اجازت نامہ
- یہ متن نوری آستانے کی ملکیت ہے۔ اسے یا اس کے کسی حصے کو (بعینہٖ یا تبدیلی اور خورد برد کر کے) تجارتی یا دیگر کسی بھی مادّی مقاصد و مالی منفعت کے لئے استعمال کرنے کی ممانعت ہے۔ کیونکہ یہ شرعی، اخلاقی اور قانونی جرم ہے۔
- اس تحریر کو جو پڑھے اور مسلمانوں کے لئے کارآمد جان کر نیک نیتی کے ساتھ اسے یا اس کے کسی باب یا حصے کو صرف اور صرف تبلیغِ اسلام کے لئے چھپوانا چاہے یا اپنی کسی تحریر میں (Verbatim) پیش کرنا چاہے، یا اس کی وربیٹم نقول (جیسے کمپیوٹر کاپی) تیار کرنا چاہے تو اسے اس کی پوری اجازت ہے۔
- میں نے اپنی تمام تر کوششیں کی ہیں کہ متن میں کہیں کسی قسم کی کوئی کوتاہی اور کمی بیشی نہ ہو اور تحریر ہر قسم کی اغلاط سے پاک ہو۔ لیکن پھر بھی انسان ہونے کے ناطے کوئی بھول چوک ہو سکتی ہے۔ اگر کہیں بھی کوئی املا/حوالہ/متن وغیرہ کی غلطی دیکھیں تو اس سے مؤلف کو ضرور مطلع کریں تاکہ آئندہ اس کی اصلاح کی جا سکے۔
فوائد حزب البحر شریف
یہ نہایت عظیم دعا ہے جو مہمات الامور میں کام آتی ہے۔ یہ بہترین سیفی بھی ہے اور بہترین حصار بھی۔ اس کے بے شمار فوائد ہیں۔ اکثر اولیاء اللہ کے معمول میں شامل ہوتی ہے۔ اس میں سب سے بڑا کلمہ فَسَيَكْفِيكَهُمُ ہے جس میں نو حروف ہیں۔ یہ دعا تاثیرات کا ایٹم بم ہے۔ بندشوں کو کھولنے اور دشمنوں سے حفاظت کیلئے اکسیر ہے۔ جو اس کی سمجھ رکھتا ہے وہ اس سے بے پناہ فوائد حاصل کرتا ہے۔ اسے نا اہلوں کو ہرگز نہ دیا جائے۔ ابتداء میں یہ دعا جسمانی طور پر پڑھنے والے کو کمزور کرتی ہے پھر یہی اس کی قوت بن جاتی ہے۔ عاملین اسے مختلف انداز میں پڑھتے ہیں لیکن ہم اسے سادہ پڑھتے ہیں۔ بہتر ہے کہ اسے دریا کے کنارے پڑھا جائے۔ ساحلِ سمندر پر پڑھا جائے تو کیا کہنے۔ تمام سمندری مخلوقات اس دعا کے قاری یا عامل سے محبت کرنے لگتی ہیں۔
دعائے حزب البحر شریف
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ۞ اَللَّهُمَّ يَا عَليُّ يَا عَظِيْمُ يَا حَلِيْمُ يَا عَلِيْمُ أَنْتَ رَبِّي وَ عِلْمُكَ حَسْبِي فَنِعْمَ الرَّبُّ رَبِّي وَ نِعْمَ الحسْبُ حَسْبِي ۞ تَنْصُرُ مَن تَشَاءُ وَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ ۞ اَللَّهُمَّ إِنَّا نسألُكَ الْعِصْمَةَ فِي الْحَرَكَاتِ وَ السَّكَنَاتِ وَ الْكَلِمَاتِ وَ الْإرَادَاتِ وَ الْخَطَرَاتِ مِنَ الظُّنُونِ وَ الشُّكُوكِ وَ الْأَوْهَامِ السَّاتِرةِ لِلْقُلُوبِ عَنْ مُّطَالَعَةِ الْغُيُوبِ ۞ فَقَدِ ابْتُلِيَ الْمُؤْمِنُونَ وَ زُلْزِلُوا زِلْزَالًا شَدِيدًا ۞ وَ إِذْ يَقُولُ الْمُنَافِقُونَ وَ الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ مَا وَعَدَنَا اللَّهُ وَ رَسُولُهُ إِلَّا غُرُورًا ۞ فَثَبِّتْنَا عَلَٰی اُمُورِ الشَّرِیْعَةِ ۞ اَللَّهُمَّ اجْعَلْنِی عَزِیْزًا فِی اَعْیُنِ النَّاسِ وَ ذَلِیْلاً فِی عَیْنِی وَ انْصُرْنَا عَلَٰی جَمِيْعِ الْخَلَائِقِ ۞ وَ سَخِّرْ لَنَا هَٰذَا الْبَحْرَ كَمَا سخَّرْتَ الْبَحْرَ لِسَیِّدِنَا مُوسَىٰ عَلَیْہِ السَّلَامُ ۞ وَ سَخَّرْتَ النَّارَ لِسَیِّدِنَا إِبْرَٰهِيمَ عَلَیْہِ السَّلَامُ ۞ وَ سَخَّرْتَ الْجِبَالَ وَ الْحَدِيدَ لِسَیِّدِنَا دَاوُدَ عَلَیْہِ السَّلَامُ ۞ وَ سَخَّرْتَ الرِّيَاحَ وَ الشَّيَٰطِينَ وَ الْجِنَّ وَ الْإِنسَ لِسَیِّدِنَا سُلَيْمَٰنَ عَلَیْہِ السَّلَامُ ۞ وَ سَخَّرْتَ الْمُلْكَ وَ الْمَلَكُوتَ وَ الْعَوَالِمَ كُلَّهَا لِسَیِّدِنَا وَ نَبِیِّنَا وَ شَفِیْعِنَا وَ مَولَانَا مُحَمَّدًا عَلَیْہِ الصَّلَوٰةُ وَ السَّلَامُ وَ رَحْمَةُ اللہ وَ بَرَكَٰتُهُ ۞ وَ سَخِّرْ لَنَا كلَّ وَزِیْرٍ وَّ أَمِیْرٍ وَّ رَعِیَّتٍ وَ سخِّرْ لَنَا كُلَّ بَرٍّ وَّ فَاسِقٍ وَّ فَاجِرٍوَّ سخِّرْ لَنَا كُلَّ بَحْرٍ هُوَ لَكَ فِي الْأرْضِ وَ السَّمَاءِ وَ الْمُلْكِ وَ الْمَلَكُوتِ وَ بَحْرِ الدُّنْيَا وَ بَحْرَ الْآخِرَةُ وَ سَخِّرْ لَنَا كُلَّ شَيْءٍ يَّا مَنْ بِيَدِهِ مَلَكُوتُ كُلِّ شيءٍ وَ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ ۞ بِحَقِّ كهيعص فَانْصُرْنَا فَإِنَّكَ خَيْرُ النَّاصِرِينَ ۞ وَ افْتَحْ لَنَا فَإِنَّكَ خَيْرُ الْفَاتِحِينَ ۞ وَ اغْفِرْ لَنَا فَإِنَّكَ خَيْرُ الْغَافِرِينَ ۞ وَ ارْحَمْنَا فَإِنَّكَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ ۞ وَ ارْزُقْنَا فَإِنَّكَ خَيْرُ الرَّازِقِيْنَ ۞ وَ احْفِظْنَا فَإِنَّكَ خَيْرُ الْحَافِظِيْنَ ۞ وَ اهْدِنِا وَ نَجِّنَا مِنَ الْقَومِ الظَّٰلِمِينَ ۞ وَ هَبْ لَنَا مِن لَّدُنكَ رِيْحًا طَيِّبَةً كَمَا هِيَ فِي عِلْمِكَ وَ انْشُرْهَا عَلَيْنَا مِنْ خَزَائِنِ رَحْمَتِكَ ۞ وَ احْمِلْنَا بِهَا حَمْلَ الْكَرَامَةِ مَعَ السَّلَامَةِ وَ الْعَافِيَةِ فِي الدِّيْنِ وَ الدُّنْيَا وَ الْآخِرةِ إِنَّكَ عَلَٰی كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ۞ اَللَّهُمَّ يَسِّرْ لَنَا أُمُوْرَنَا مَعَ الرَّاحَةِ لِقُلُوبِنَا وَ أَبْدَانِنَا وَ السَّلَامَةِ وَ الْعَافِيَةِ فِي دِيْنِنَا وَ دُنْيَانَا وَ كُنْ لَّنَا صَاحِبًا فِي سَفَرِنِا وَ خَلِيْفَةً فِي أَهْلِنَا وَ مُعِیْنًا وَّ حَامِیًا فِی حَضْرِنَا وَ اطْمِسْ عَلَٰی وُجُوهِ أَعْدَائِنَا وَ امْسَخْهُمْ عَلَٰی مَكَانَتِهِمْ ۞ فَلَا يَسْتَطِيعُونَ الْمُضِيءُ وَ لَا الْمَجِيءُ إِلَيْنَا ۞ وَ لَوْ نَشَاءُ لَطَمَسْنَا عَلَٰی أَعْيُنِهِمْ فَاسْتَبَقُوا الصِّرَاطَ فَأَنَّى يُبْصِرُونَ ۞ وَ لَوْ نَشَاءُ لَمَسَخْنَاهُمْ عَلَٰی مَكَانَتِهِمْ فَمَا اسْتَطَاعُوا مُضِيًّا وَ لَا يَرْجِعُونَ ۞ يٰسٓ يٰسٓ يٰسٓ (1) وَ الْقُرْءَانِ الْحَكِيمِ (2) إِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ (3) عَلَىٰ صِرَٰطٍ مُّسْتَقِيمٍ (4) تَنزِيلَ الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ (5) لِتُنذِرَ قَوْمًا مَّا أُنذِرَ ءَابَاؤُهُمْ فَهُمْ غَٰفِلُونَ (6) لَقَدْ حَقَّ الْقَوْلُ عَلَىٰ أَكْثَرِهِمْ فَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ (7) إِنَّا جَعَلْنَا فِي أَعْنَٰقِهِمْ أَغْلَٰلًا فَهِيَ إِلَى الْأَذْقَانِ فَهُم مُّقْمَحُونَ (8) وَ جَعَلْنَا مِن بَيْنِ أَيْدِيهِمْ سَدًّا وَ مِنْ خَلْفِهِمْ سَدًّا فَأَغْشَيْنَٰهُمْ فَهُمْ لَا يُبْصِرُونَ (9) } [يس:1-9] ۞ شَاهَتِ الْوُجُوْهُ وَ عَنَتِ الْوُجُوهُ لِلْحَيِّ الْقَيُّومِ وَ قَدْ خَابَ مَنْ حَمَلَ ظُلْمًا ۞ طٰهٰ ۞ طٰسمٓ ۞ حٰمٓ ۞ عٓسٓقٓ ۞ مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ يَلْتَقِيَانِ ۞ بَيْنَهُمَا بَرْزَخٌ لَا يَبْغِيَانِ ۞ حٰمٓ ۞ حٰمٓ ۞ حٰمٓ ۞ حٰمٓ ۞ حٰمٓ ۞ حٰمٓ ۞ دَفَعْتُ بِاَمْرِ اللہ تَعالیٰ کُلَّ بَلَاءٍ وَّ قَضَاءٍ یُّجِیءُ مِنْ هَٰذَہِ الْجِہَاتِ السِّتَّةِ تَأمُنُ بِاِذْنِ اللہ تَعالیٰ مِنْ جَمِیْعِ الْآفَاتِ وَ الْعَاھَات ۞ حٰمٓ ۞ حٰمٓ ۞ حُمَّ الأَمْرُ وَ جَاءَ النَّصْرُ فَعَلَيْنَا لَا يُنصَرُون ۞ حٰمٓ تَنزِيلُ الْكِتَابِ مِنْ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ ۞ غَافِرِ الذَّنْبِ وَ قَابِلِ التَّوْبِ شَدِيدِ الْعِقَابِ ذِي الطَّوْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ إِلَيْهِ الْمَصِيرُ ۞ بِسْمِ اللَّهِ بَابُنَا ۞ تَبَارَكَ حِيْطَانُنَا ۞ يٰسٓ سَقْفُنَا ۞ كهيعص كِفايَتُنَا ۞ حٰمٓ عٓسٓقٓ حِمَايَتُنَا ۞ آمِیْن! فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللَّهُ وَ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ ۞ سِتْرُ الْعَرشِ مَسْبُولٌ عَلَيْنَا وَ عَيْنُ اللهِ نَاظِرَةٌ إِلَيْنَا وَ بِحَولِ اللهِ لَا يَقْدِرُ عَلَيْنَا ۞ وَ اللَّهُ مِنْ وَرَائِهِمْ مُحِيطٌ ۞ بَلْ هُوَ قُرْآنٌ مَجِيدٌ ۞ فِي لَوْحٍ مَحْفُوظٍ ۞ فَاللَّهُ خَيْرٌ حَافِظًا فَاللَّهُ خَيْرٌ حَافِظًا فَاللَّهُ خَيْرٌ حَافِظًا وَ هُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ ۞ إِنَّ وَلِيِّيَ اللَّهُ الَّذِي نَزَّلَ الْكِتَابَ وَ هُوَ يَتَوَلَّى الصَّالِحِينَ ۞ فَإِن تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِي اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَ هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ ۞ بِسْمِ اللَّهِ الشّافِی بِسْمِ اللَّهِ الْکَافَی بِسْمِ اللَّهِ الْمُعَافِی بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَ لَا فِي السَّمَاءِ وَ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ وَ لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ ۞ وَ صَلَّى اللهُ تَعالیٰ عَلَٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ آلِهٖ وَ اصْحَابِهٖ اَجْمَعِیْن ۞ بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ ۞ إِنَّ اللَّهَ وَ مَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَ سَلِّمُوا تَسْلِيمًا ۞ اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلَٰی آل سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ بِارِکْ وَ سَلِّمْ ۞ سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ ۞ وَ سَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ ۞ وَ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ۞ یَا اللہُ یَا اللہُ یَا اللہُ یَا نُوْرُ نُوْرُ نُوْرُ ۞ یَا اللہُ یَا نُوْرُ یَا حَقُّ یَا مُبِیْن ۞ اُکْسِنِی مِنْ نُوْرِکَ وَ عَلِّمْنِی مِنْ عِلْمِکَ ۞
چند مشکل الفاظ کے معنی
- اُكْسنِي : اس کی اصل کساء ہے، بمعنی ڈھانپنا۔ یہ اسی سے امر کا صیغہ ہے۔ یعنی تو مجھے ڈھانپ دے
- اِكْسنِي : اس کی اصل كَسِيَ ہے بمعنی پہننا یا اوڑھنا۔ یہ اسی سے اس کا امر کا صیغہ ہے۔ یعنی تو مجھے پہنا دے۔
- الْجِہَاتِ : اس کی واحد جہت ہے، یعنی کنارہ یا جانب۔ کسی بھی سمت کو جہت کہتے ہیں۔
- الحسْبُ: وجہِ فخر، مفاخر، اپنے یا اپنے آباؤ اجداد کے کارنامے۔ وہ شرف جو کسب اور محنت سے حاصل کیا جائے۔
- الْخَطَرَات: جی، دل یا ذہن میں آنے والا کوئی خیال یا چیز۔ اس کی واحد خطرہ ہے۔ سوجھنے والی کوئی شئے، خطرناک۔
- الذَّنْبِ: گناہ
- السَّاتِرةِ: ڈھانپنے اور چھپانے والی شئے
- ذی الطّولِ: کرم یا ذرہ نوازی میں کسی پر غالب آنا
- العاهات : مویشیوں یا کھیتی پر آنے والی آفت، بیماری، مصیبت ج: عاھات واحد: عَاهَةُ
- الْمُضِيءُ / الْمَجِيءُ : چمکنے والے/ آنے والے۔ مراد یہ ہے کہ ہمارے دشمن ہم پر شوخ ہوں اور نہ غالب آئیں۔
- حِيْطَانُنَا: حائط کی جمع ہے حِیطان یعنی دیواریں یا حفاظتی چار دیواری، مراد ہے ہماری حفاظتی چار دیواری
- سَدًّا: رکاوٹ یا دیوار
- شَاهَتْ : اس کی اصل شاہ ہے یعنی برا، بھونڈا اور بھدا ہونا، یا جسے سخت نظر لگی ہوئی ہو
- عَنَت: بگڑ جانا، خراب یا فاسد ہو جانا
- غُرُورًا : دھوکا یا جھوٹ
عددی تجزیہ
عدد الكلمات = 718 (فصل واؤ کے ساتھ)
عدد النوع = 411 (مفرد کلمات بغیر تکرار)
عدد الحروف = 2672
اعداد جملِ عام (حساب الشيفرة ) = 1,76,745 = 3.5.11783
اسماء میں سے سب سے زیادہ آنے والا کلمہ "اللہ" ہے اور "خیر" ہے۔ یہ دونوں چھے چھے بار وارد ہوئے ہیں۔
تعدادِ حروف کے اعتبار سے سب سے بڑا کلمہ فَسَيَكْفِيكَهُمُ ہے۔ اس میں 9/ حروف ہیں۔
حرکات کے اعتبار سے بھی سب سے بڑا کلمہ فَسَيَكْفِيكَهُمُ ہے۔ اس میں 8/ حرکات ہیں۔
نقاط کے اعتبار سے سب سے بڑا کلمہ يَلْتَقِيَانِ ہے۔ اس میں کل نو/ نقطے ہیں۔
اعداد کے اعتبار سے سب سے بڑا کلمہ نَاظِرَةٌ ہے۔ اس کے اعداد 1551/ ہیں۔
طلسمِ حزب البحر شریف
ماشاءاللہ بہت ہی شاندار اور بہترین کارگر وظیفہ ہے اللّٰہ تعالیٰ اس متبرک اور مقدس آیات کو صحیح طریقے سے پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین جزاک اللّٰہ خیرا کثیرا ۔
جواب دیںحذف کریں