یاسین شریف کے متشابہات

یاسین شریف کے متشابہات

حفاظِ کرام کی آسانی کیلئے

متشابہ کیا ہوتا ہے؟

جب مشابہ کلمات کی وجہ سے قرآن کا قاری یا حافظ کلامِ الٰہی میں اپنی موجودہ ترتیب کے بجائے کسی دوسری جگہ جا نکلے تو اسے متشابہ لگنا کہا جاتا ہے۔

یہ ایسے کلمات (یا کلمات کا مجموعہ) ہوتے ہیں جو سننے اور بولنے میں بظاہر ایک ہی جیسے معلوم ہوتے ہیں۔ جیسے بَيِّنَٰتٍ مِّنَ الْأَمْرِ (البقرہ) اور بَيِّنَٰتٍ مِّنَ الْهُدَىٰ (الجاثیہ) میں مشترک کلمات ہونے کی وجہ سے قاری کو سہو لاحق ہوجائے۔

متشابہ لگنے کی وجہ

جب قاری یا حافظ دورانِ قرأت کسی (اندرونی یا بیرونی چیز کی) وجہ سے اپنی انتہائی توجہ برقرار نہ رکھ سکے تو عموماً اسے سہو لاحق ہوجاتا ہے۔ اسی کو متشابہ کہا جاتا ہے۔

وجہ چاہے داخلی ہو یا خارجی، متشابہ لگتا وہیں ہے جہاں کچھ مشترک کلمات قرأت میں آتے ہیں۔

متشابہ کا ایک فائدہ

متشابہ کا ایک فائدہ بھی ہے کہ قاری کو بار بار قرآن کی تلاوت پر آمادہ کرتا ہے تاکہ اس کی قرأت رواں، سہل اور مسلسل ہوجائے۔

متشابہ کب لگتا ہے؟

ملتی جلتی لفظی ترکیبوں میں متشابہ عموماً ترکیب کے اختتام پر لگتا ہے اس لئے مشترک کلمات کے اختتام کو اچھی طرح اگلے کلمات سے جوڑنا چاہیئے تاکہ سہو کا امکان کم سے کم ہوجائے۔

سورتِ یاسین شریف

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم چاہتے تھے کہ ان کے ہر امتی کے دل میں سورتِ یاسین شریف موجود ہو۔

سورتِ یاسین شریف کا عددی تجزیہ

سورت یاسین شریف میں رسمِ عثمانی کے مطابق اور فصلِ واؤ عطفی (واؤ عطفی کو الگ لکھنا) کے مطابق کل 804 کلمات ہیں۔ اور ان میں سے مکررات کو الگ کرنے کے بعد بھی 487 مفرد کلمات ہیں۔

ایک کلمے کے متشابہات

کوئی بھی کلمہ متشابہ اس وقت بن سکتا ہے جب ایک سے زائد بار وارد ہو۔ اگر صرف سورتِ یاسین شریف کی بات ہو تو وہ کلمات جو ایک سے زائد بار اس سورت میں وارد ہوئے ہیں، مفرد حالت میں ان کی تعداد صرف 101 ہے۔ باقی تمام کلمات صرف ایک ہی بار آئے ہیں اس لئے متشابہ نہیں۔

یہ 101 کلمات اس سورت میں کل 418 بار آئے ہیں۔ اس لئے ایک کلمے پر مشتمل متشابہات کی کل تعداد 418 بار ہے۔

لیکن عموماً زیادہ تر قاری ایسے کلمات کے متشابہ سے آسانی سے گزر جاتے ہیں اور اکثر کو یہاں کوئی متشابہ نہیں لگتا۔ اس لئے یہاں صرف چند ایک مثالوں سے بات واضح کرتا ہوں

الْعَزِيزِ

یہ ایک کلمے پر مبنی متشابہ ہے جو دو بار یوں وارد ہوا ہے

{ تَنزِيلَ الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ } [يس:5].

{ وَ الشَّمْسُ تَجْرِي لِمُسْتَقَرٍّ لَّهَا ذَٰلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ } [يس:38].

الْمُرْسَلُونَ

ایک اور مثال دیکھیں جس میں ایک ہی کلمہ ایک سے زائد بار وارد ہوا ہے

{ وَ اضْرِبْ لَهُم مَّثَلًا أَصْحَٰبَ الْقَرْيَةِ إِذْ جَاءَهَا الْمُرْسَلُونَ } [يس:13].

{ قَالُوا يَٰوَيْلَنَا مَن بَعَثَنَا مِن مَّرْقَدِنَا هَٰذَا مَا وَعَدَ الرَّحْمَٰنُ وَ صَدَقَ الْمُرْسَلُونَ } [يس:52].

يَسْتَطِيعُونَ

ایک اور مثال دیکھیں

{ فَلَا يَسْتَطِيعُونَ تَوْصِيَةً وَ لَا إِلَىٰ أَهْلِهِمْ يَرْجِعُونَ } [يس:50].

{ لَا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَهُمْ وَ هُمْ لَهُمْ جُندٌ مُّحْضَرُونَ } [يس:75].

ایسے کل 101 متشابہات ہیں جو 418 بار وارد ہوئے ہیں۔ یعنی ایک کلمے کے متشابہات خاصی بڑی تعداد میں ہوتے ہیں۔

دو کلمات کے متشابہات

دو کلمات کی یاسین شریف میں اتنی ہی تراکیب ممکن ہیں جتنی کہ کلماتِ یاسین شریف کی تعداد ہے (721 ترکیبات ممکن ہیں، جبکہ کلمات کی کل تعداد 804 ہے)۔ لیکن ان میں سے ممکنہ متشابہات کی تعداد صرف 36 ہے جن کے کل 89 متشابہات ممکن ہیں۔ جیسے

ضَلَٰلٍ مُّبِينٍ

{ إِنِّي إِذًا لَّفِي ضَلَٰلٍ مُّبِينٍ } [يس:24].

{ وَ إِذَا قِيلَ لَهُمْ أَنفِقُوا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللَّهُ قَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِلَّذِينَ ءَامَنُوا أَنُطْعِمُ مَن لَّوْ يَشَاءُ اللَّهُ أَطْعَمَهُ إِنْ أَنتُمْ إِلَّا فِي ضَلَٰلٍ مُّبِينٍ } [يس:47].

صَيْحَةً وَٰحِدَةً

{ إِن كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَإِذَا هُمْ خَٰمِدُونَ } [يس:29].

{ مَا يَنظُرُونَ إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً تَأْخُذُهُمْ وَ هُمْ يَخِصِّمُونَ } [يس:49].

{ إِن كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَإِذَا هُمْ جَمِيعٌ لَّدَيْنَا مُحْضَرُونَ } [يس:53].

لَهُمْ فِيهَا

{ لَهُمْ فِيهَا فَٰكِهَةٌ وَ لَهُم مَّا يَدَّعُونَ } [يس:57].

{ وَ لَهُمْ فِيهَا مَنَٰفِعُ وَ مَشَارِبُ أَفَلَا يَشْكُرُونَ } [يس:73].

فَإِذَا هُم

{ وَ ءَايَةٌ لَّهُمُ الَّيْلُ نَسْلَخُ مِنْهُ النَّهَارَ فَإِذَا هُم مُّظْلِمُونَ } [يس:37].

{ وَ نُفِخَ فِي الصُّورِ فَإِذَا هُم مِّنَ الْأَجْدَاثِ إِلَىٰ رَبِّهِمْ يَنسِلُونَ } [يس:51].

{ إِن كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَإِذَا هُمْ جَمِيعٌ لَّدَيْنَا مُحْضَرُونَ } [يس:53].

جَمِيعٌ لَّدَيْنَا

{ وَ إِن كُلٌّ لَّمَّا جَمِيعٌ لَّدَيْنَا مُحْضَرُونَ } [يس:32].

{ إِن كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَإِذَا هُمْ جَمِيعٌ لَّدَيْنَا مُحْضَرُونَ } [يس:53].

لَا يُؤْمِنُونَ

{ لَقَدْ حَقَّ الْقَوْلُ عَلَىٰ أَكْثَرِهِمْ فَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ } [يس:7].

{ وَ سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ ءَأَنذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنذِرْهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ } [يس:10].

اس کے علاوہ اور بھی ہیں لیکن یہ بہترین مثالیں بات سمجھانے کیلئے کافی ہیں۔

تین کلمات کے یاسینی متشابہات

تین کلمات کی 626 ترکیبات ممکن ہیں۔ لیکن متشابہ کی صورت میں صرف 12 ترکیبات آتی ہیں جن کے 25 متشابہات ممکن ہیں۔

جَمِيعٌ لَّدَيْنَا مُحْضَرُونَ

{ وَ إِن كُلٌّ لَّمَّا جَمِيعٌ لَّدَيْنَا مُحْضَرُونَ } [يس:32].

{ إِن كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَإِذَا هُمْ جَمِيعٌ لَّدَيْنَا مُحْضَرُونَ } [يس:53].

صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَإِذَا

{ إِن كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَإِذَا هُمْ خَٰمِدُونَ } [يس:29].

{ إِن كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَإِذَا هُمْ جَمِيعٌ لَّدَيْنَا مُحْضَرُونَ } [يس:53].

وَ ءَايَةٌ لَّهُمُ

{ وَ ءَايَةٌ لَّهُمُ الْأَرْضُ الْمَيْتَةُ أَحْيَيْنَٰهَا وَ أَخْرَجْنَا مِنْهَا حَبًّا فَمِنْهُ يَأْكُلُونَ } [يس:33].

{ وَ ءَايَةٌ لَّهُمُ الَّيْلُ نَسْلَخُ مِنْهُ النَّهَارَ فَإِذَا هُم مُّظْلِمُونَ } [يس:37].

باقی اور ہیں جن میں تین کلمات ہیں۔

چار کلمات کے یاسینی متشابہات

چار کلمات کی 553 تراکیب ممکن ہیں جن میں صرف چار ترکیبات 8 ممنکہ متشابہات کی صورت میں آسکتی ہیں۔

صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَإِذَا هُمْ

{ إِن كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَإِذَا هُمْ خَٰمِدُونَ } [يس:29].

{ إِن كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَإِذَا هُمْ جَمِيعٌ لَّدَيْنَا مُحْضَرُونَ } [يس:53].

پانچ کلمات کے یاسینی متشابہات

پانچ کلمات کی کل 476 تراکیب یاسین شریف میں ممکن ہیں لیکن صرف تین ہی ممکنہ متشابہات کے طور پر ۤسکتی ہیں

إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَإِذَا هُمْ

{ إِن كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَإِذَا هُمْ خَٰمِدُونَ } [يس:29].

{ إِن كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَإِذَا هُمْ جَمِيعٌ لَّدَيْنَا مُحْضَرُونَ } [يس:53].

چھے کلمات کے یاسینی متشابہات

چھے کلمات کی کل 400 یاسینی تراکیب ممکن ہیں جن میں سے صرف دو ہی متشابہات کی صورت میں ہیں

كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَإِذَا هُمْ

{ إِن كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَإِذَا هُمْ خَٰمِدُونَ } [يس:29].

{ إِن كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَإِذَا هُمْ جَمِيعٌ لَّدَيْنَا مُحْضَرُونَ } [يس:53].

سات کلمات کے یاسینی متشابہات

سات کلمات کی کل 329 تراکیب سورت یاسین شریف میں ممکن ہیں، لیکن صرف ایک ہی ترکیب متشابہ کی صورت میں ۤئی ہے۔

 إِن كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَإِذَا هُمْ

{ إِن كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَإِذَا هُمْ خَٰمِدُونَ } [يس:29].

{ إِن كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَإِذَا هُمْ جَمِيعٌ لَّدَيْنَا مُحْضَرُونَ } [يس:53].

یہ دو آیات تو یاسینی متشابہات میں بہت خاص ہیں۔ ان دونوں پر خصوصی توجہ دیں۔

آٹھ یا اس سے زیادہ کلمات کا کوئی متشابہ اس سورت میں وارد نہیں ہوا۔

یاسینی متشابہات کا خلاصہ

سورتِ یاسین شریف میں کلمات کی 158 تراکیب میں کل 651 بار متشابہ لگ سکتا ہے۔ یہ اس سورت میں لگنے والے متشابہات کی انتہائی مقدار ہے۔

کلمات کی تعداد

ممکنہ ترکیبات

ممکنہ متشابہات

1

101

418

2

36

89

3

12

25

4

4

8

5

2

4

6

2

4

7

1

2

کل

158

651

چار خاص آیات

ذیل کی چار آیات بہت خاص ہیں۔ انہیں میں تین سے سات کلمات تک کے متشابہات موجود ہیں۔ ان کی خوب اچھی طرح مشق کریں بلکہ اپنے نسخے میں انہیں نشان زد بھی کرلیں تو بہتر ہے۔

  1. { إِن كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَإِذَا هُمْ خَٰمِدُونَ } [يس:29].
  2. { وَ إِن كُلٌّ لَّمَّا جَمِيعٌ لَّدَيْنَا مُحْضَرُونَ } [يس:32].
  3. { مَا يَنظُرُونَ إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً تَأْخُذُهُمْ وَ هُمْ يَخِصِّمُونَ } [يس:49].
  4. { إِن كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَإِذَا هُمْ جَمِيعٌ لَّدَيْنَا مُحْضَرُونَ } [يس:53].

سولہ آیات

اور اگر آپ زیادہ چاہتے ہیں تو یہ سولہ آیات بھی دیکھ لیں۔ ان میں اوپر درج کی گئی چار آیات بھی شامل ہیں لیکن انہیں اہمیت کے اعتبار سے ترتیب دیا گیا ہے۔ یعنی جو آیت سب سے پہلے ہے، اس میں متشابہ لگنے کا سب سے زیادہ امکان ہے، اور جو سب سے آخر میں ہے، اس میں یہ امکان سب سے کم ہے۔ پہلی آیت میں ہر کلمے پر متشابہ لگ سکتا ہے۔

  1. { إِن كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَإِذَا هُمْ جَمِيعٌ لَّدَيْنَا مُحْضَرُونَ } [يس:53].
  2. { إِن كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَإِذَا هُمْ خَٰمِدُونَ } [يس:29].
  3. { وَ إِذَا قِيلَ لَهُمْ أَنفِقُوا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللَّهُ قَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِلَّذِينَ ءَامَنُوا أَنُطْعِمُ مَن لَّوْ يَشَاءُ اللَّهُ أَطْعَمَهُ إِنْ أَنتُمْ إِلَّا فِي ضَلَٰلٍ مُّبِينٍ } [يس:47].
  4. { مَا يَنظُرُونَ إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً تَأْخُذُهُمْ وَ هُمْ يَخِصِّمُونَ } [يس:49].
  5. { وَ ءَايَةٌ لَّهُمُ الَّيْلُ نَسْلَخُ مِنْهُ النَّهَارَ فَإِذَا هُم مُّظْلِمُونَ } [يس:37].
  6. { وَ إِن كُلٌّ لَّمَّا جَمِيعٌ لَّدَيْنَا مُحْضَرُونَ } [يس:32].
  7. { وَ لَهُمْ فِيهَا مَنَٰفِعُ وَ مَشَارِبُ أَفَلَا يَشْكُرُونَ } [يس:73].
  8. { وَ مَا تَأْتِيهِم مِّنْ ءَايَةٍ مِّنْ ءَايَٰتِ رَبِّهِمْ إِلَّا كَانُوا عَنْهَا مُعْرِضِينَ } [يس:46].
  9. { لِيَأْكُلُوا مِن ثَمَرِهِ وَ مَا عَمِلَتْهُ أَيْدِيهِمْ أَفَلَا يَشْكُرُونَ } [يس:35].
  10. { وَ ءَايَةٌ لَّهُمُ الْأَرْضُ الْمَيْتَةُ أَحْيَيْنَٰهَا وَ أَخْرَجْنَا مِنْهَا حَبًّا فَمِنْهُ يَأْكُلُونَ } [يس:33].
  11. { لَقَدْ حَقَّ الْقَوْلُ عَلَىٰ أَكْثَرِهِمْ فَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ } [يس:7].
  12. { أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّا خَلَقْنَا لَهُم مِّمَّا عَمِلَتْ أَيْدِينَا أَنْعَٰمًا فَهُمْ لَهَا مَٰلِكُونَ } [يس:71].
  13. { لَهُمْ فِيهَا فَٰكِهَةٌ وَ لَهُم مَّا يَدَّعُونَ } [يس:57].
  14. { وَ نُفِخَ فِي الصُّورِ فَإِذَا هُم مِّنَ الْأَجْدَاثِ إِلَىٰ رَبِّهِمْ يَنسِلُونَ } [يس:51].
  15. { وَ خَلَقْنَا لَهُم مِّن مِّثْلِهِ مَا يَرْكَبُونَ } [يس:42].
  16. { إِنِّي إِذًا لَّفِي ضَلَٰلٍ مُّبِينٍ } [يس:24].

متشابہات سے کیسے بچیں؟

متشابہات سے بچنا بہت آسان ہے۔ مندرجہ ذیل باتوں پر عمل کرنے سے ہر قسم کے متشابہات سے بچا جاسکتا ہے۔

  1. اپنا سارا سبق خوب اچھی طرح سے کئی کئی بار یاد کریں۔
  2. قرأت کے وقت ذہن کو خوب حاضر رکھیں۔
  3. ذہن کو فالتو باتوں سے خالی رکھیں، مراقبہ کیا کریں۔
  4. ٹھنڈی، کھٹی اور بادی اشیاء سے پرہیز کریں۔
  5. پوری نیند لیں، یہ بہت ضروری ہے۔
  6. بہت زیادہ تھکن کے بعد لوگوں کے سامنے زبانی تلاوت سے بچیں۔
  7. خشک میوہ جات کو استعمال میں رکھیں۔
  8. پڑھنے میں جلدی اور تیزی نہ کریں۔
  9. اوپر تحریر کردہ مشترک کلمات کی تراکیب پر خاص دھیان دیں۔
  10. متشابہ کلمات کو اگلے کلمات سے خوب اچھی طرح جوڑیں۔
  11. گناہوں سے بچیں کہ ان سے یاد داشت بھی متاثر ہوتی ہے۔
  12. کسی کے سامنے پڑھنے سے پہلے تنہائی میں سبق دہرا لیں۔

یاسین شریف کے تمام متشابہات کی لسٹ

پہلی مکمل لسٹ (بہ اعتبارِ ہجاء)

دو یا دو سے زائد کلمات کی ایسی تراکیب جو ممکنہ طور پر متشابہات ہوسکتی ہیں، ان کی کل تعداد 62 ہے۔ آسانی کی خاطر انہیں حروفِ تہجی کی ترتیب سے ذیل میں جمع کیا گیا ہے۔

  1. إِذَا قِيلَ
  2. أَفَلَا يَشْكُرُونَ
  3. إِلَّا صَيْحَةً
  4. إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً
  5. إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَإِذَا
  6. إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَإِذَا هُمْ
  7. إِلَّا كَانُوا
  8. إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ
  9. إِنْ أَنتُمْ
  10. إِنْ أَنْتُمْ إِلَّا
  11. إِن كَانَتْ
  12. إِنْ كَانَتْ إِلَّا
  13. إِن كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً
  14. إِن كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً
  15. إِن كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَإِذَا
  16. إِن كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَإِذَا هُمْ
  17. إِنَّا إِلَيْكُمْ
  18. أَنتُمْ إِلَّا
  19. آيَةٌ لَهُمُ
  20. جَمِيعٌ لَدَيْنَا
  21. جَمِيعٌ لَدَيْنَا مُحْضَرُونَ
  22. خَلَقْنَا لَهُمْ
  23. الَّذِي خَلَقَ
  24. شَيْئًا وَ
  25. شَيْئًا وَ لَا
  26. صَيْحَةً وَٰحِدَةً
  27. صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَإِذَا
  28. صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَإِذَا هُمْ
  29. ضَلَٰلٍ مُّبِينٍ
  30. فَإِذَا هُم
  31. فَهُمْ لَا
  32. قَالَ يَا
  33. الْقَوْلُ عَلَى
  34. كَانَتْ إِلَّا
  35. كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً
  36. كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً
  37. كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَإِذَا
  38. كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَإِذَا هُمْ
  39. لَا يَرْجِعُونَ
  40. لَا يُؤْمِنُونَ
  41. لَدَيْنَا مُحْضَرُونَ
  42. لَهُمْ فِيهَا
  43. لَوْ نَشَاءُ
  44. وَ ءَايَةٌ لَّهُمُ
  45. وَ إِذَا
  46. وَ إِذَا قِيلَ
  47. وَ إِلَيْهِ
  48. وَ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ
  49. وَ إِنْ
  50. وَ آيَةٌ
  51. وَ آيَةٌ لَهُمُ
  52. وَ جَعَلْنَا
  53. وَ لَا
  54. وَ لَهُمْ
  55. وَ لَوْ
  56. وَ لَوْ نَشَاءُ
  57. وَ مَا
  58. وَ مِنْ
  59. وَ هُمْ
  60. وَ هُوَ
  61. وَٰحِدَةً فَإِذَا
  62. وَٰحِدَةً فَإِذَا هُمْ

دوسری مکمل لسٹ (بہ اعتبارِ طوالت)

  1. وَ لَا
  2. وَ مَا
  3. وَ إِنْ
  4. وَ لَوْ
  5. وَ مِنْ
  6. وَ هُمْ
  7. وَ هُوَ
  8. وَ إِذَا
  9. وَ آيَةٌ
  10. قَالَ يَا
  11. وَ لَهُمْ
  12. شَيْئًا وَ
  13. فَهُمْ لَا
  14. إِذَا قِيلَ
  15. إِن كَانَتْ
  16. فَإِذَا هُم
  17. وَ إِلَيْهِ
  18. إِنْ أَنتُمْ
  19. آيَةٌ لَهُمُ
  20. لَوْ نَشَاءُ
  21. وَ جَعَلْنَا
  22. لَهُمْ فِيهَا
  23. إِلَّا كَانُوا
  24. أَنتُمْ إِلَّا
  25. الَّذِي خَلَقَ
  26. شَيْئًا وَ لَا
  27. كَانَتْ إِلَّا
  28. وَ إِذَا قِيلَ
  29. إِلَّا صَيْحَةً
  30. الْقَوْلُ عَلَى
  31. لَا يَرْجِعُونَ
  32. لَا يُؤْمِنُونَ
  33. وَ آيَةٌ لَهُمُ
  34. وَ لَوْ نَشَاءُ
  35. خَلَقْنَا لَهُمْ
  36. ضَلَٰلٍ مُّبِينٍ
  37. إِنَّا إِلَيْكُمْ
  38. جَمِيعٌ لَدَيْنَا
  39. وَٰحِدَةً فَإِذَا
  40. صَيْحَةً وَٰحِدَةً
  41. وَ ءَايَةٌ لَّهُمُ
  42. أَفَلَا يَشْكُرُونَ
  43. إِنْ كَانَتْ إِلَّا
  44. إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ
  45. إِنْ أَنْتُمْ إِلَّا
  46. لَدَيْنَا مُحْضَرُونَ
  47. وَٰحِدَةً فَإِذَا هُمْ
  48. كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً
  49. وَ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ
  50. إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً
  51. صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَإِذَا
  52. إِن كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً
  53. جَمِيعٌ لَدَيْنَا مُحْضَرُونَ
  54. صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَإِذَا هُمْ
  55. إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَإِذَا
  56. كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً
  57. إِن كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً
  58. إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَإِذَا هُمْ
  59. كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَإِذَا
  60. إِن كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَإِذَا
  61. كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَإِذَا هُمْ
  62. إِن كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَإِذَا هُمْ


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مبین والی آیات قرآنیہ

Advantages of Using Urdu Phonetic Keyboard

حدائق بخشش کی مکمل شاعرانہ تقطیع