Wix.com, A Great Service

وکس ڈاٹ کام۔ ایک مفید سروس
میں نے وکس ڈاٹ کام پر اکاؤنٹ بنایا تو اس میں کئی چیزوں نے میری توجہ اپنی طرف مبذول کی۔

&                 فوائد اور آسانیاں
1.   یہ سروس مفت ہے (فیس بک اور بلاگر کی طرح)
2.    یہ مکمل کسٹمائزیبل ہے۔ اس کی ایک ایک چیز آپ حسبِ منشا بدل سکتے ہیں۔ فیس بک میں تو بہت کم ہے لیکن بلاگر کافی اجازت دیتا ہے۔ یہ بلاگر سے بھی زیادہ تبدیلی دیتا ہے۔
3.   اس میں جدید  سائٹس کی تمام خصوصیات موجود ہیں۔ آنکھوں کو خیرہ کردینے والی  سائٹس آپ اس پر بنا سکتے ہیں۔
4.    بس یوں سمجھیں کہ انٹرنیٹ پر جو کچھ موجود ہے، وہ وکس پر موجود ہے اور آپ اس سے  مفت حاصل کر سکتے ہیں۔
5.   اس پر بلاگ بنا سکتے ہیں۔
6.    اس پر فورم کی سہولت موجود ہے۔
7.    اس میں خوبصورتی بے انتہا ہے۔ آپ آسانی سے فونٹس کا سائز اور رفگ تبدیل کر سکتے ہیں۔
8.   اس پر ہر چیز کا پہلے سے بنایا ہوا ٹمپلیٹ موجود ہے جسے آپ استعمال کر سکتے ہیں۔
9.    اس میں چیٹ کی سہولت موجود ہے۔
10.          اس کی پوسٹوں میں بہت آسانی ہے اور اس پر ری ایکٹ کرنا بھی آسان ہے۔
11.         اس پر کمنٹ بھی پوسٹ ہی کی مانند خُوبصورت  ہیں اور مکمل پوسٹ ہی ہیں۔
12.          اس میں کمنٹ میں ایچ ٹی ایم ایل کوڈنگ کی  سہولت موجود ہے۔
13.         اپنی ویب سائٹ کیلئے سب سے بہترین آپشن وکس ہے۔
14.          اس پر اسٹوریج ہے یعنی آپ اپنی تصاویر اور ویڈیوز کو دوبارہ اپنی پوسٹوں میں استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سے آپ اپنی  اسٹوریج کو کافی عرصے تک چلا سکتے ہیں۔
&                 لیمٹیشنز
1.   اس کا فری اکاؤنٹ صرف 500 ایم بی (آدھی جی بی) اسٹوریج آپ کو دیتا ہے جبکہ بلاگر ۱۵ جی بی اور فیس بک بھی اتنا ہی دیتا ہے۔  یعنی بلاگر اور فیس بک پر آپ زندگی بھر پوسٹ کر سکتے ہیں۔  لیکن وکس پر تصویروں والی پوسٹیں  آپ صرف ۵۰۰۰۰ بار (یعنی ۱۰  سال  سے ۱۳ سال تک) کر سکتے ہیں جبکہ ایک تصویر ۱۰۰ کے بی کی ہو۔
2.    فری اکاؤنٹ پر وکس کا لوگو موجود رہے گا۔
&                 فورم
مجھے اس کا فورم  بہت پسند ہے۔ جو چاہے اس کا ممبر بن سکتا ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مبین والی آیات قرآنیہ

Advantages of Using Urdu Phonetic Keyboard

حدائق بخشش کی مکمل شاعرانہ تقطیع