Fasting on Eid Days

    عیدین اور ايامِ تشریق  کے روزے رکھنا گناہ کبیرہ ہے:
1.    نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ معظم ہے :''یومِ فطر، یومِ نحر اور ايامِ تشریق ہم مسلمانوں کی عیدیں ہیں اور يہ کھانے پینے کے دن ہیں۔''

2.    حضرت سیدنا نوح علیٰ نبيناو عليہ الصلوٰۃ و السلام نے یومِ فطر اور قربانی کے دن کے علاوہ سارا سال روزے رکھے۔''
3.    رسول اکرم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''2دن روزہ رکھنا درست نہیں:  (۱) قربانی کے دن اور (۲)رمضان المبارک کے بعد فطر کے دن۔''
4.    نبئ کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: "ان ايامِ تشریق میں روزے مت رکھا کرو کیونکہ يہ کھانے ،پینے کے دن ہیں۔''
نوٹ: احناف کے نزدیک :''عیدالفطر ،عید الاضحی  اور ایام تشریق (یعنی گیارہ ،بارہ اور تیرہ  ذوالحجہ الحرام) کے روزے مکروہ تحریمی ہیں۔''(ماخوذ از بہار شریعت)
    عورت کا شوہر کی موجودگی میں اُس کی اجازت کے بغیر نفلی روزہ رکھنا
5.    حسنِ اخلاق کے پیکر، نبیوں کے تاجور، محبوب ربّ اکبر عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: "کسی عورت کے لئے جائز نہیں کہ اپنے شوہر کی موجودگی میں اس کی اجازت کے بغیر روزہ رکھے اور نہ ہی شوہر کی مرضی کے بغیر کسی کو گھر میں داخل ہونے کی اجازت دے۔''
6.    سیدنا امام احمد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی روایت میں یہ اضافہ ہے :'' سوائے(ماہِ)رمضان المبارک کے(یعنی اس ماہ میں عورت شوہر کی اجازت کے بغیر بھی روزہ رکھ سکتی ہے)۔''
7.    سرکار ابد قرار  صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''عورت رمضان المبارک کے علاوہ شوہر کی موجودگی میں اس کی اجازت کے بغیر کسی دن کا روزہ نہ رکھے۔''
8.    شاہِ ابرار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جو عورت شوہر کی اجازت کے بغير روزہ رکھے پھر اس کا شوہر اس کے ساتھ کسی کام (یعنی ہم بستری وغیرہ) کا ارادہ کرے لیکن وہ منع کر دے تو اللہ عزوجل اس عورت پر تین کبیرہ گناہ لکھتا ہے۔''
9.    رسول انور، صاحبِ کوثر صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: "عورت پر شوہر کے حقوق میں سے ایک حق يہ بھی ہے کہ وہ اس کی اجازت کے بغیر روزہ نہ رکھے پھر اگر اس نے ایسا کیا تو بھوکی پیاسی رہے گی اور اس کا روزہ قبول نہ ہو گا۔''

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مبین والی آیات قرآنیہ

اردو شاعری کی بیس بحریں

Advantages of Using Urdu Phonetic Keyboard