرست تحریروں میں استعمال ہونے والی علامات اور ان کے نام: سکتہ(،) کم از کم ٹھہراؤ وقفہ(؛)، تعلیلیہ یا Semicolon اصول و ضوابط رابطہ (:)وقفِ لازم Colon تفصیلیہ (:-) علامت ذیل ختمہ (۔/․) وقف مطلق ،وقف تام ، وقفِ کامل، فُل اسٹاپ ختمہ (۔) کا مفہوم نوٹ: (۔) واوین ( ' ', " " ) علامت اقتباس، اقتباسیہ یا انورٹڈ کاماز علامتِ تعجب (!) فجائیہ، ندائیہ، اور استعجابیہ علامتِ ندا (!) ندائیہ فجائیہ (!) سوالیہ (؟/?)علامت استفہام و استدلال خط (---، ـــــــــــ) قوسین (( ))علامت قوسین, خطوط وحدانی نقطے (․․․․․) علامت ترک علامت علامت شعر (؎) کا مفہوم علامت مصرع (؏) کا مفہوم علامت ایضا( //) ۔ خطِ فاصل (/) علامات مخففات ان رموز کو لکھنے کا صحیح طریقہ مضمون کیسے لکھیں؟ اجازت نامہ رموز اوقاف (Punctuation)  کی اہمیت تحریر میں رموزِ اوقاف کی ضرورت و اہمیت پر ایک جامع رسالہ

The Dot

تصویر
الْعِلْمُ نُقْطَۃٌ &      نقطہ کیا ہے؟  جو شئے طول، عرض، عمق کو قبول کرے وہ جسم مطلق ہے جیسے: کتاب اور جو صرف لمبائی اور چوڑائی کو قبول کرے وہ سطح ہے جیسے: کتاب کے صفحے کی ایک جانب اور جو فقط لمبائی کو قبول کرے وہ خط ہے جیسے: صفحہ کی ایک عمودی یا افقی طرف اور جو لمبائی، چوڑائی، گہرائی کو قبول نہ کرے وہ نقطہ ہے جیسے: صفحے کا انتہائی آخری کونہ۔ نقطے کی جمع کئی طریقے سے آتی ہے جیسے نُقُطات (ق کے پیش کے ساتھ)، نُقْطات (ق کے سُکون کے ساتھ)، نِقَاط (ن کے زیر کے ساتھ)اور نُقَط وغیرہ

Numerology

تصویر
علمُ الاعداد 1. حروفِ تہجی (حروفِ ہجّا) اور حروفِ ابجد: سادہ حروف کے لکھنے کی ترتیب (ا، ب، ت، ث وغیرہ) کو حروفِ تہجی یا حروفِ ہجا کہا جاتا ہے۔ جب انہی سادہ حروف کیلئے ایک عدد مختص کر دیا جائے تو حروف تو وہی رہتے ہیں لیکن ان کے لکھنے کی ترتیب بدل جاتی ہے۔ حروف کی اس ترتیب کو حروفِ ابجد (ا، ب، ج، د وغیرہ) کہا جاتا ہے۔ 2.   مکتوبی و ملفوظی اعداد: ابجد میں حروف کے اعداد نکالتے وقت حروف کے تلفّظ کو نہیں، تحریر کو دیکھا جاتا ہے۔ جیسے اسمِ ﷴ ﷺ کی زبان سے ادائیگی کے وقت تین میم (محم مد) کا تلفظ کیا جاتا ہے، لیکن لکھنے میں چونکہ صرف دو میم آتے ہیں اس لئے اس کے اعداد ۹۲ بنتے ہیں نہ کہ ۱۳۲۔

Phonetic Keyboard Full Character Map

تصویر
 This is the complete Character Map of Phonetic Keyboard for Urdu Users. Special keys are mentioned separately after the map. Phonetic Keyboard can easily be downloaded if you don't have one.

Advantages of Using Urdu Phonetic Keyboard

تصویر
اردو صوتی (فونیٹک) کی بورڈ کی امتیازی خصوصیات: ونڈوز 10 کا ڈیفالٹ کی بورڈ اردو لکھ تو دیتا ہے لیکن اردو کی بہت سی چیزیں اس کی بورڈ پر موجود  نہیں۔ اگرچہ کہ ونڈوز 10 کا ڈیفالٹ کی بورڈ چند باتوں میں آسان ہے۔ لیکن بہت سی چیزیں وہ ہیں جو آپ اس پر حاصل ہی نہیں کرسکتے۔ جیسے اعراب، شعر و ادب کے نشانات، تنوین، قرآنی رموز اوقاف وغیرہ۔ نیز اردو میں کھڑے زیر اور زبر کا بہت استعمال ہے جو کہ سرے سے ونڈوز کے کی بورڈ میں موجود ہی نہیں۔ نیز یہ فونیٹک کی بورڈ اردو اور عربی دونوں کیلئے بہترین ہے۔  عربی کیلئے آپ کو الگ سے کی بورڈ انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں۔ اور قرآنی آیات اور شاعری کی علامات کیلئے بھی کارآمد ہے۔

اردو شاعری کی بیس بحریں

تصویر
اردو شاعری کی تمام بحریں: ذیل میں اردو شاعری میں استعمال ہونے والی تقریباً تمام ہی بحریں اپنے نام اور ذیلی قسم کے نام کے ساتھ دی جا رہی ہیں۔ پہلے چارٹ میں ترتیب میں   ارکان کا خیال رکھا گیا ہے جبکہ دوسرے چارٹ میں بحر کے نام کا خیال رکھا گیا ہے۔ ان کی کل تعداد تو سو سے زیادہ ہے لیکن ذیلی قسم نہ شامل کریں تو صرف بیس بحریں ہیں جو اردو میں استعمال ہوتی ہیں۔ یعنی ہزج، رجز، رمل، متقارب، متدارک، کامل، وافر، مضارع، مجتث، منسرح، مقتضب، سریع، خفیف، طویل، مدید، بسیط، قریب، جدید، مشاکل اور جمیل

Great Holy Quran Software ever

تصویر
قرآن پاک کیلئے میں اپنے لیپ ٹاپ پر جو سافٹویئر استعمال کرتا ہوں، وہ جب سے میرے پاس آیا ہے،  اس نے مجھے ایسے ہر دوسرے سوفٹ  ویئرز   سے بے نیاز کردیا ہے۔ عین سے عربی میں مجھے اس سے بہت مدد ملی ہے۔ اس کی سچ پوچھو اتنی خوبیاں ہیں جو اس مختصر سی پوسٹ میں سما بھی نہیں سکتیں۔ صرف چند چیدہ خصوصیات کا تذکرہ کرتا ہوں:

احصائیات قرآن کریم

تصویر
قرآن پاک کے چند دلچسپ اعداد و شمار ذیل میں جو نقشہ دیا جا رہا ہے نہ صرف یہ کہ واقفیت قرآن کیلئے عربی کے طلبہ کیلئے مفید ہے بلکہ عام قاری بھی اس کی مدد سے کافی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔  چارٹ پر کلک کریں اور پھر رائٹ کلک کے ساتھ کمپیوٹر والے حضرات اسے نئی ونڈو میں کھول لیں تاکہ آپ کے لئے یہ فل سائز میں ظاہر ہوسکے۔ موبائل والے حضرات صرف زوم ان کرکے اسے دیکھ سکتے ہیں۔

40 Uses of Arabic Language Letters

تصویر
عربی زبان کے حروف تہجی  عربی زبان کے حروف تہجی  دوسری زبانوں کے برعکس الفاظ سے بھی بڑھ کر کام کرتے ہیں۔ ذیل میں عربی زبان کے حروف کے 40 مختلف استعمالات کا ایک چارٹ ہے جسے دیکھ کر آپ آسانی کے ساتھ سمجھ سکتے ہیں کہ عربی زبان کس قدر وسیع ہے۔