Tribe: A Brief Review

ٹرائب۔۔۔ ایک کمیونٹی پلیٹ فارم
کافی عرصے سے میں ایک کلاؤڈ بیس کمیونٹی پلیٹ فارم کی تلاش میں تھا لیکن ہر بار گھوم پھر کر فیس بک کی طرف آ جاتا تھا۔ لیکن فیس بک کی محدود سہولتوں کے مدنظر پھر تلاش میں نکلتا تھا۔ بلاگر، وکس، نیبل، پرو بورڈ، ٹیپ اے ٹاک غرض کسی جگہ وہ نہ ملا جس کی میں تلاش میں تھا۔ کہیں ایک چیز ملتی، کہیں دوسری، کہیں پر یہ نہیں، کہیں پر وہ، اس لئے اپنے ساتھیوں کو صرف اطلاع دیتا تھا اور بس، پھر جو چاہتا، جوائن کرلیتا۔

&                 گوگل بلاگر
گوگل بلاگر آپ کو ایک کسٹمائزیبل ماحول دیتا ہے، خوبصورت تھیمز دیتا ہے، ایچ ٹی ایم ایل کی اجازت دیتا ہے، 15 جی بی کی اسٹوریج دیتا ہے، طویل ترین پوسٹ (ایک ضخیم کتاب جتنی ) کی مکمل سہولت دیتا ہے، ایڈ فری سروس دیتا ہے، ای میل کی سروس دیتا ہے، اور اس کے علاوہ بہت کچھ دیتا ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ بلاگر پر گوگل کی سیکیورٹی اور گوگل کا اعتماد موجود ہے۔
لیکن بلاگر پر نوٹی فکیشن کا سسٹم صرف یہ ہے کہ آپ یا تو اپنی ای میل چیک کریں یا پھر اپنی بلاگ پوسٹ کو اوپن کریں اور دیکھیں کہ کس نے کیا ردعمل کیا ہے۔ اس میں بعض اوقات ایک نوٹی فکیشن کا علم آپ کو کئی دن بعد ہوتا ہے۔ اور اس میں آپ کا اپنے یوزر سے تعلق مصنف اور قاری کا ہوتا ہے۔ اور اکثر لوگ بلاگر سے ناواقف ہونے کی بنا پر اس کی طرف توجہ ہی چھوڑ دیتے ہیں ۔ یعنی گوگل بلاگر پر آپ ایک بہترین لکھنے والے تو بن سکتے ہیں لیکن اس میں لوگ مستقل آپ کے ساتھ اٹیچ نہیں رہ سکتے۔
&                 گوگل گروپس
گوگل گروپس بھی ایک اچھا آپشن ہے، لیکن حد سے زیادہ سادہ ہے اور اس میں کسٹمائزیشن بالکل نہیں۔ شاید اس کی طرف گوگل والوں کی بالکل توجہ نہیں ہے۔ اس لئے گوگل گروپس بالکل یتیم سا نظر آتا ہے۔ اس کے ساتھ بھی نوٹی فکیشنز کا ایسا ہی معاملہ ہے کہ آپ صرف ای میل یا ویب انٹرفیس کے بغیر نہیں جان سکتے کہ آپ کی تحریر پر کس نے کیا رد عمل ظاہر کیا ہے۔
ایک اور نقصان اس کا یہ ہے کہ آپ کو کثرت کے ساتھ ای میل بھیجتا ہے جو ظاہر ہے کہ ایک یوزر نہیں چاہتا۔
&                 فیس بک
فیس بک ایک اچھا پلیٹ فارم ہے، اس میں کافی آسانی ہے اور بہت یوزر فرینڈلی ہے۔ اور موبائل پر فری ہونے کی وجہ سے اکثریت اسی کو فوقیت دیتی ہے۔ فری اور ان لمیٹڈ اسٹوریج ہے اور یوزر کو یہ اطمینان رہتا ہے کہ میں کتنی ہی پوسٹیں کرلوں، مجھے اسٹوریج کی کوئی فکر نہیں۔ بلکہ بہت سے فیس بک یوزر کو علم ہی نہ ہوگا کہ اسٹوریج کس بلا کا نام ہے۔
فیس بک کی ایک اور شناخت اس کا بہترین نوٹی فکیشن سسٹم ہے۔ ادھر کوئی آپ کی پوسٹ یا کمنٹ پر اپنا رد عمل دکھاتا ہے، ادھر آپ کو اطلاع ہو جاتی ہے۔ بلکہ سچ پوچھیں تو لوگ فیس بک کو استعمال ہی نوٹی فکیشن کیلئے کرتے ہیں۔
فیس بک اکاؤنٹ کے ساتھ گوگل کی طرح اس کی سیکورٹی اور فیس بک کا اعتماد ہے۔ مشہور ہونے کی وجہ سے یوزر کو یہ اطمینان رہتا ہے کہ میرے ساتھ ایسا معاملہ نہیں ہوگا کہ فیس بک والے جب چاہیں اپنی سروس کو بند کرکے چلتے بنیں گے۔
تاہم فیس بک پر بھی کچھ چیزیں وہ ہیں جن سے ایک فری اکاؤنٹ یوزر بہت پریشان رہتا ہے۔
سب سے پہلی چیز جو بے حد تنگ کرتی ہے وہ فیس بک کے کثیر اور فضول اشتہارات ہیں جو آپ کی دلچسپیوں کو دیکھتے ہوئے فیس بک آپ کو دکھاتا ہے۔ اس معاملے میں فیس بک کافی ہوشیار ہے اور آپ کے ٹیکسٹ سے فائدہ اٹھاتا ہے۔
نیز فیس بک کسی قسم کی ٹیکسٹ ایڈٹنگ کا سرے سے ہی قائل نہیں۔ آپ مجبور ہیں اس کے بنیادی فارمیٹ میں لکھنے پر۔ بلکہ اگر آپ کوئی خوبصورت ٹیکسٹ بھی ورڈ وغیرہ سے لاکر یہاں کاپی پیسٹ کردیں تو وہ اسے بھی بھدا بنا دیتا ہے۔ نہ کوئی اردو نستعلیق فونٹس میں لکھ سکتا ہے، نہ اپنے متن کو رنگوں اور سا‏ئز سے خوبصورت بنا سکتا ہے ۔ یہ سب اس لئے ہے کہ اس میں کوئی رچ ٹیکسٹ باکس نہیں ہوتا۔ فیس بک گروپس میں واجبی سی تبدیلی ضرور ہے، وہاں آپ ہیڈنگ اور نمبرنگ ضرور کر سکتے ہیں۔
فیس بک میں ایک عام یوزر کیلئے ایچ ٹی ایم ایل کی سہولت بھی موجود نہیں۔ حتیٰ کہ آپ اپنی مرضی سے ایک لنک یا ٹیب بھی نہیں دے سکتے۔ وکس، بلاگر، ورڈ پریس کا یوزر اس صورتِ حال سے کافی پریشان رہتا ہے کیونکہ اس کے بغیر اس کا گزارہ نہیں۔
الغرض عمومی طور پر یہ ایک اچھا پلیٹ فارم ضرور ہے لیکن اس میں کمیونٹی کے ضروری آپشن موجود نہیں۔
&                 ٹرائب۔۔۔ ایک بہترین حل
اونٹاریو، ٹورنٹو میں 2018 میں تشکیل دیا گیا پلیٹ فارم کمیونٹی کیلئے ایک بہترین حل ہے۔ اس کی بیشمار خوبیاں ہیں جو یوزر کو پسند آتی ہیں اور جدید ہونے کی وجہ سے  بے حد آسان اور یوزر فرینڈلی ہے۔
&                 وہ دس جوان ہیں جن کا عزم بلند ہے
کہتے ہیں کہ فیس بک کا آئیڈیا ایک طالبعلم کے ذہن میں آیا تھا۔  ٹرائب کو بنانے والے دس جوان ہیں۔ ہیڈ آفس اونٹاریو، ٹورنٹو (کینیڈا) میں ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے سارے ہتھیاروں سے لیس جنہوں نے اس عظیم کام کا عزم بالجزم کیا اسے بخوبی پورا کر دکھایا۔  اور دس گنا زیادہ  تیاریوں اور عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں اترے ہیں، اس سے زیادہ کیا کہوں، آپ خود سمجھدار ہیں۔
&                 اپنائیت کا بہترین احساس
میں نے جب کہیں بھی اپنا اکاؤنٹ بنایا تو ایک مشینی ریپلائی مجھے موصول ہوا جسے پہلے میں نارمل سمجھتا رہا۔ لیکن جب میں نے ٹرائب پر اپنا اکاؤنٹ بنایا تو اپنائیت کا بہت احساس ہوا۔ دس میں سے تین چار آفیشیلز نے پہلے یا دوسرے دن مجھ سے براہ راست رابطہ کیا اور نہایت ادب اور ریسپیکٹ کے ساتھ ٹرائب پر میری رہنمائی کی۔  اب بھی ان کے پیغامات ای میل اور چیٹ پر نہایت  اچھے انداز میں آتے ہیں۔ کوئی جنک یا اسپام نہیں۔
میں نے جب نیٹ پر تلاش کیا تو لنکڈ اِن پر ٹرائب کا اکاؤنٹ اور ان کے دس ممبرز کو دیکھا، پھر پتا لگا کہ ان میں سے کئی ایک مسلمان ہیں۔ ان کی ایلی (Eli) نامی ایک آفیشل کا نام پہلے ہی مجھے علی  کی یاد دلاتا ہے۔  اور اسی خیال کی تصدیق نے مجھے نیٹ پر تلاش کیلئے اکسایا تھا۔ ایک صاحب مو (Mo) ہیں جو در حقیقت محسن کا اختصار  ہے۔
بہرحال، ان کا عملہ بہت عزت سے بات کرتا ہے اور اس میں کہیں بھی مشینی انداز نہیں۔ یہ ایک بہت اچھی بات ہے۔
&                 نئے شہسوار
ٹرائب والے انٹرنیٹ کی دنیا میں بے شک نئے شہسوار ضرور ہیں لیکن انہوں نے اتنا بہترین کام کیا ہے کہ اگر مخلص اور دیانت دار ساتھی ان کے ہمراہ رہے تو صرف چند ہی سالوں میں یہ سب کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ کام کے اعتبار سے تو یہ اب بھی سب سے آگے ہیں، لیکن اپنے مشن میں صادق رہے تو جلد ہی سب سے زیادہ یوزر بھی ان کے پاس ہوں گے۔
&                 فیس بک والوں کا خوف
فیس بک والے ٹرائب سے کتنے خوفزدہ ہیں اس کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ 15 سال سے کبھی فیس بک والوں کا کوئی میسیج میرے پاس نہیں آیا، لیکن جیسے ہی میں نے ٹرائب پر اپنا اکاؤنٹ بنایا تو فیس بک والوں کے پیغامات آنا شروع ہوگئے جس میں انہوں نے مجھے کہا کہ آپ کی فلاں پوسٹ اور فلاں کمنٹ ہماری پالیسی کے خلاف ہے اور آپ کا اکاؤنٹ بند کیا جا سکتا ہے۔ سبحان اللہ!ایسا تُرَت ایکشن۔   
&                 ٹیچرز، علمائے کرام، مشائخِ عظام متوجہ ہوں
ٹرائب کی انہی خوبیوں کے مد نظر میں اساتذہ، علماء، مشائخِ عظام، پیرانِ کرام سے درخواست کروں گا کہ وہ ایک بار اس پلیٹ فارم پر ضرور آئیں۔ یقین جانیں، آپ جو کچھ چاہتے ہیں وہ سب یہاں موجود ہے۔
ٹرائب ایک جدید، پر وقار، خوبصورت،  یوزر فرینڈلی، موبائل فرینڈلی انٹرفیس ہے۔ اور آپ کی آن لائن کمیونٹی کیلئے ایک بہترین جگہ ہے۔ جہاں آپ  اپنے پورے وقار ، عظمت اور سنجیدگی کے ساتھ اپنا کام جاری رکھ سکتے ہیں۔  بس یوں سمجھیں کہ یہ مصروف ترین شہر (انٹرنیٹ) میں ایک پر فضا اور پرسکون ماحول ہے جہاں آپ اور آپ کے ممبرز کے درمیان  کوئی ڈسٹرب کرنے والا موجود نہیں۔ اور بطورِ ایڈمن آپ کے پاس ہر چیز کی تفصیل اور چابی موجود ہے۔  اور جہاں نئے آئیڈیاز کی بہت گنجائش موجود ہے۔ یہ آپ اسے کچھ عرصے استعمال کرنے کے بعد ہی جان سکتے ہیں۔ کسی دوسرے پلیٹ فارم پر نئے آئیڈیاز کی بہت زیادہ گنجائش نہیں ہوتی۔
&                 اضافی سی ایس ایس کوڈ
چونکہ علمائے کرام میں سے اکثر کا کسی قسم کی کمپیوٹر پروگرامنگ سے کوئی تعلق نہیں ہوتا اس لئے ان کی خدمت میں ٹرائب پر اردو انیبل کرنے کیلئے نیچے ایک آسان سی کوڈنگ پیش کرتا ہوں جس میں صرف فونٹس، ان کے سا‏ئز اور رنگ کو مد نظر رکھا گیا ہے۔  اس کا طریقہ یہ ہے کہ ٹرائب پر اکاؤنٹ بنا کر لاگ ان ہوں، دائیں طرف موجود ایڈمن پینل پر کلک کریں، بائیں طرف تھیم () پر کلک کریں، ایڈوانس سیٹنگز پر کلک کریں اور ایڈیشنل سی ایس ایس کے باکس میں یہ کوڈ  ہو بہو پیسٹ کردیں۔
/* H1 in posting */
 h2 {direction: rtlcolor: rgb(150,0,150); background–color: purpletext-indent:0pxfont-family:'Jameel noori nastaleeq'; font-size: 22px; font-weight: Normalline-height: 157%margin: 0in 0.25in 8pt 0intext-align:justify;}
 /* H2 in posts, usually Titles are written in it */
h3{color: rgb(150,0,150); text-indent:10pxfont-family:Colibri, 'Jameel noori nastaleeq'; font-size: 18pxline-height: 110%margin: 0in 0.25in 8pt 0intext-align:justify;}
 /* H3 in posts, usually Titles are written in it */ 
h4 {text-indent:0pxfont-family:'Jameel noori nastaleeq'; font-size: 16px; font-weight: boldline-height: 157%margin: 0in 0.25in 8pt 0intext-align:justify;} 
p {direction: rtllang="ur";unicode-bidi: embedtext-indent:30pxfont-family:'Jameel noori nastaleeq'; font-size: 18px; font-weight: Normalline-height: 170%margin: 0in 0.25in 8pt 0intext-align:justify;}
یا کسی ماہر سے رابطہ کر لیں۔   آج کل تو ہر گلی میں اس کا ایک ماہر ملتا ہے۔ بلکہ سچ پوچھیں تو کئی کئی ملتے ہیں۔
&                 دیر نہ کریں
ٹرائب نئی ٹیکنالوجی کی طرف پر عزم جوانوں  کا سفر ہے،  ان کے عزمِ سفر سے فائدہ اٹھائیں۔  میں کوئی ٹرائب والوں کا نمائندہ نہیں ہوں لیکن ایک اچھی چیز کو پروموٹ نہ کرنا بجائے خود ایک بہت بڑی زیادتی ہے۔  اور جو چیز ہمارے علماء و مشائخ کے کام کی ہو، اس سے دور رہنا عقلمندی سے بعید ہے۔
میرے 1800 الفاظ پڑھنے کا بہت شکریہ

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مبین والی آیات قرآنیہ

اردو شاعری کی بیس بحریں

Advantages of Using Urdu Phonetic Keyboard