Noori Commitment

نوری عہد نامہ
سبع موبقات یعنی ہلاک کر دینے والے گناہ:
حدیث پاک میں ہے کہ
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «اجْتَنِبُوا السَّبْعَ المُوبِقَاتِ»، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا هُنَّ؟ قَالَ: الشِّرْكُ بِاللَّهِ، وَالسِّحْرُ، وَالشُّحُّ (سنن النسائي میں جادو کی جگہ شدید بخل آیا ہے۔)، وَقَتْلُ النَّفْسِ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالحَقِّ، وَأَكْلُ الرِّبَا، وَأَكْلُ مَالِ اليَتِيمِ، وَالتَّوَلِّي (وَالْفِرَارُ ) يَوْمَ الزَّحْفِ، وَقَذْفُ المُحْصَنَاتِ المُؤْمِنَاتِ الغَافِلاَتِ
رسول اکرم صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: سات ہلاک کرنے والے گناہوں سے بچو۔ صحابۂ کرام نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ کون سے گناہ ہیں؟ ارشاد فرمایا:(۱) شرک کرنا(۲) جادو کرنا (۳) (ناحق)کسی جان کو قتل کرنا(۴) یتیم کا مال(ظلماً)کھانا(۵) سود کھانا(۶) میدان جہاد سے بھاگ جانا(۷) پاک دامن عورت کو زِنا کی تہمت لگانا۔
اس حدیث شریف کے 45 حوالے مجھے ملے جنہوں نے براہ راست یہ حدیث شریف ذکر کی ہے۔ ان میں صحیح بخاری اور صحیح مسلم بھی شامل ہیں۔

گیارہ گناہوں سے بچنے کا نوری عہد نامہ
آستانۂ نوری ان سات ہلاک کرنے والے گناہوں کے ساتھ مزید چار گناہوں سے بچنے کی شدید تاکید کرتا ہے اور عہد کے ساتھ ان کا ہر نوری کو پابند بناتا ہے۔ اس طرح ان کی کل تعداد گیارہ ہو جاتی ہے جو سب ذیل میں درج کئے گئے ہیں؛
گیارہ گناہ:
شرک، جادو اور شدید بخل، قتل ناحق، سود اور یتیم کا مال کھانا، جہاد سے فرار ہو جانا اور پاک دامن عورتوں پر تہمت لگانا، والدین کی نافرمانی، چوری، زنا، جھوٹی قسم کھانا یا جھوٹا خواب بیان کرنا۔
آستانہ ان خوش نصیبوں کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہے جنہوں نے 26 نومبر 2017 میں آستانے میں بیعت وفا اور یہ عہد کیا اور ان خوش نصیبوں کو بھی جنہوں نے 30 مارچ 2018 کی محفل میں یہ عہد کیا یا اس کا اعادہ کیا۔
نئے ساتھیوں کو بھی بتائیں:
جسے آستانے سے منسلک کرائیں، اسے اس عہد کی بابت کچھ نہ کچھ ضرور بتائیں۔ یہ دنیا نہیں، آخرت ہے اور اس کے دہرانے اور دہراتے رہنے میں ہمارا ہی فائدہ ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مبین والی آیات قرآنیہ

Advantages of Using Urdu Phonetic Keyboard

حدائق بخشش کی مکمل شاعرانہ تقطیع