گوگل ڈوکس سے پوسٹ
گوگل ڈوکس سے پوسٹ گوگل ڈوکس کی افادیت کے بارے میں پہلے ہی چند پوسٹیں کی جا چکی ہیں۔ آج ہم گوگل ڈوکس سے ورڈپریس پر پوسٹ کرنے کی وجہ اور طریقہ دونوں بیان کرتے ہیں۔ فوائد گوگل ڈوکس پر ایڈٹنگ بہت آسان ہے۔ اردو کے لئے نستعلیق (گلزار) فونٹس موجود ہیں۔ اس پر پیراگراف انڈینٹ (پہلی سطر کے لئے بالخصوص) کی سہولت ہے جو باقی کہیں نظر نہیں آتی۔ اور اس کے لئے پروگرامنگ کی صلاحیتیں درکار ہوتی ہیں۔ گوگل بلاگر پر آپ کی پوسٹ من و عن ویسی ہی دکھائی دیتی ہے جیسے گوگل ڈوکس پر آپ تیار کرتے ہیں۔ اس پر شیئرنگ کے بہت سے طریقے ہیں۔ مخصوص لوگوں کے ساتھ انٹرنیٹ پر سب کے ساتھ (آپ کا اپنا صفحہ جیسے سائٹ) ای میل سے (آپ براہِ راست یہاں سے اپنے ڈاکیومنٹ کو بذریعۂ جی میل ای میل کرسکتے ہیں) شریکِ کار دوستوں کے ساتھ سات مختلف فارمیٹس میں ڈاؤن لوڈ کرکے مواد خودکارانہ طور پر محفوظ ہوتا رہتا ہے۔ گوگل ڈوکس پر یہ کام کریں گوگل ڈوکس کھولیں۔ نئی دستاویز (ڈاکیومنٹ) بنائیں اور اسے عنوان دیں۔ فائل ٹیب میں "پیج سیٹ اپ" پر کلک کریں۔ اگر دستاویز مستقل (پیج لیس) ہو تو اسے "پیجز" پر منتقل کریں اور یہ قیمتیں درج کردی