Advantages of Using Urdu Phonetic Keyboard
اردو صوتی (فونیٹک) کی بورڈ کی امتیازی خصوصیات: ونڈوز 10 کا ڈیفالٹ کی بورڈ اردو لکھ تو دیتا ہے لیکن اردو کی بہت سی چیزیں اس کی بورڈ پر موجود نہیں۔ اگرچہ کہ ونڈوز 10 کا ڈیفالٹ کی بورڈ چند باتوں میں آسان ہے۔ لیکن بہت سی چیزیں وہ ہیں جو آپ اس پر حاصل ہی نہیں کرسکتے۔ جیسے اعراب، شعر و ادب کے نشانات، تنوین، قرآنی رموز اوقاف وغیرہ۔ نیز اردو میں کھڑے زیر اور زبر کا بہت استعمال ہے جو کہ سرے سے ونڈوز کے کی بورڈ میں موجود ہی نہیں۔ نیز یہ فونیٹک کی بورڈ اردو اور عربی دونوں کیلئے بہترین ہے۔ عربی کیلئے آپ کو الگ سے کی بورڈ انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں۔ اور قرآنی آیات اور شاعری کی علامات کیلئے بھی کارآمد ہے۔