Holy Bible Says

اور خداوند فرماتا ہے
یسعیاہ باب 3 نمبر 16 تا 24
صِیّون کی بیٹیاں:
 اور خداوند فرماتا ہے چونکہ صِیّون کی بیٹیاں متکبر ہیں اور گردن کشی اور شوخ چشمی سے خراماں ہوتی ہیں اور اپنے پاؤں سے ناز رفتاری کرتی اور گھنگرو بجاتی جاتی ہیں۔  اِس لئے خداوند صِیّون کی بیٹیوں کے سر گنجے اور یہُوداہ اُن کے بدن بے پردہ کر دے گا۔
 اُس دن خداوند اُن کے خلخال کی زیبائش اور جالیاں اور چاند لے لے گا۔  اور آویزے اور پہنچیاں اور نقاب۔  اور تاج اور پازیب اور پٹکے اور عطردان اور تعویذ۔  اور نفیس پوشاکیں اور اوڑھنِیاں اور دوپٹے اور کِیسے۔  اور آرسیاں اور باریک کتانی لباس اور دستاریں اور بُرقعے بھی۔
 اور یوں ہو گا کہ خوشبو کے عوض سڑاہٹ ہو گی اور پٹکے کے بدلے رسّی اور گندھے ہوئے بالوں کی جگہ چندلا پن اور نفیس لباس کے عوض ٹاٹ اور حسن کے بدلے داغ۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مبین والی آیات قرآنیہ

اردو شاعری کی بیس بحریں

Advantages of Using Urdu Phonetic Keyboard