مبین والی آیات قرآنیہ

قرآن پاک میں 39 سورتوں میں کل 106 آیات لفظ مبین پر ختم ہوتی ہیں۔ جیسے کہ 

تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْمُبِينِ 
وَلَقَدْ رَآهُ بِالْأُفُقِ الْمُبِينِ
وَمَا عَلَيْنَا إِلَّا الْبَلَاغُ الْمُبِينُ

اور ان جیسی دوسری آیات وغیرہ۔ ان آیات کا ایک چارٹ یہاں پیش کیا جارہا ہے۔


یاسین شریف کو پڑھنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ سورت کی تلاوت کرتے وقت جہاں کہیں لفظ مبین آجائے، وہاں رک کر درود پاک پڑھا جائے  اور پھر واپس ابتداء سے پڑھنا شروع کریں، اب دوسرے مبین پر رکیں اور پھر درود تاج پڑھیں  پھر واپس ابتداء سے پڑھیں اور تیسرے مبین پر رک کر درود تاج پڑھیں۔ اسی طرح ساتوں مبینوں پر کریں اور آٹھویں بار پوری سورت بنا لوٹے پوری  پڑھ لیں۔ 
اس طریقے کی عمدگی، فوائد اور حسن نے مجھے تعجب میں ڈالا تو سارے قرآن میں لفظ مبین کی کھوج کی اور یہ چارٹ بنایا۔ تب بزرگوں کی قرآن پاک سے محبت کا کچھ ادراک ہوا۔ آپ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ سورت یاسین وہ واحد سورت ہے جس میں مبینوں کی تعداد سب سے زیادہ اور سورت کی طوالت بیحد کم ہے۔ کتنا تدبر کرتے تھے ہمارے بزرگان دین، اور اس تدبر کو کتنی آسانی سے عام کرتے تھے۔ اللہ ہماری طرف سے انہیں جزائے خیر عطا کرے۔ آمین۔
آپ کی آسانی کیلئے ٹیکسٹ کی صورت میں بھی یہ چارٹ پیش کیا جا رہا ہے۔ یہاں عدد الکلمات سے مراد سورت مبارکہ میں مبینوں والی ساری آیات کے کل الفاظ ہیں اور عدد الحروف سے سورت مبارکہ میں مبینوں والی آیت کے کل حروف ہیں۔

تسلسل
إسم السُورة
عدد الآيات
عدد الكلمات
عدد الحروف
1
يس
7
84
318
2
الزخرف
6
47
190
3
النمل
6
58
244
4
الشعراء
6
29
110
5
الدخان
5
31
132
6
الأنعام
5
86
337
7
الصافات
4
25
100
8
القصص
4
77
302
9
النحل
4
62
244
10
الحجر
4
23
103
11
يوسف
4
53
208
12
هود
4
62
253
13
الأعراف
4
54
224
14
الذاريات
3
27
101
15
الأحقاف
3
56
196
16
سبأ
3
83
308
17
النور
3
46
208
18
يونس
3
78
278
19
المائدة
3
99
435
20
الملك
2
22
83
21
الزمر
2
39
157
22
العنكبوت
2
29
113
23
الحج
2
33
132
24
البقرة
2
31
129
25
التكوير
1
4
20
26
نوح
1
6
21
27
التغابن
1
11
58
28
الجمعة
1
21
90
29
الصف
1
31
126
30
الطور
1
9
39
31
الجاثية
1
13
61
32
غافر
1
6
30
33
ص
1
8
27
34
لقمان
1
14
52
35
المؤمنون
1
8
37
36
الأنبياء
1
8
31
37
مريم
1
11
46
38
إبراهيم
1
33
141
39
آل عمران
1
25
106


Aastana-e-Noori

تبصرے

  1. خوبصورت ہے ہر کام جو قبولیت کی دلیل ہے دربارِ عالیہ سے
    بنور عالی آقا علیہ السلام
    بِکمال آقامحمد علیہ السلام
    (صان) کینیڈا

    جواب دیںحذف کریں
  2. ماشاءاللہ
    جزاک اللہ خیرا

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

پوسٹ پر اپنا تبصرہ ضرور درج کریں۔ حسنِ اخلاق والے نرم تبصروں کو سب پسند کرتے ہیں۔

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Advantages of Using Urdu Phonetic Keyboard

حدائق بخشش کی مکمل شاعرانہ تقطیع