Statistics for Surat-e-Yaseen

سورت یاسین کے کلمات (الفاظ) و حروف
 سورت یاسین میں کلمات کی کل تعداد 804 ہے  لیکن اگر مکررات کو شامل نہ کریں تو صرف 487 کلمات بنتے ہیں۔ اس کے صرف 4 الفاظ (وَ|مَا | لَا | اِلَّاہی  126 بار اس سورت میں وارد ہوئے ہیں۔
اس سورت مبارکہ میں 3020 حروف آئے ہیں۔ اور 28 حروف تہجی (اور 35 حروف مفصلہ یعنی بشمول ؤ ئ وغیرہ) میں سے کوئی حرف ایسا نہیں جو اس سورت میں موجود نہ ہو۔ 
سورت یاسین میں صرف پہلی آیت وہ ہے جس میں کوئی حرف مکرر نہیں آیا۔ باقی ہر آیت میں آئے ہیں۔


سورت یاسین کے منفرد جذور و کلمات
1*- يس
8*- إِنَّا جَعَلْنَا فِي أَعْنَٰقِهِمْ أَغْلَٰلًا فَهِيَ إِلَى الْأَذْقَانِ فَهُم مُّقْمَحُونَ
39*- وَ الْقَمَرَ قَدَّرْنَٰهُ مَنَازِلَ حَتَّىٰ عَادَ كَالْعُرْجُونِ الْقَدِيمِ
67*- وَ لَوْ نَشَاءُ لَمَسَخْنَٰهُمْ عَلَىٰ مَكَانَتِهِمْ فَمَا اسْتَطَٰعُوا مُضِيًّا وَ لَا يَرْجِعُونَ
نمایاں الفاظ (يس | مُّقْمَحُونَ | كَالْعُرْجُونِ | لَمَسَخْنَٰهُمْ) سورت یاسین شریف کے وہ الفاظ ہیں جو قرآن پاک کی کسی دوسری سورت میں موجود نہیں۔ نہ صرف لفظ بلکہ ان کے جذور (يس | قمح | عرجن | مسخ) کے مشتقات بھی نہیں۔ اور خود سورت یاسین میں بھی یہ صرف ایک ایک بار ہی وارد ہوئے ہیں۔

نیز اس سورت میں 92 کلمات (الفاظ) وہ ہیں جو کسی دوسری سورت میں وارد نہیں ہوئے۔ جیسے (فَعَزَّزْنَا | خَٰمِدُونَ | تَوْصِيَةً | شُغُلٍ | تُوقِدُونَ ) وغیرہ۔ اگرچہ ان کے جذور سے بننے والے الفاظ آئے ہیں۔ 
سورت یاسین کے ی اور س والے الفاظ
اس سورت کے 43 الفاظ یاء سے اور الفاظ سین سے یعنی (سَدًّا  سَوَاءٌ  سُبْحَٰنَ  سَابِقُ  سَلَٰمٌ)سے شروع ہوتے ہیں  اور اس سورت میں سات کلمات وہ ہیں جن میں یاسین کا پورا کلمہ (یس) پوشیدہ ہے۔   یعنی (يَسْعَىٰ | يَسْءَلُكُمْ | يَسْتَهْزِءُونَ | يَسْبَحُونَ | يَسْتَطِيعُونَ | يُسِرُّونَ | أَوَلَيْسَ
اور 12 الفاظ سے یاسین کا کلمہ فصل (ایک آدھ حرف چھوڑ کر) لیکن ترتیب کے ساتھ بن سکتا ہے اور 16 کلمات ایسے ہیں جن میں فصل و ترکیب معکوس کرنے سے یعنی حروف آگے پیچھے کردینے سے کلمہ یاسین بنتا ہے۔ اور 224 الفاظ میں حرف یاء یا حرف سین میں سے کوئی ایک ضرور ہے۔ جیسے ( الْمَدِينَةِ | رَّسُولٍ) وغیرہ۔


سورت یاسین کے طویل و مختصر الفاظ
مندرجہ ذیل الفاظ اس سورت کے بڑے اور طویل الفاظ فَاسْتَبَقُوا |  الْمُجْرِمُونَ  |  يَسْتَطِيعُونَ | كَالْعُرْجُونِ | يَسْتَهْزِءُونَ |  الْمُكْرَمِين | لَنَرْجُمَنَّكُمْ | فَكَذَّبُوهُمَا | الْمُرْسَلُونَ |  ءَأَنذَرْتَهُمْ |  فَأَغْشَيْنَٰهُمْ |  الْمُرْسَلِينَ  ہیں۔  اور مختصر الفاظ  وَ اور يس ہیں۔ 

سورت یاسین کی آیات کے فواتح و خواتم
اس کی 83 آیات کی ابتدا 39 مختلف کلمات سے ہوتی ہے، جن میں کلمہ (و) سے 33 آیات اور کلمہ قَالُوا سے پانچ آیات شروع ہوتی ہیں۔ 29 آیات وہ ہیں جن کا پہلا لفظ منفرد ہے یعنی اس سے کوئی دوسری آیت شروع نہیں ہوتی،  اور 54 آیات وہ ہیں جن کا پہلا لفظ کسی دوسری  آیت کا بھی پہلا لفظ  ہے۔ 
اس سورت کی 83 آیات 63 مختلف کلمات پر ختم ہوتی ہیں جن میں سب سے زیادہ مبین آیا ہے یعنی کل 6 بار اور ایک بار المبین پر  آیت ختم ہوتی ہے۔  اس طرح مبین وہ واحد لفظ ہے جو اس سورت مبارکہ کی آیات کے آخر میں کل 7 بار آیا ہے۔ 
سورت یاسین کی 33 آیات حرف واؤ سے، 21 آیات حرف الف سے اور 7 آیات حرف قاف سے شروع ہوتی ہیں۔ کل 15 حروف سے اس کی آیات شروع ہوتی ہیں۔ 
سورت یاسین کی 70 آیات نون پر اور 12 آیات حرف میم پر ختم ہوتی ہیں اور ایک آیات حرف سین پر ختم ہوتی ہے، یعنی پہلی آیت۔ یعنی اس کی ہر آیت ن | م پر ختم ہوتی ہے۔
سورت یاسین کے اسمائے علم
سورت یاسین میں چار اسمائے علم آئے ہیں، یعنی وہ اسماء جو کسی کیلئے شناخت ہوں جیسے یوسف، جالوت وغیرہ۔ اس سورت کے اعلام (اللہ | آدَمَ  | جَهَنَّمُ  | قُرْآنٌ  ) ہیں۔
سورت یاسین کے وہ کلمات جو  تعداد میں منفرد ہیں

سورت یاسین کا صرف ایک لفظ حرف ثاء سے شروع ہوتا ہے یعنی ثَمَرِهِ  ۔ جبکہ اسی حرف پر ختم ہونے والے دو الفاظ ہیں، یعنی الْأَجْدَاثِ اور بِثَالِثٍ۔ 
اسی طرح حرف جیم پر ختم ہونے والا صرف ایک لفظ ہے یعنی  الْأَزْوَٰجَ۔ اسی طرح حرف زال صرف ایک کلمے کے آخر میں آتا ہے یعنی الْعَزِيزِ۔  کوئی لفظ ظاء پر ختم نہیں ہوتا۔ اور صرف ایک کلمہ الْبَلَٰغُ غین پر ختم ہوتا ہے۔   یعنی {ج | ز | غ} پر ایک ایک لفظ ختم ہوتا ہے اور ظاء کسی لفظ کا آخری حرف نہیں۔
سورت یاسین میں حرف سین سے شروع ہونے والے دو اسمائے الہیہ اس سورت میں وارد ہوئے ہیں یعنی سُبْحَٰنَ اور سَلَٰمٌ
اس سورت میں انسان کا لفظ بھی ایک بار وارد ہوا ہے۔ جبکہ پورے قرآن میں یہ کل 27 بار آیا ہے۔
یاسین کے نام والے

حضرت الیاس علیہ السلام حضرت حزقیل علیہ السلام کے خلیفہ اور جانشین ہیں۔ بیشتر مؤرخین کا اس پر اتفاق ہے کہ حضرت الیاس علیہ السلام حضرت ہارون علیہ السلام کی نسل سے ہیں اور ان کا نسب نامہ یہ ہے۔ الیاس بن یاسین بن فخاس بن عیزار بن ہارون علیہ السلام۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک اسم گرامی یاسین بھی ہے اسی لئے کہا جاتا ہے کہ یاسین کی آمد، مرحبا۔
 سَلَٰمٌ عَلَىٰ إِلْ يَاسِينَ

الیاس پرسلام ہو:  اِل یاسین بھی الیاس کی ایک لغت ہے۔ جیسے سینا اور سِیْنِیْن دونوں  ’’طورِ سینا ‘‘ ہی کے نام ہیں  ،ایسے ہی الیاس اور اِلْ یاسین ایک ہی ذات کے نام ہیں ۔اس آیت کا ایک معنی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے حضرت الیاس عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پر سلام ہو۔
اور دوسرا معنی یہ ہے کہ قیامت تک بندے ان کے حق میں  دعا کرتے اور ان کی تعریف بیان کرتے رہیں  گے۔
سورت یاسین کے روٹ الفاظ (جذور)
اس سورت مبارکہ میں  260 قسم کے روٹ لفظ آئے ہیں جن کے مشتقات سے اس کے تمام 804 کلمات بنتے ہیں جیسے ( أجر | أرض | أنس | ثمر | جبل | جمع | جهنم | حمل | ختم | خرج | خصم ) وغیرہ۔ اگر آپ صرف ان 260 کلمات کے مشتقات سے واقف ہیں تو ساری سورت آپ کیلئے آسان ہے۔ 
سورت یاسین کے فعیل کے وزن صرفی والے الفاظ
  جَمِيعٌ | عَلِيمٌ | كَرِيمٍ | صَرِيخَ | أَلِيمٌ | رَمِيمٌ | الْحَكِيمِ | الْعَزِيزِ  | الْعَلِيمِ | الْقَدِيمِ

Aastana-e-Noori

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مبین والی آیات قرآنیہ

Advantages of Using Urdu Phonetic Keyboard

حدائق بخشش کی مکمل شاعرانہ تقطیع