ذبیحہ اور ذمہ داری

گائے اور بکروں کا ذبح و قربانی:
قربانی ایک اہم فریضہ ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی یہ ایک ہولناک منظر بھی ہوتا ہے، بالخصوص چھوٹے بچوں کیلئے۔  اور گائے بکریوں کے کٹے ہوئے سر اگر معصوم بچے دیکھ لیں تو ان پر برا اثر ہوتا ہے اور اکثر اوقات وہ ڈر جاتے ہیں۔ اور بہت سے تو وہ بھی ہوتے ہیں جو اپنی طبیعت سے اپنے والدین کو بھی ڈرا دیتے ہیں۔
اپنے بچوں پر دم کریں:
یہ میرا کئی بار کا تجربہ ہے کہ چھوٹے بچے ذبح اور ذبیحہ کی سری وغیرہ دیکھ لینے سے سہم جاتے ہیں۔  انہیں یہ مناظر نہ دکھائیں۔ اور اگر کسی بچے نے دیکھ ہی لیا ہے تو رات کو اسے لازمی دم کریں۔  بس تین بار آیت الکرسی اور تین تین بار چاروں قل پڑھیں  (اول و آخر تین مرتبہ درود پاک) اور بچے پر مخالف گھڑی وار (اینٹی کلاک) انداز میں پھونک ماریں۔ ان شاء اللہ وہ نہیں ڈرے گا۔ یہ عمل تین راتوں تک کریں تو بہتر ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مبین والی آیات قرآنیہ

اردو شاعری کی بیس بحریں

Advantages of Using Urdu Phonetic Keyboard