اشاعتیں

ستمبر, 2019 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

Heart Fields

تصویر
ایل ایچ سی: وہ دنیا کی سب سے بڑی تجربہ گاہ، ایل ایچ سی، جس کا مقصد ہی فیلڈز اور پارٹکلز کی تلاش تھا، وہ بھی محبت کی فیلڈ کا سراغ نہیں لگا سکتا۔ وہی محبت جسے ایک شیر خوار بہ آسانی محسوس کر لیتا ہے بلکہ جواب میں محبت کا رد عمل یعنی محبت پیش کرتا ہے۔ یقیناً اب کچھ اندازہ ضرور ہوا ہوگا کہ کیا نعمت ہے دل، خالق کائنات کا ہمارے لئے ایک بہترین تحفہ۔

Quantum Fields

تصویر
أ‌.                بس پیار ہی پیار : 1.       اہل علم و دانش اور سائنسدان ہمیشہ اس کھوج میں رہے ہیں کہ ہماری کائنات کس شئے سے بنی ہے۔ ڈھائی ہزار سال پہلے یونانی فلسفی دیمقراط یا دی مقراطیس (Democritus ) نے یہ کہا کہ ہر چیز چھوٹے چھوٹے ذرات سے مل کر بنی ہے (اسی کے نام پر ڈیموکریسی کا لفظ ہے)، انہیں اس نے ایٹاموس (Atomos) کا نام دیا جنہیں اجزائے دیمقراطیہ بھی کہا جاتا ہے۔ اس نے کہا کہ یہ ناقابل تقسیم ہوتے ہیں۔ یہ نظریہ سوا دو ہزار سال تک من و عن مانا جاتا رہا۔ جان ڈالٹن نے انیسویں صدی میں اس کے کام کو آگے بڑھایا مگر وہ بھی اس پر قائم رہا کہ کائنات کا بلڈنگ بلاک ناقابل تقسیم ایٹم ہی ہیں۔ 2.     سن 1906 عیسوی میں جے جے تھامسن نے ایٹم میں الیکٹران دریافت کر لئے۔ پھر ردر فورڈ نے ایٹم کے اندر مرکزہ دریافت کرلیا۔ اور نیلز بوہر نے نیوکلیئس میں پروٹان دریافت کیا۔1932 میں جیمز چیڈوک نے نیوٹران دریافت کر لیا۔ یوں کائنات کے بلڈنگ بلاک کی تلاش جاری رہی۔

Roohani Catalyst

تصویر
عمل انگیز ( Catalyst ) ایسی شے (یا اشیاء ) جو کسی کیمیائی تعامل کی شرح میں اضافہ پیدا کردے (یعنی کیمیائی عمل واقع ہونے کی رفتار میں اضافہ کرنے کا باعث بنے)مگر تعامل کے اختتام تک خود تبدیل نہ ہو، عمل انگیز یا کیٹالسٹ کہلاتی ہے۔ یعنی کیمیا یا کیمسٹری کی دنیا میں یہ ایک ایسا مادہ ہے جو کسی بھی کیمیائی عمل کو تیزی سے مکمل کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے لیکن خود اس کیمیائی عمل میں استعمال نہیں ہوتا بلکہ عمل ختم ہونے کے بعد پہلی حالت ہی میں باہر نکال لیا جاتا ہے۔ یعنی اصل عمل اس کے بغیر بھی مکمل ہوجائے گا لیکن اس کی رفتار نسبتاً آہستہ ہوگی۔ انگریزی لغت میں اس سے مرادایسا انسان یا شے ہے جو کسی بھی عمل یا ایونٹ میں تیزی کا باعث بنتا ہے۔ ورڈ ویب میں اس کے ایک اور معنی بھی درج ہیں Something that causes an important event to happen. کوئی بھی شئے جو کسی واقعہ کے وقوع پذیر ہونے کی وجہ بنے۔ عمل انگیز صرف کیمیا میں ہی نہیں، ہر شعبۂ زندگی میں ہوتے ہیں۔ جیسے طبیعیاتی عمل انگیز، حیاتیاتی عمل انگیز، حتی کہ عام گھریلو کاموں میں بھی عمل انگیز ہوتے ہیں اور سمجھدار لوگ ان کی موجو...