شادیات
شادیات & شادی کب کریں؟ (7 منٹ کی ریڈنگ ، نوری انڈیکس ویلیو 20.886) فہیم شخص / کس دن شادی نہ کریں؟ / شادی کب کریں؟ / پہلے رشتے کا انکار نہ کریں & 1. فہیم شخص ایک صاحب جس شاخ پر بیٹھے تھے، اسی کو کاٹ رہے تھے۔ وہاں سے ایک بزرگ کا گزر ہوا۔ انہوں نے اس کی یہ حماقت دیکھی تو پکار کر خبردار کیا کہ اے شخص! تو یہ کونسی شاخ کاٹ رہا ہے، اسے مت کاٹ ورنہ اوندھے منہ نیچے گرے گا۔ وہ صاحب بھی پورے نیم ملا تھے، کہنے لگے کہ شریعت میں اس شاخ کو کاٹنے کی کوئی ممانعت اور دلیل موجود نہیں۔ آپ کو کس نے حق دیا ہے کہ مجھے اس کام سے روکیں؟ یہ کام بالکل جائز ہے اور میں اسے ہر صورت میں کروں گا۔ آپ اپنا راستہ ناپیں۔ بزرگ اس کی بات پر خاموش ہو کر آگے بڑھ گئے۔ ابھی کچھ ہی دیر گزری تھی کہ شاخ زور دار آواز کے ساتھ ٹوٹی اور وہ شخص دھڑام سے اوندھے منہ زمین پر گر گیا۔ ...