قرآنِ کریم میں کلمہ مِنْ کا استعمال

سلسلہ: قرآنِ کریم کے سو کلمات، رسالہ نمبر 3

قرآنِ کریم میں

کلمہ مِنْ کا استعمال

سلسلہ: قرآنِ کریم کے سو کلمات

سید محمد سلیم قادری نوری نقشبندی

Updated on: Jul 1, 2022

آستانۂ نوری کی پیشکش

رسالہ نمبر : 3

من کا استعمال

قرآنِ پاک میں کلمہ "مِن" کے کل کلمات 3226 ہیں جن کی مفرد حالت میں تعداد 55 ہے۔  اور اپنی اصل کے اعتبار سے ان کی کل تعداد صرف ۲۲؍ ہے۔ اپنی خالص حالت (مِن) میں یہ کلمہ سب سے زیادہ (2468) بار آیا ہے۔ اس کے بعد سب سے زیادہ آنے والا کلمہ مِنْهُم (ان سب میں سے/ ان میں سے) ہے۔

حرفِ جر (یا حروفِ جارّہ)

عربی زبان اس اعتبار سے بھی منفرد ہے کہ دیگر زبانوں کی طرح اس میں حروف و الفاظ موجود ہیں لیکن عربی زبان میں ۲۸؍ حروفِ تہجی کے علاوہ دیگر حروف بھی موجود ہیں(جیسے من و عن وغیرہ)۔  یہ حروف دیکھنے میں تو الفاظ یا کلمات کی مانند ہوتے ہیں لیکن ان پر حرف کے قوانین کا اطلاق ہوتا ہے۔

انہیں حروف میں حروفِ جارّہ بھی ہیں۔ ان حروف کی کل تعداد سترہ ۱۷؍ ہے جنہیں یاد رکھنے کی غرض سے (Mnemonics) ذیل کے بیت میں جمع کیا گیا ہے۔ شعر ؎

با و تا و کاف و لام و واؤ' منذ و مذ' خلا

رُبّ' حاشا، مِن' عدا' في' عَن' علیٰ' حتیٰ، اِلیٰ

دوسرے مصرعے میں آپ حرف "مِنْ" کو بخوبی دیکھ سکتے ہیں۔ یہ حرف دوسرے حروف سے بھی مل سکتا ہے۔ یعنی دیگر حروف یا اسمائے ضمیر اس کے ساتھ لاحقے یا سابقے کی صورت میں جڑ کر اس کے معنوں کی مزید تخصیص کرسکتے ہیں۔

حرف "مِن" کا استعمال (کچھ، از، کی, سے)

حرف من کا ترجمہ عام طور سے "کچھ" یا "از" کیا جاتا ہے۔ اس کے کچھ استعمالات یہ ہیں

  1. بعضیت (کچھ ہونا یا جزو ہونا) کو ظاہر کرتا ہے،
  • جیسے { … ٱلرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّي … }  [الإسراء: 85].
  1. زمانی و مکانی غایت کی ابتداء کو ظاہر کرتا ہے،

جیسے

  • سِرْتُ من المدينة (میں نے مدینہ سے سفر شروع کیا)،
  • { … مِّنَ ٱلْمَسْجِدِ ٱلْحَرَامِ … }  [الإسراء: 1].
  1. مادّۃٔ تخلیق کو ظاہر کرتا ہے، جیسے
  • ٱلْقَنَٰطِيرِ ٱلْمُقَنطَرَةِ مِنَ ٱلذَّهَبِ وَ ٱلْفِضَّةِ یعنی سونے چاندی کے ڈھیر
  • خاتم من الذھب یعنی سونے کی (بنی ہوئی) انگوٹھی

کلمۂ مِنْ کے قرآنی کلمات

یہ ۲۲؍ کلمات کی مختصر سی فہرست ہے۔ اسے صرف ایک بار اچھی طرح پڑھ لینے سے ہی اس کلمے کے استعمال سے آپ خوب واقف ہو سکتے ہیں۔ یہ ۲۲؍ کلمات قرآنِ پاک میں تین ہزار سے زائد بار آئے ہیں اور حجم کے اعتبار سے ایک پارے کے برابر کلمات بنتے ہیں۔

الكلمة

التكرار

تجزیۃ الکلمۃ

مفہوم

مِن

2498

مِن 

از، سے، کی

مِنْهُم

179

مِن + ھُم

ان میں سے ایک (کچھ)

مِمَّا

122

مِن + مَا

اس (میں)  سے (جو)

مِنكُم

113

مِن + کُم

اپنے (تم) میں سے

مِنْهَا

94

مِن + ھَا

اس (میں) سے

مِنْهُ

89

مِن + ہُ

اس (میں) سے

مِمَّن

36

مِن + مَن

کن سے، اس سے جو

مِنَّا

35

مِن + نَا

اپنی، اپنی طرف سے، ہم سے

لَمِنَ

28

ل + مِن

کس کیلئے، اس کو۔ جو جس، البتہ جو، اس کو جسے

فَمِنْهُم

11

ف + مِن + ھُم

پس ان سے (کوئی)

مِنْهُمَا

10

مِن + ھُما

ان دونوں سے

مِنِّي

10

مِن + ی

مجھ سے، میری جانب سے

مِنكَ

7

مِن + کَ

مِنكَ، تو اپنے سے

مِنْهُنَّ

7

مِن + ھُنَّ

ان (عورتوں) سے

فَمِن

6

ف + مِن

پھر جو، بس جو۔ جس

مِنكُنَّ

4

مِن + کُنَّ

تم (سب) عورتوں (میں) سے

فَمِنكُم

2

ف + مِن + کُم

پھر تم میں سے

أَفَمِنْ

1

ا + ف +  مِن

کیا بھلا اس میں سے

فَمِنْهُ

1

ف + مِن + ہ

پس اس سے (مذکر)

فَمِنْهَا

1

ف + مِن + ھا

پس اس سے

لَمِنكُمْ

1

ل + مِن + کُم

البتہ تم میں سے

مِمَّ

1

مِن + مَا

کسی چیز سے




اجازت نامہ

  1. یہ متن نوری آستانے کی ملکیت ہے۔ اسے یا اس کے کسی حصے کو (بعینہٖ یا تبدیلی اور خورد برد کر کے) تجارتی یا دیگر کسی بھی مادّی مقاصد و مالی منفعت کے لئے استعمال کرنے کی ممانعت ہے۔ کیونکہ یہ شرعی، اخلاقی اور قانونی جرم ہے۔
  2. اس تحریر کو جو پڑھے اور مسلمانوں کے لئے کارآمد جان کر نیک نیتی کے ساتھ اسے یا اس کے کسی باب یا حصے کو صرف اور صرف تبلیغِ اسلام کے لئے چھپوانا چاہے یا اپنی کسی تحریر میں (Verbatim) پیش کرنا چاہے، یا اس کی وربیٹم نقول (جیسے کمپیوٹر کاپی) تیار کرنا چاہے تو اسے اس کی پوری اجازت ہے۔

Mar 24, 2022  Aastana-e-Noori ُPage  of   سلسلہ: قرآنِ کریم کے سو کلمات


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مبین والی آیات قرآنیہ

اردو شاعری کی بیس بحریں

Advantages of Using Urdu Phonetic Keyboard