Indistinct Personalities (Part 3 of 5)

مبہم کلمات سے مؤمنین و مخلصین کا ذکر
انبیائے کرام کے بعد اللہ جل شانہ نے مؤمنین کو بھی مبہم کلمات سے ذکر فرمایا ہے۔ انبیاء چونکہ ہر دور میں معروف ہوتے ہیں اس لئے ان کی شناخت میں کوئی دشواری پیش نہیں آتی۔ لیکن باقیوں کا معاملہ اس سے الگ ہے۔
{وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْرِي نَفْسَهُ} یہ حضرت صُهَيْب کے بارے میں کہا گیا ہے۔
{امْرَأَتُ عِمْرَانَ} یہ حضرت حَنَّة بِنْت فَاقُوذ ہیں۔
{وَامْرَأَتِي عَاقِرٌ} یہ حضرت أَشْيَاع یا حضرت أَشْيَع بِنْت فَاقُود ہیں۔
{وَمَنْ يَخْرُجْ مِنْ بَيْتِهِ مُهَاجِراً إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ يُدْرِكْهُ الْمَوْتُ} یہ حضرت ضَمْرَة بْن جُنْدُب یا ابْن الْعِيص خزاعی ہیں۔ اور أَبُو ضَمْرَة بْن الْعِيص بھی کہا گیا ہے۔ اور خَالِد بْن حِزَام کا نام بھی لیا گیا ہے۔
{وَإِنِّي جَارٌ لَكُمْ} یعنی سُرَاقَةُ بْنُ جُعْشُمٍ
{إِذْ يَقُولُ لِصَاحِبِهِ} یہ حضرت أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ ہیں۔
{وَمِنْهُمْ مَنْ عَاهَدَ اللَّهَ} یہ ثَعْلَبَة بْن حَاطِب ہیں۔
{وَيَتْلُوهُ شَاهِدٌ مِنْهُ} یہ شاہد جبریل ہیں اور قرآن پاک اور حضرت أَبُو بَكْر اور حضرت عَلِي کو بھی کہا گیا ہے۔
{وَامْرَأَتُهُ قائمة} ان کا نام حضرت سَارَّةہے۔
{قَالَ قَائِلٌ مِنْهُمْ} یہ رُوبِيل ہیں اور يَهُوذَا اور شَمْعُون بھی کہا گیا ہے۔
{لامْرَأَتِهِ} یہ رَاعِيل تھیں اور زُلَيْخَا بھی کہا گیا ہے۔
{بِأَخٍ لَكُمْ} یہ بِنْيَامِين تھے
{قَالَ كَبِيرُهُمْ} یہ شَمْعُون یا رُوبِيل تھا۔
{وَمَنْ عِنْدَهُ عِلْمُ الْكِتَابِ} یہ عَبْدُ اللَّهِ بْن سَلَام ہیں اور کہا گیا ہے کہ یہ حضرت جبریل ہیں۔
{وَمَنْ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ} یہ حضرت عُثْمَان بْن عَفَّان ہیں۔
{فَابْعَثُوا أَحَدَكُمْ بِوَرِقِكُمْ} یہ کہنے والے تَمْلِيخَا تھے۔
{امْرَأَةً تَمْلِكُهُمْ} یہ بِلْقِيس بِنْت شَرَاحِيل تھی۔
{الَّذِي عِنْدَهُ عِلْمٌ} یہ آصف بْن بَرَخْيَا یعنی حضرت سلیمان کے وزیر اور کاتب تھے اورر انہیں ذُو النُّور کہا جاتا تھا اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان کا نام أَسْطُومُ تھا اور مَلِيخَا بھی کہا گیا ہے اور بَلَّخ بھی۔ اور حضرت جبریل بھی اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ جبریل کے علاوہ ایک دوسرے فرشتے تھے اور حضرت خَضِر بھی کہا گیا ہے۔
{امْرَأَتُ فِرْعَوْنَ} یہ آسِيَة بِنْت مُزَاحِم تھیں۔
{أُمِّ مُوسَى} ان کا نام يُحَانِذُ بِنْتُ يَصْهَرَ بْنِ لَاوِی تھا اور يُخَانِذُ اور أباذخت بھی کہا گیا ہے۔
{وَقَالَتْ لِأُخْتِهِ} اس کا نام مَرْيَم تھا اور كُلْثُوم بھی کہا گیا ہے۔
{وَجَاءَ رَجُلٌ مِنْ أَقْصَى الْمَدِينَةِ} دوڑ کر آنے والے شخص آلِ فِرْعَوْن کے مؤمن تھے جن کا نام شَمْعَان تھا اور شَمْعُون اور جَبْر اور حَبِيب اور حِزْقِيل بھی کہا گیا ہے۔
{وَإِذْ قَالَ لُقْمَانُ لاِبْنِهِ} ان کے بیٹے کا نام بَارَان تھا اور دَارَان اور أَنْعَم اور مشكم بھی بتایا گیا ہے۔
{أَفَمَنْ كَانَ مُؤْمِناً كَمَنْ كَانَ فَاسِقاً} مؤمن سے مراد حضرت عَلِي بْن أَبِي طَالِب اور فاسق سے مراد الْوَلِيدِ بن عقبة ہے۔
{لِلَّذِي أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَأَنْعَمْتَ عَلَيْهِ} یہ حضرت زَيْد بْن حَارِثَة ہیں۔
{أَمْسِكْ عَلَيْكَ زَوْجَكَ} یہ حضرت زَيْنَب بِنْت جَحْش ہیں۔
{وَجَاءَ مِنْ أَقْصَى الْمَدِينَةِ رَجُلٌ} یہ حضرت حَبِيب النَّجَّار تھے۔
{وَشَهِدَ شَاهِدٌ مِنْ بَنِي إِسْرائيلَ} یہ حضرت عَبْدُ اللَّهِ بْن سَلَام تھے
{قَوْلَ الَّتِي تُجَادِلُكَ} یہ حضرت خَوْلَة بِنْتُ ثَعْلَبَة تھیں۔
{فِي زَوْجِهَا} یہ حضرت أَوْس بْن الصَّامِت تھے۔
{لِمَ تُحَرِّمُ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَكَ} هي سريته مارية
{وَإِذْ أَسَرَّ النَّبِيُّ إِلَى بَعْضِ أَزْوَاجِهِ} یہ حضرت حفصة تھیں۔
{نَبَّأَتْ بِهِ} خبر دینے والی حضرت عائشہ تھیں۔
{إِنْ تَتُوبَا} {وَإِنْ تَظَاهَرَا} یہ دونوں عائشہ اور حضرت حَفْصَة تھیں۔
{أَنْ جَاءَهُ الأَعْمَى} یہ حضرت عَبْد اللَّهِ بْن أُمّ مَكْتُوم تھے۔
{الأَتْقَى} حضرت أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيق

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مبین والی آیات قرآنیہ

Advantages of Using Urdu Phonetic Keyboard

حدائق بخشش کی مکمل شاعرانہ تقطیع