اشاعتیں

Quran لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

آيات حرب

آیاتِ حرب (منزل) آیاتِ حرب (منزل) یعنی وہ آیات جن سے ہر بلاء سے حفاظت ہوجاتی ہے۔ آیاتِ حرب آیاتِ حرب کی بڑی شان ہے۔ یہ سات سورتوں (سورت البقرہ، سورت الاعراف، سورت الاسراء، سورت الصافّات، سورت الرحمٰن، سورت الحشر اور سورت الجن) کی چند منتخب آیات ہیں جنہیں، جنات، موذی جانور اور ڈاکؤں وغیرہ سے حفاظت کیلئے پڑھا جاتا ہے۔ انہیں منزل بھی کہا جاتا ہے۔ وہ آیات یہ ہیں: ﷽ { الم (1) ذَلِكَ الْكِتَابُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ (2) الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنْفِقُونَ (3) وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ وَبِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ (4) أُولَئِكَ عَلَى هُدًى مِنْ رَبِّهِمْ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (5) }  [البقرة:1-5]. ﷽ { اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلَّا بِإِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ م

گندی تاویل کے جراثیم

تصویر
گندی تاویل کے جراثیم ایک مبلغ کیلئے سب سے مشکل بات کیا ہوتی ہے؟ یہی کہ وہ جب بھی تبلیغ کرے گا تو لوگ اسے اپنی اپنی عقل کے مطابق سمجھیں گے۔ لوگ اس کی ایک بات کی سینکڑوں دور از کار تاویلات کریں گے اور آخر کار اس کی بات کا نفع ان کیلئے ختم ہو جائے گا۔ اب یہی دیکھ لیں کہ غوثِ پاک حضرت شیخ عبد القادر جیلانیؒ نے اپنی تقریر کے دوران جب حضرت خضرؑ کو پاس سے گزرتے دیکھا تو پکار کر ان کو یوں مخاطب فرمایا: او اسرائیلی! ایک محمدی کا خطاب سنتا جا۔ یہ واقعہ کچھ یوں ہے کہ چونکہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم)  تمام انبیاء میں بلند ترین درجے پر ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم)  کی امت کے اولیاء کی ولایت بھی تمام گزشتہ امتوں کے اولیاء کی ولایت پر حاوی ہے۔ اس لئے ولایتِ محمدی سب ولایتوں پر فائق ہے۔ اور حضرت خضرؑ بنی اسرائیل کے اولیائے کاملین میں سے ہیں جیسا کہ قصۂ موسیٰؑ و خضر سے واضح ہے۔ اور سرکارِ بغداد امتِ مسلمہ کے ولی ہیں اسی لئے آپ نے حضرت خضرؑ کو او اسرائیلی کہہ کر مخاطب کیا۔ حضور سرکارِ بغداد مسندِ ارشاد پر رونق افروز تھے۔ دورانِ بیان اچانک انہوں نے فرمایا کہ او اسرائیلی! ایک محمدی کا کلام سنتا

متشابہات القرآن

تصویر
متشابہات القرآن (تحفۃ الحفاظ) قرآنِ پاک کے متشابہات کے بارے میں ایک فکر انگیز رسالہ 1. امام کسائیؒ امام کسائیؒ لغت، صرف و نحو اور قرأت کے امام گزرے ہیں۔ آپؒ کی وفات 189 ہجری میں ہوئی۔ یاد رہے کہ امام بخاری کی پیدائش 194 ہجری میں ہوئی تھی۔ یعنی امام کسائیؒ امام بخاری کی پیدائش سے بھی پانچ برس قبل وفات پا چکے تھے۔ آپؒ نے ایک بہترین کتاب مرتب فرمائی ہے۔ یعنی "مشتبہات القرآن"۔ اور اس کتاب کی شان یہ ہے کہ اس میں قرآنِ پاک کے حافظوں کیلئے انہوں نے خزانہ جمع فرما دیا ہے۔

قرآنِ کریم میں کلمہ مِنْ کا استعمال

تصویر
سلسلہ: قرآنِ کریم کے سو کلمات، رسالہ نمبر 3 قرآنِ کریم میں کلمہ مِنْ کا استعمال سلسلہ: قرآنِ کریم کے سو کلمات سید محمد سلیم قادری نوری نقشبندی Updated on:   Jul 1, 2022 آستانۂ نوری کی پیشکش رسالہ نمبر : 3 من کا استعمال قرآنِ پاک میں کلمہ " مِن " کے کل کلمات 3226 ہیں جن کی مفرد حالت میں تعداد 55 ہے۔  اور اپنی اصل کے اعتبار سے ان کی کل تعداد صرف ۲۲؍ ہے۔ اپنی خالص حالت (مِن) میں یہ کلمہ سب سے زیادہ (2468) بار آیا ہے۔ اس کے بعد سب سے زیادہ آنے والا کلمہ مِنْهُم (ان سب میں سے/ ان میں سے) ہے۔