امام ابو حنیفہ کا انتخاب

امام ابو حنیفہ کا پانچ لاکھ میں سے پانچ احادیث کا انتخاب
مَخْدوم شیخ احمد کمشخانوی قدس سرہٗ نے جامع الاصول کے مُتِمَّات میں  ذکر فرمایا ہے کہ حضرت امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ  نے اپنے فرزند جناب حماد   کو نصیحت فرماتے ہوئے یہ تحریر فرمایا کہ
اے نورِ نظر ! میں  نے پانچ لاکھ حدیثوں میں  سے چن کر ایسی پانچ حدیثوں کو منتخب کیا ہے کہ اگر تم نے ان کو یادکرکے ان پر پورے اعتماد کے ساتھ عمل کیا تو تم دونوں جہان کی سعادتوں سے سرفراز ہوجاؤگے اور وہ پانچ حدیثیں  یہ ہیں  :
1.                    اول: حدیث اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّاتِ یعنی تمام اعمال کے ثواب کا دارومدار نیتوں پر ہے۔
2.                    دوم: آدمی کے اسلام کی خوبی میں  سے یہ ہے کہ وہ تمام  لایعنی اور بیکار چیزوں کو چھوڑ دے۔
3.                    سِوُم: تم میں  سے کوئی شخص اس وقت تک مؤمنِ کامل نہیں ہوتا جب تک کہ وہ اپنے بھائی (مومن) کے لئے اسی چیز کو پسند نہ کرے جس کو وہ اپنے لئے پسند کرتا ہے۔
4.                    چہارم: حلال ظاہر ہے اور حرام ظاہر ہے اور ان دونوں کے درمیان کچھ  مُشْتَبہ چیزیں  بھی ہیں  جن کو بہت سے لوگ نہیں  جانتے تو جو شخص ان مُشْتَبہ چیزوں سے بھی پرہیز کرتا رہا اس نے اپنے دین اور اپنی آبرو کو بچا لیا اور جو شخص ان مُشْتَبہ چیزوں میں  پڑ گیا وہ کبھی نہ کبھی حرام میں  بھی واقع ہوجائے گا جیسے وہ چرواہا جو حِمیٰ (محفوظ شاہی چراگاہ) کے ارد گرد جانور کو چراتا ہے تو ہو سکتا ہے کہ اس کا جانور کبھی نہ کبھی حِمیٰ میں  بھی داخل ہوجائے۔  خبر دار !  ہر بادشاہ کے لئے حمیٰ ہوتی ہے اور بے شک اللہ تعالیٰ کی حمیٰ اس کی حرام کی ہوئی چیزیں  ہیں  سن لو اور یقین رکھو کہ بدن میں  گوشت کا ایسا ٹکڑا ہے کہ جب وہ درست ہوجائے گا تو پورا بدن درست ہوجائے گا اور جب وہ فاسد ہوجائے گا تو پورا بدن فاسد ہوجائے گا ۔ آگاہ  ہو جاؤ کہ وہ ''دل'' ہے ۔
5.                    پنجم: کامل مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے تمام مسلمان سلامت رہیں۔

تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

پوسٹ پر اپنا تبصرہ ضرور درج کریں۔ حسنِ اخلاق والے نرم تبصروں کو سب پسند کرتے ہیں۔

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مبین والی آیات قرآنیہ

Advantages of Using Urdu Phonetic Keyboard

حدائق بخشش کی مکمل شاعرانہ تقطیع