قرآنِ کریم کے سو کلمات

قرآنِ کریم کے سو کلمات

تعدد کے اعتبار سے قرآنِ پاک کے ٹاپ ہنڈرڈ کلمات اور ان کی مختصر تشریح

سید محمد سلیم قادری نوری نقشبندی

Updated on: Jun 30, 2022

آستانۂ نوری کی پیشکش


سو کلمات

کامیابی کا راز

قرآنِ مجید اللہ کی آخری کتاب ہے جو انسانیت کی ہدایت و رہنمائی کیلئے سرورِ کائنات، فخرِ موجودات حضور سیدِ عالم (صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم) پر نازل فرمائی گئی۔ یہ ہر لحاظ سے ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے اور نہ صرف اُخروی بلکہ دنیاوی زندگی کی کامیابی کی بھی دلیل ہے۔ قرآنِ کریم سے جڑے رہنا اور اس سے فیض لیتے رہنا ہی اصل کامیابی کا راز ہے۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں۔

عجمیوں کی مشکل

ہم اردو دان ہیں، عجمی ہیں اس لئے قرآنِ پاک سے براہِ راست فیض لینا باقی عجمیوں کی طرح ہمارے لئے بھی آسان نہیں۔ تراجم نے اگرچہ کافی آسانی کردی ہے لیکن جو مزہ قرآنِ پاک کو براہِ راست سمجھنے میں ہے، تراجم میں وہ بات کہاں رہتی ہے۔

قرآن فہمی کو آسان کرنے کیلئے علماء نے کافی کوششیں کی ہیں اور تقریباً ہر طبقے نے ہی اس کے لئے کئی اسباق تیار کر رکھے ہیں، لیکن عام آدمی کے لئے ان سے نفع اٹھانا بھی آسان نہیں، بالخصوص اس مصروف دور میں۔ اس لئے میں نے چاہا کہ میں بھی اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ڈالوں اور آخرت میں اللہ پاک کی جناب سے ثواب کا حقدار بنوں۔

اسی مقصد کے تحت یہ مختصر سا تحقیقی رسالہ لکھنے کی ہمت کی ہے اور اس میں کمپیوٹر پر قرآنی ڈیٹابیس سے مدد لی ہے۔ آپ کے لئے یہ ایک نئی جہت ہوگی۔ آپ سے پرخلوص دعاؤں کی درخواست ہے۔

کلماتِ قرآنِ پاک

کلمات القرآن کا معاملہ آسان نہیں ہے۔ کلمات کی تعداد ہمیشہ تفصیل طلب رہی ہے۔ اس کی وجہ قرآنِ پاک کے رسم الخط اور

  1. قرآنِ پاک کا رسم الخط
  2. کلمات کی گنتی کے مختلف انداز
  3. حروف و اعراب کی تخصیص

میں ان کی تفصیل میں جائے بنا صرف رسمِ عثمانی[1] اور فصلِ واؤ[2] کے طریقے کو اپنے اس رسالے کے لئے بہترین پاتا ہوں۔ اور اس میں اسی کو اپناتا ہوں تاکہ پڑھنے والے کسی دشواری میں نہ پڑیں۔

رسمِ عثمانی میں فصلِ واؤ کے اعتبار سے کلمات کی کل تعداد تقریباً ستاسی ہزار (86967 ) ہے۔ لیکن اگر مکرر آنے والے کلمات کو نہ گنا جائے تو کلمات کی مفرد حالت میں کل تعداد صرف سترہ ہزار (16973) ہی رہ جاتی ہے۔ یعنی کل کلمات کا صرف پانچواں حصہ[3]۔

ان سترہ ہزار کلمات کو ان کے تعدد (فریکوئینسی یا تکرار) کے اعتبار سے ترتیب دیا جائے تو سب سے زائد آنے والے 100 کلمات کی کل تعداد چھتیس ہزار (36407) ہوتی ہے جو کہ کل قرآن کا اکتالیس فیصد (41.86 فیصد) ہوتی ہے۔ یعنی یہ سو کلمات تقریباً نصفِ قرآن کے برابر ہوجاتے ہیں۔

سودا مہنگا نہیں

اگر یہ سو کلمات ذہن نشین کر لئے جائیں تو کم سے کم اتنا ضرور ہوجائے گا کہ قرآنِ پاک سے آپ مانوس ہوتے چلے جائیں گے۔ اور جتنا آپ کی مانوسیت بڑھتی چلی جائے گی، قرآن خوانی میں اتنا ہی آپ کا شغف اور لطف بڑھتا چلا جائے گا۔ یہ سو کلمات آپ کو عالم نہیں بنا دیتے بلکہ ان کی حیثیت بارش کے پہلے قطرے کی سی ہے۔ کہیں سے تو قرآن فہمی کا آغاز کرنا ہے کیونکہ اس کے بغیر گزارا نہیں، تو یقین مانیں کہ یہ سو کلمات ایک بہترین ابتداء ثابت ہوں گے۔ اور یہ مہنگا سودا نہیں بلکہ نہایت نفع کا سودا ہے۔

اللہ ہم سب کو قرآنِ پاک سے شغف و رغبت عطا فرمائے، آمین!

 

سو کلمات کی فہرست

سب سے پہلے ہم ان سو کلمات کی فہرست آپ کی خدمت میں پیش کرتے ہیں۔ یہ بہت آسان ہیں اور ان میں سے کئی وہ ہیں جو اردو میں بھی مستعمل ہیں۔ ہر کلمے کے آگے اس کی قرآنی تعداد لکھی ہے اور پھر اردو میں اس کے معنی اور پھر قرآنِ پاک سے اس کی مثال پیش کی گئی ہے تاکہ آپ کو کوئی دقت نہ ہو۔

ضروری انتباہ

یہ سو کلمات آپ کی قرآنِ پاک سے محبت، انسیت اور واقفیت بڑھانے کے لئے ہیں تاکہ آپ قرآنِ پاک کو پڑھتے وقت اس کا کچھ نہ کچھ مفہوم بھی سمجھتے رہیں یا کم سے کم اتنا تو ہو کہ آپ یہ جان سکیں کہ یہاں کس چیز کی بابت گفتگو ہورہی ہے تاکہ آپ اس سے اصلاح اور نصیحت حاصل کرسکیں۔

یہ سو کلمات کسی کو عالم نہیں بناتے، نہ ہی ان کی مدد سے قرآنِ پاک سے شریعت اور فقہ کا کوئی مسئلہ اخذ کیا جاسکتا ہے۔ امید ہے کہ آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ میں کیا عرض کرنا چاہتا ہوں۔

قرآنِ کریم کے سو کلمات

ذیل کے جدول میں ان کلمات کو ان کی قرآنِ پاک میں آنے والی تعداد کے مطابق نزولی ترتیب میں پیش کیا گیا ہے۔

كلمة

تكرار

معنی

قرآنی مثال

وَ

9513

اور، مزید، عطف

وَ ٱلْمُؤْمِنِينَ وَ ٱلْمُؤْمِنَٰتِ وَ ٱلْقَٰنِتِينَ وَ ٱلْقَٰنِتَٰتِ

مَا

1476

جو، جو کچھ، جو بھی

لَهُ مَا بَيْنَ أَيْدِينَا وَ مَا خَلْفَنَا وَ مَا بَيْنَ ذَٰلِكَ

لَا

1322

نہیں، انکار کیلئے، نہ

وَ لَا ٱلشَّهْرَ ٱلْحَرَامَ وَ لَا ٱلْهَدْيَ وَ لَا ٱلْقَلَٰئِدَ

فِي

1217

میں، در میان، بیچ

مَّا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَ مَا فِي ٱلْأَرْضِ

ٱلَّذِينَ

974

جو، جو لوگ، وہ جو

ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا مِنكُمْ وَ ٱلَّذِينَ أُوتُوا ٱلْعِلْمَ

ٱللَّهُ

972

اللہ تعالیٰ

وَ ٱللَّهُ قَدِيرٌ وَ ٱللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ

مِن

894

سے، میں سے

فَإِنَّا خَلَقْنَٰكُم مِّن تُرَابٍ ثُمَّ مِن نُّطْفَةٍ

ٱللَّهِ

829

اللہ تعالیٰ

فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ ٱللَّهِ نَاقَةَ ٱللَّهِ وَ سُقْيَٰهَا

إِنَّ

690

بیشک، یقیناً

إِنَّ ذَٰلِكَ فِي كِتَٰبٍ إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى ٱللَّهِ يَسِيرٌ

إِلَّا

664

سوائے، علاوہ، چھوڑ کر

إِنِ ٱلْحُكْمُ إِلَّا لِلَّهِ أَمَرَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ

ٱللَّهَ

592

اللہ تعالیٰ

ٱتَّقُوا ٱللَّهَ إِنَّ ٱللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ

قَالَ

497

کہا، فرمایا

قَالَ كَمْ لَبِثْتَ قَالَ لَبِثْتُ يَوْمًا أَوْ بَعْضَ يَوْمٍ

أَن

477

کہ (بیانیہ)

إِنِّي أَخَافُ أَن يُبَدِّلَ دِينَكُمْ أَوْ أَن يُظْهِرَ …

مِنَ

450

سے

يَسْتَخْفُونَ مِنَ ٱلنَّاسِ وَ لَا يَسْتَخْفُونَ مِنَ ٱللَّهِ

عَلَىٰ

444

پر، باوجود، اوپر

أَضَلَّهُ ٱللَّهُ عَلَىٰ عِلْمٍ وَ خَتَمَ عَلَىٰ سَمْعِهِ

هُوَ

436

وہ، وہ جو کہ

فَٱللَّهُ هُوَ ٱلْوَلِيُّ وَ هُوَ يُحْيِ ٱلْمَوْتَىٰ

مَن

414

وہ، وہ جو کہ، کون

فَصَعِقَ مَن فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَ مَن فِي ٱلْأَرْضِ

مِّن

412

سے، میں سے

مَا لَكُم مِّن مَّلْجَإٍ يَوْمَئِذٍ وَ مَا لَكُم مِّن نَّكِيرٍ

كَانَ

407

تھا

كَانَ حَنِيفًا مُّسْلِمًا وَ مَا كَانَ مِنَ ٱلْمُشْرِكِينَ

إِن

404

اگر، جب

إِن تَنتَهُوا فَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ وَ إِن تَعُودُوا نَعُدْ

ثُمَّ

337

پھر، پس، بعد

ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيكُمْ ثُمَّ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ

بِهِ

328

اس کے ذریعے سے

قُطِّعَتْ بِهِ ٱلْأَرْضُ أَوْ كُلِّمَ بِهِ ٱلْمَوْتَىٰ

ٱلْأَرْضِ

327

زمین، کرّہٌ ارض

لِلَّهِ مُلْكُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَ ٱلْأَرْضِ وَ مَا بَيْنَهُمَا

إِذَا

325

جب، جس وقت

إِذَا ذُكِرَ ٱلَّذِينَ مِن دُونِهِ إِذَا هُمْ يَسْتَبْشِرُونَ

قَالُوا

311

انہوں نے کہا

قَالُوا سِحْرَانِ تَظَٰهَرَا وَ قَالُوا إِنَّا بِكُلٍّ كَٰفِرُونَ

بِمَا

302

جو، جو کچھ

نُؤْمِنُ بِمَا أُنزِلَ عَلَيْنَا وَ يَكْفُرُونَ بِمَا وَرَاءَهُ

ذَٰلِكَ

292

وہ، وہ سب، اشارہ بعید

إِنَّ ذَٰلِكَ فِي كِتَٰبٍ إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى ٱللَّهِ يَسِيرٌ

ٱلَّذِي

283

وہ جو، جو، جو شخص، وہ شخص

ٱلَّذِي مِن شِيعَتِهِ عَلَى ٱلَّذِي مِنْ عَدُوِّهِ

مِنْ

282

سے، جانب سے

مِنْ أَمْرِهِ عَلَىٰ مَن يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ

مِّنَ

281

سے، جانب سے

بِحَبْلٍ مِّنَ ٱللَّهِ وَ حَبْلٍ مِّنَ ٱلنَّاسِ

إِلَىٰ

275

تک، جانب تک

لَا إِلَىٰ هَٰؤُلَاءِ وَ لَا إِلَىٰ هَٰؤُلَاءِ

عَلَى

265

پر، اوپر

لَّيْسَ عَلَى ٱلضُّعَفَاءِ وَ لَا عَلَى ٱلْمَرْضَىٰ

كَانُوا

264

وہ تھے

كَانُوا لَهُمْ أَعْدَاءً وَ كَانُوا بِعِبَادَتِهِمْ كَٰفِرِينَ

أَوْ

263

یا

أَوْ بُيُوتِ ءَابَائِكُمْ أَوْ بُيُوتِ أُمَّهَٰتِكُمْ

لَهُ

261

اس کے لئے

فَٱسْتَجَبْنَا لَهُ وَ وَهَبْنَا لَهُ يَحْيَىٰ

ءَامَنُوا

257

ایمان لائے

وَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا وَ عَمِلُوا ٱلصَّٰلِحَٰتِ وَ ءَامَنُوا

لَهُمْ

255

ان کے لئے

ٱسْتَغْفِرْ لَهُمْ أَوْ لَا تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ

هُمْ

255

وہ، وہ سب

وَ هُمْ عَنِ الْآخِرَةِ هُمْ غَافِلُونَ

فِيهَا

244

اس میں، اندر، بیچ

يَتَنَازَعُونَ فِيهَا كَأْسًا لَا لَغْوٌ فِيهَا وَ لَا تَأْثِيمٌ

قُلْ

223

کہو، کہیں

قُلْ لَا أَشْهَدُ قُلْ إِنَّمَا هُوَ إِلَهٌ وَاحِدٌ

إِذْ

222

جب، جس وقت

إِذْ يَسْتَمِعُونَ إِلَيْكَ وَ إِذْ هُمْ نَجْوَىٰ إِذْ يَقُولُ

هَٰذَا

205

یہ، اسمِ اشارہ

هَٰذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ سَائِغٌ شَرَابُهُ وَ هَٰذَا مِلْحٌ

كَفَرُوا

191

انہوں نے کفر کیا

ٱلَّذِينَ كَفَرُوا فَوَيْلٌ لِّلَّذِينَ كَفَرُوا مِنَ ٱلنَّارِ

إِنَّا

189

بے شک ہم

إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا ٱلذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحَٰفِظُونَ

مَّا

182

جو، جو کچھ

مُتَبَّرٌ مَّا هُمْ فِيهِ وَ بَٰطِلٌ مَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ

لَكُمْ

181

تمہارے لئے

يُضَٰعِفْهُ لَكُمْ وَ يَغْفِرْ لَكُمْ وَ ٱللَّهُ شَكُورٌ حَلِيمٌ

شَيْءٍ

180

چیز، شئی، شئے

خَٰلِقُ كُلِّ شَيْءٍ وَ هُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ وَكِيلٌ

يَوْمَ

177

دن، وہ دن

يَوْمَ وُلِدَ وَ يَوْمَ يَمُوتُ وَ يَوْمَ يُبْعَثُ حَيًّا

ٱلسَّمَٰوَٰتِ

176

آسمان

وَ لِلَّهِ خَزَائِنُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَ ٱلْأَرْضِ

إِنَّهُ

171

بے شک وہ

إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ أَهْلِكَ إِنَّهُ عَمَلٌ غَيْرُ صَٰلِحٍ

لَوْ

167

اگر

وَ لَوْ عَلِمَ ٱللَّهُ فِيهِمْ خَيْرًا لَّأَسْمَعَهُمْ

قَدْ

159

تحقیق، یقیناً

قَدْ جَعَلَهَا رَبِّي حَقًّا وَ قَدْ أَحْسَنَ بِي

كُنتُمْ

159

تم تھے

بِمَا كُنتُمْ تُعَلِّمُونَ ٱلْكِتَٰبَ وَ بِمَا كُنتُمْ تَدْرُسُونَ

أُولَٰئِكَ

158

وہ سب لوگ

أُولَٰئِكَ ٱلْأَغْلَٰلُ فِي أَعْنَاقِهِمْ وَ أُولَٰئِكَ أَصْحَٰبُ ٱلنَّارِ

إِلَى

157

تک، کی طرف، جانب

يَهْدِي إِلَى الْحَقِّ وَ إِلَى طَرِيقٍ مُسْتَقِيمٍ

لَقَدْ

157

تحقیق

وَ لَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَقْدِمِينَ مِنْكُمْ وَ لَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَأْخِرِينَ

فَلَا

156

پس نہیں

وَ إِنْ يَمْسَسْكَ اللَّهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهُ إِلَّا هُوَ وَ إِنْ يُرِدْكَ بِخَيْرٍ فَلَا رَادَّ لِفَضْلِهِ

مِّنْ

149

سے، کی،

أَنْهَٰرٌ مِّنْ خَمْرٍ لَّذَّةٍ لِّلشَّٰرِبِينَ وَ أَنْهَٰرٌ مِّنْ عَسَلٍ

لَّا

148

نہیں

لَهُمْ قُلُوبٌ لَّا يَفْقَهُونَ بِهَا وَ لَهُمْ أَعْيُنٌ لَّا يُبْصِرُونَ بِهَا وَ لَهُمْ ءَاذَانٌ لَّا يَسْمَعُونَ بِهَا

إِنِّي

145

بے شک میں

إِنِّي سَمَّيْتُهَا مَرْيَمَ وَ إِنِّي أُعِيذُهَا بِكَ

عَلَيْهِ

145

اس پر

أَنْعَمَ ٱللَّهُ عَلَيْهِ وَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِ

أَنَّ

142

کہ

أَنَّ وَعْدَ ٱللَّهِ حَقٌّ وَ أَنَّ ٱلسَّاعَةَ لَا رَيْبَ فِيهَا

حَتَّىٰ

142

یہاں تک کہ

وَ لَا تَنكِحُوا ٱلْمُشْرِكَٰتِ حَتَّىٰ يُؤْمِنَّ

عَلَيْهِمْ

142

ان کے اوپر، ان پر

عَلَيْهِمْ دَائِرَةُ ٱلسَّوْءِ وَ غَضِبَ ٱللَّهُ عَلَيْهِمْ

يَٰأَيُّهَا

142

اے

يَٰأَيُّهَا ٱلْإِنسَٰنُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ ٱلْكَرِيمِ

بِٱللَّهِ

139

اللہ کے ساتھ،

وَ كَفَىٰ بِٱللَّهِ وَلِيًّا وَ كَفَىٰ بِٱللَّهِ نَصِيرًا

لَمْ

136

نہیں

لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا وَ لَمْ يَكُن لَّهُ شَرِيكٌ

لِلَّهِ

129

اللہ کے لئے

وَ لِلَّهِ مَا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَ مَا فِي ٱلْأَرْضِ

فِيهِ

128

اس میں

سَوَاءً ٱلْعَٰكِفُ فِيهِ وَ ٱلْبَادِ

كُلِّ

123

سارے، تمام

عَلَىٰ كُلِّ ضَامِرٍ يَأْتِينَ مِن كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ

عَلَيْكُمْ

121

تم پر

حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ أُمَّهَاتُكُمْ وَ بَنَاتُكُمْ

كَذَٰلِكَ

121

اسی طرح

قَالَ كَذَلِكَ أَتَتْكَ آيَاتُنَا فَنَسِيتَهَا وَ كَذَلِكَ الْيَوْمَ تُنْسَى

عَن

120

سے

فَأَعْرِضْ عَن مَّن تَوَلَّىٰ عَن ذِكْرِنَا

مَنْ

119

جو، جو بھی

مَنْ عَمِلَ صَٰلِحًا فَلِنَفْسِهِ وَ مَنْ أَسَاءَ فَعَلَيْهَا

إِنَّمَا

116

قُلْ إِنَّمَا ٱلْعِلْمُ عِندَ ٱللَّهِ وَ إِنَّمَا أَنَا نَذِيرٌ مُّبِينٌ

ٱلدُّنْيَا

115

دنیا

مَّن كَانَ يُرِيدُ ثَوَابَ ٱلدُّنْيَا فَعِندَ ٱللَّهِ ثَوَابُ ٱلدُّنْيَا وَ ٱلْءَاخِرَةِ

إِنْ

110

اگر

إِنْ أَحْسَنتُمْ أَحْسَنتُمْ لِأَنفُسِكُمْ وَ إِنْ أَسَأْتُمْ فَلَهَا

يَشَاءُ

108

وہ چاہتا ہے، وہ چاہے

يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ يَهَبُ لِمَن يَشَاءُ إِنَٰثًا وَ يَهَبُ لِمَن يَشَاءُ ٱلذُّكُورَ

أَمْ

103

یا

أَمْ لَهُمْ أَيْدٍ يَبْطِشُونَ بِهَا أَمْ لَهُمْ أَعْيُنٌ يُبْصِرُونَ بِهَا

عِندَ

101

نزدیک، پاس

عِندَ ٱللَّهِ وَ عِندَ رَسُولِهِ

فَلَمَّا

101

جب بھی، جب

فَلَمَّا تَجَلَّىٰ رَبُّهُ لِلْجَبَلِ جَعَلَهُ دَكًّا

عَلِيمٌ

100

بہت جاننے والا

وَ ٱللَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ

إِلَيْهِ

98

اس کی جانب

ٱللَّهُ يَجْتَبِي إِلَيْهِ مَن يَشَاءُ وَ يَهْدِي إِلَيْهِ مَن يُنِيبُ

ٱلنَّاسِ

97

لوگ

إِنَّ ٱللَّهَ لَذُو فَضْلٍ عَلَى ٱلنَّاسِ وَ لَٰكِنَّ أَكْثَرَ ٱلنَّاسِ لَا يَشْكُرُونَ

بَلْ

97

بلکہ

فَسَيَقُولُونَ بَلْ تَحْسُدُونَنَا بَلْ كَانُوا لَا يَفْقَهُونَ إِلَّا قَلِيلًا

أَنتُمْ

88

تم لوگ

أَنتُمْ لَا مَرْحَبًا بِكُمْ أَنتُمْ قَدَّمْتُمُوهُ لَنَا

مُوسَىٰ

87

حضرت موسیٰ

قَالَ مُوسَىٰ لِأَخِيهِ هَٰرُونَ ٱخْلُفْنِي فِي قَوْمِي

يُؤْمِنُونَ

87

وہ ایمان لاتے ہیں

الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ يُؤْمِنُونَ بِهِ

ٱلْأَرْضَ

86

زمین، کرّۂ ارض

وَ ٱللَّهُ جَعَلَ لَكُمُ ٱلْأَرْضَ بِسَاطًا

ٱلسَّمَاءِ

86

آسمان

وَ ٱلسَّحَابِ ٱلْمُسَخَّرِ بَيْنَ ٱلسَّمَاءِ وَ ٱلْأَرْضِ

فَإِذَا

86

پس جب (بھی)

فَإِذَا قَضَيْتُمُ الصَّلَاةَ فَاذْكُرُوا اللَّهَ

فَمَا

86

پس نہیں

فَمَا رَعَوْهَا حَقَّ رِعَايَتِهَا

رَبِّي

85

میرا رب

عِلْمُهَا عِندَ رَبِّي فِي كِتَٰبٍ لَّا يَضِلُّ رَبِّي وَ لَا يَنسَى

ٱلْكِتَٰبِ

83

کتاب

يَلْوُنَ أَلْسِنَتَهُم بِٱلْكِتَٰبِ لِتَحْسَبُوهُ مِنَ ٱلْكِتَٰبِ وَ مَا هُوَ مِنَ ٱلْكِتَٰبِ

تَعْمَلُونَ

83

تم عمل کرتے ہو

كُلُوا وَ اشْرَبُوا هَنِيئًا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ

دُونِ

83

سوائے، علاوہ

لَيْسَ لَهَا مِنْ دُونِ اللَّهِ كَاشِفَةٌ

يَعْلَمُونَ

83

وہ علم رکھتے ہیں

هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَ الَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ

بَعْدِ

82

بعد

ثُمَّ جَعَلَ مِنْ بَعْدِ ضَعْفٍ قُوَّةً ثُمَّ جَعَلَ مِنْ بَعْدِ قُوَّةٍ ضَعْفًا

رَبِّ

82

رب

رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَ رَبِّ الْأَرْضِ رَبِّ الْعَالَمِينَ

رَبِّكَ

82

تیرا رب

هَؤُلَاءِ مِنْ عَطَاءِ رَبِّكَ وَ مَا كَانَ عَطَاءُ رَبِّكَ مَحْظُورًا

تشریح اگلے رسالوں میں

اگر ان سو کلمات پر اگر خلوصِ دل اور سمجھداری سے توجہ کرلی جائے تو قرآنِ پاک کچھ کچھ سمجھ آنے لگتا ہے۔ اور ایک بار جب یہ شروع ہوجاتا ہے تو انسان اس میں آگے ہی بڑھتا چلا جاتا ہے اور اس کی قرآن فہمی کی لذت میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔ إِنْ شَاءَ اللَّه آئندہ رسالوں میں وقتاً فوقتاً ان کلمات کی کامل تشریح بھی پیش کی جائے گی۔ امید ہے کہ آپ اس معاملے میں ہمارے ساتھ ہی رہیں گے۔




اجازت نامہ

  1. یہ متن نوری آستانے کی ملکیت ہے۔ اسے یا اس کے کسی حصے کو (بعینہٖ یا تبدیلی اور خورد برد کر کے) تجارتی یا دیگر کسی بھی مادّی مقاصد و مالی منفعت کے لئے استعمال کرنے کی ممانعت ہے۔ کیونکہ یہ شرعی، اخلاقی اور قانونی جرم ہے۔
  2. اس تحریر کو جو پڑھے اور مسلمانوں کے لئے کارآمد جان کر نیک نیتی کے ساتھ اسے یا اس کے کسی باب یا حصے کو صرف اور صرف تبلیغِ اسلام کے لئے چھپوانا چاہے یا اپنی کسی تحریر میں (Verbatim) پیش کرنا چاہے، یا اس کی وربیٹم نقول (جیسے کمپیوٹر کاپی) تیار کرنا چاہے تو اسے اس کی پوری اجازت ہے۔

Mar 24, 2022  Aastana-e-Noori ُPage  of


[1] عموماً ہم اپنے گھروں میں قرآنِ پاک کے جس نسخے سے تلاوت کرتے ہیں وہ رسمِ عثمانی کے مطابق ہے۔ درمیانی الف کی جگہ کھڑا زبر (جیسے الکتاب کو الکتٰب) اور درمیانی اضافی واؤ (جیسے صلاۃ کے بجائے صلوٰۃ)  اس کی خاص پہچان ہیں۔ تاہم اس کی اور پہچانیں بھی ہیں۔ (سلیم نوری)

[2]واؤ بطورِ حرف بھی استعمال ہوتا ہے (جیسے یوم کا درمیانی واؤ)  اور بطورِ کلمہ (بمعنی اور یا مزید)  بھی استعمال ہوتا ہے (جیسے لیل و نہار میں واؤ) فصلَ واؤ طریقے کا مطلب یہ ہے کہ واؤِ عطفی کو اصل کلمے سے جدا کرکے (اسپیس دے کر) لکھا جائے۔ (سلیم نوری)

[3] یہ عجیب بات ہے کہ اگر آپ کسی بھی گفتگو یا کسی بھی مضمون کے تمام کلمات اور مفرد کلمات کا تناسب معلوم کریں تو جواب یہی آتا ہے۔ یعنی کل مضمون یا گفتگو میں صرف بیس فیصد کلمات سے ہی تمام مضمون بن جاتا ہے۔ باقی تمام کلمات مکرر آتے رہتے ہیں۔ (سلیم نوری)


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مبین والی آیات قرآنیہ

Advantages of Using Urdu Phonetic Keyboard

حدائق بخشش کی مکمل شاعرانہ تقطیع