گوگل ڈوکس سے پوسٹ

گوگل ڈوکس سے پوسٹ

گوگل ڈوکس کی افادیت کے بارے میں پہلے ہی چند پوسٹیں کی جا چکی ہیں۔ آج ہم گوگل ڈوکس سے ورڈپریس پر پوسٹ کرنے کی وجہ اور طریقہ دونوں بیان کرتے ہیں۔

فوائد

  1. گوگل ڈوکس پر ایڈٹنگ بہت آسان ہے۔
  2. اردو کے لئے نستعلیق (گلزار) فونٹس موجود ہیں۔
  3. اس پر پیراگراف انڈینٹ (پہلی سطر کے لئے بالخصوص) کی سہولت ہے جو باقی کہیں نظر نہیں آتی۔ اور اس کے لئے پروگرامنگ کی صلاحیتیں درکار ہوتی ہیں۔
  4. گوگل بلاگر پر آپ کی پوسٹ من و عن ویسی ہی دکھائی دیتی ہے جیسے گوگل ڈوکس پر آپ تیار کرتے ہیں۔
  5. اس پر شیئرنگ کے بہت سے طریقے ہیں۔
  1. مخصوص لوگوں کے ساتھ
  2. انٹرنیٹ پر سب کے ساتھ (آپ کا اپنا صفحہ جیسے سائٹ)
  3. ای میل سے (آپ براہِ راست یہاں سے اپنے ڈاکیومنٹ کو بذریعۂ جی میل ای میل کرسکتے ہیں)
  4. شریکِ کار دوستوں کے ساتھ
  5. سات مختلف فارمیٹس میں ڈاؤن لوڈ کرکے
  6. مواد خودکارانہ طور پر محفوظ ہوتا رہتا ہے۔

گوگل ڈوکس پر یہ کام کریں

  1. گوگل ڈوکس کھولیں۔
  2. نئی دستاویز (ڈاکیومنٹ) بنائیں اور اسے عنوان دیں۔
  3. فائل ٹیب میں "پیج سیٹ اپ" پر کلک کریں۔
  4. اگر دستاویز مستقل (پیج لیس) ہو تو اسے "پیجز" پر منتقل کریں اور یہ قیمتیں درج کردیں (دیکھیں پہلی تصویر)۔
  5. فائل ٹیب دوبارہ کھولیں اور اس میں لنگوئیج (تحریر کی زبان) پر کلک کرکے اردو کو منتخب کر لیں۔
  6. اردو میں ایک آزمائشی پیراگراف لکھیں اور سب کچھ اپنی مرضی کے مطابق سیٹ کرلیں۔  یعنی گلزار فونٹس، فونٹ سائز (16 سے 18)، لائن انڈینٹ (0.5 انچ)  وغیرہ۔
  7. اسی طرح ساری دستاویز لکھیں اور مکمل کریں۔
  8. اب فائل ٹیب پر دوبارہ کلک کریں۔ اور شیئر آپشن منتخب کر کے پبلش ٹو ویب پر کلک کریں۔
  9. اب پبلش کے بٹن پر کلک کریں۔
  10. آپ کی دستاویز پبلک ہوگئی۔ آپ کو کچھ ایسی ونڈو (نیچے دیکھیں دوسری امیج) دکھائی دے گی۔
  11. ایمبیڈ پر کلک کریں۔
  12. لنک کے نیچے  دو تین سطور میں جو بھدے اور فضول سے بے ترتیب و بے معنی حروف آپ کو دکھائی دے رہے ہیں انہیں کاپی کرلیں۔ بس گوگل ڈوکس پر آپ کا کام ختم۔ اب ورڈ پریس پر چلتے ہیں۔

ورڈپریس (سویرا) پر کرنے والے کام

  1. عین سویرا بلاگ پر جائیں۔
  2. نئی پوسٹ لکھیں۔
  3. پوسٹ کا عنوان لکھیں۔
  4. پیراگراف شامل کریں۔
  5. کسٹم ایچ ٹی ایم ایل کا بلاک شامل کریں۔
  6. جو بھدے اور بے معنی حروف آپ نے گوگل ڈوکس سے کاپی کئے تھے وہ یہاں سویرا میں پیسٹ کردیں۔
  7. سویرا پوسٹ کو پبلش کریں اور اسے دیکھیں۔
  8. مسئلہ حل؟ نہیں؟ تو اچھا، ایک کام گوگل ڈوکس پر اب جاکر مزید کرلیں۔ کسی نارمل ٹیکسٹ والے پیراگراف کو منتخب (سلیکٹ) کریں اور فارمیٹ ٹیب پر جاکر "لائن اور پیراگراف اس پیسنگ" پر کلک کریں اور ڈبل کو سلیکٹ کرلیں۔
  9. اس کے بعد نارمل ٹیکسٹ کے سائیڈ مینو پر جاکر اپ ڈیٹ نارمل ٹیکسٹ ٹو میچ پر کلک کردیں۔
  10. اب آپ کو سویرا بلاگ (یا آپ کا کوئی دوسرا بلاگ) پر کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔ جو کرنا ہے گوگل ڈوکس پر کریں۔ ساری تبدیلیاں عین سویرا کی پوسٹ پر دکھائی دیں گی … لیکن پانچ منٹ بعد۔


پہلی تصویر (گوگل ڈوکس پیج سیٹ اپ)


دوسری تصویر (گوگل ڈوکس پبلش ٹو ویب)


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مبین والی آیات قرآنیہ

اردو شاعری کی بیس بحریں

Advantages of Using Urdu Phonetic Keyboard