Respecting the Sheikh

احترام مرشد
مرشِدکا ظاہری احترام
 ظاہری احترام یہ ہے کہ شیخ سے کبھی بحث و مباحثہ نہ کرے۔ اگرچہ تیرا علمِ ناقص یہ بتائے کہ شیخ سے غلطی ہو رہی ہے ( تَو اسے اپنے فہم کی غلطی سمجھ) مگر شیخ کی بات پر اعتراض نہ کرے ۔ شیخ کے سامنے کچھ بچھا کر نہ بیٹھے۔ ( کہ نمایاں نظر آئے بلکہ عجز و انکساری کا پیکر بنا رہے ) ہاں فرض نمازوں کے وقت اپنی جائے نماز بچھا سکتا ہے۔ اور نماز سے فارغ ہوتے ہی اپنا مُصلَّیٰ فوراً لپٹ دے ۔اور شیخ کی موجودگی میں کثرتِ نوافل سے گریز کرے ۔( بلکہ مرشِد کی صحبت کو اپنے لیے بہت بڑی سعادت مندی تصوّر کرے ) شیخ کے ہر حکم پر اپنی وسعت و طاقت کے مطابق عمل کرے ۔
مرشِد کا باطنی احترام:
 باطنی احترام یہ ہے کہ شیخ سے ظاہری طور پر جو کچھ سنے یا ان کی موجودگی میں کسی چیز کا اقرار کرے تو اب باطن ( مُرشِد کی غیر موجودگی) میں اپنے کسی قول یا عمل سے اس کے خلاف ہر گز نہ کرے ورنہ منافق کہلا ئے گا۔ اگر ایسا نہیں کر سکتا توا س کے لیے بہتر ہے کہ وہ شیخ کی صحبت سے کنارہ کش ہو جائے ۔ یہاں تک کہ اس کا باطن اس کے ظاہر کے موافق ہو جائے۔ سالک ( مرید) کو چاہیے کہ برے اور بد عقیدہ لوگوں کی صحبت سے دور رہے تاکہ دل سے شیطانی وسوسے، خواہ جنوں کی طرف سے ہوں یا انسانوں کی طرف سے ،دور ہو جائیں ۔ شیطان کے شر سے دل کو پاک رکھنے کا یہی طریقہ ہے ۔ اور ( مرید کو چاہیے کہ) ہر حال میں فقر کو مالداری پر ترجیح دے ۔

تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

پوسٹ پر اپنا تبصرہ ضرور درج کریں۔ حسنِ اخلاق والے نرم تبصروں کو سب پسند کرتے ہیں۔

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مبین والی آیات قرآنیہ

اردو شاعری کی بیس بحریں

Advantages of Using Urdu Phonetic Keyboard