اشاعتیں

اکتوبر, 2019 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

Phonetic Keyboard Full Character Map

تصویر
 This is the complete Character Map of Phonetic Keyboard for Urdu Users. Special keys are mentioned separately after the map. Phonetic Keyboard can easily be downloaded if you don't have one.

Advantages of Using Urdu Phonetic Keyboard

تصویر
اردو صوتی (فونیٹک) کی بورڈ کی امتیازی خصوصیات: ونڈوز 10 کا ڈیفالٹ کی بورڈ اردو لکھ تو دیتا ہے لیکن اردو کی بہت سی چیزیں اس کی بورڈ پر موجود  نہیں۔ اگرچہ کہ ونڈوز 10 کا ڈیفالٹ کی بورڈ چند باتوں میں آسان ہے۔ لیکن بہت سی چیزیں وہ ہیں جو آپ اس پر حاصل ہی نہیں کرسکتے۔ جیسے اعراب، شعر و ادب کے نشانات، تنوین، قرآنی رموز اوقاف وغیرہ۔ نیز اردو میں کھڑے زیر اور زبر کا بہت استعمال ہے جو کہ سرے سے ونڈوز کے کی بورڈ میں موجود ہی نہیں۔ نیز یہ فونیٹک کی بورڈ اردو اور عربی دونوں کیلئے بہترین ہے۔  عربی کیلئے آپ کو الگ سے کی بورڈ انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں۔ اور قرآنی آیات اور شاعری کی علامات کیلئے بھی کارآمد ہے۔

حدائق بخشش کی مکمل شاعرانہ تقطیع

تصویر
امام احمد رضا کی نعتیں: امام عشق و محبت، مجدد دین و ملت حضرت احمد رضا خان بریلوی کے مبارک نام سے ایک زمانہ محبت کرتا ہے۔ آپ کا نعتیہ کلام "حدائق بخشش" عاشقوں کے عشق کیلئے مہمیز کا کام کرتا ہے اور زبان زد خاص و عام ہے۔ آپ کی نعتوں سے بے پناہ عشق رسول جھلکتا ہے۔

اردو شاعری کی بیس بحریں

تصویر
اردو شاعری کی تمام بحریں: ذیل میں اردو شاعری میں استعمال ہونے والی تقریباً تمام ہی بحریں اپنے نام اور ذیلی قسم کے نام کے ساتھ دی جا رہی ہیں۔ پہلے چارٹ میں ترتیب میں   ارکان کا خیال رکھا گیا ہے جبکہ دوسرے چارٹ میں بحر کے نام کا خیال رکھا گیا ہے۔ ان کی کل تعداد تو سو سے زیادہ ہے لیکن ذیلی قسم نہ شامل کریں تو صرف بیس بحریں ہیں جو اردو میں استعمال ہوتی ہیں۔ یعنی ہزج، رجز، رمل، متقارب، متدارک، کامل، وافر، مضارع، مجتث، منسرح، مقتضب، سریع، خفیف، طویل، مدید، بسیط، قریب، جدید، مشاکل اور جمیل

Technical Poetry

تصویر
ٹیکنیکل نعتیہ شاعری ربیع النور کی آمد آمد ہے۔ ہر عاشق کا دل اپنے محبوب کی مدح سرائی کیلئے بے چین ہے۔ بہت  سے شاعرانہ ذوق رکھنے والے مدح خوان نعتیہ شاعری کی صورت میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔ کبھی منقبت، کبھی نعت اور کبھی قصیدہ۔ لیکن شاعری اور پھر نعتیہ شاعری کوئی آسان کام تو نہیں۔ أ‌.                ارکان عشرہ: شاعری میں بحور (ساری بحریں) جن الفاظ سے بنتی ہیں انہیں ارکان کہا جاتا ہے۔ ان کی کل تعداد صرف دس ہے اس لئے انہیں ارکان عشرہ بھی کہا جاتا ہے۔ ارکان عشرہ یہ ہیں؛

تعریف (انعام) کا تقوىٰ

تصویر
تعریف (انعام) کا تقوىٰ۔۔۔ ریاکاری کی ایک قسم: بہت سے افراد ایسے بھی ہوتے ہیں کہ جب تک ان کی تعریف کی جاتی رہے، وہ متقی رہتے ہیں۔ لوگوں کی طرف سے کی جانے والی تعریف ان کی نیکیوں میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔ کسی دینی ماحول میں نئے آنے والے افراد کیلئے تو اس قسم کے تقوىٰ  کی تھوڑی بہت گنجائش موجود ہے لیکن بہرحال عمومی طور پر اس قسم کے تقوىٰ کو محمود نہیں کہا جا سکتا کیونکہ یہ دراصل عارضی تقوىٰ ہوتا ہے اور تمام عارضی تقوے در حقیقت ریاکاری ہی کی ایک مختلف شکل ہوتے ہیں۔

Temporary Taqway

تصویر
تقوى ٰ کی اقسام تقوىٰ کی بہت سی اقسام ہیں۔ آج ہم آپ کو تقوىٰ کی چند مشہور اقسام سے متعارف کراتے ہیں۔ امید ہے کہ یہ ہلکا پھلکا مضمون آپ کو بیحد پسند آئے گا اور آپ اسے بہت کارآمد پائیں گے۔ 1.             آن لائن تقوىٰ : یہ تقوىٰ کی بہت مشہور قسم ہے اور صرف پڑھے لکھے لوگوں میں پائی جاتی ہے۔ اس کی ایک مشہور ذیلی قسم سوشل میڈیا کا تقوىٰ ہے۔ 1.1.            سوشل میڈیا کا تقوىٰ آن لائن تقوىٰ کی سب سے مشہور قسم سوشل میڈیا کا تقوىٰ ہے۔ فیس بک کا تقوىٰ ، یو ٹیوب کا تقوىٰ ، بلاگ کا تقوىٰ اس کی ذیلی اقسام ہیں۔ آج ایک دوست سے اس کا تذکرہ کیا تو فرمانے لگے کہ فیس بک کا تقوىٰ بھی دو قسم کا ہوتا ہے۔ ایک اصلی آئی ڈی کا تقوىٰ اور ایک خفیہ آئی ڈی کا تقوىٰ ۔ اصلی آئی ڈی اپنے نام سے ہوتی ہے اور فرینڈ لسٹ میں آپ کے رشتہ دار اور دوست ہوتے ہیں اور بڑی مذہبی پوسٹیں کی جاتی ہیں، جبکہ اسی کا دوسرا تقوىٰ وہ ہے جس میں آپ کی لسٹ میں وہ سب نام ہوتے ہیں جنہیں آپ بائی فیس نہیں پہچانتے۔...

Salt Awareness

تصویر
نمک سے آگاہی: ہر سال ما ر چ کے مہینے میں نمک کے زیادہ استعمال سے متعلق آگاہی کا ہفتہ منایا جاتا ہے۔   

Hoor Tajalla

تصویر
پیش لفظ کون سا ایسا مسلمان ہوگا جو جنت میں حوروں سے نکاح کا منکر ہو۔ بلکہ اللہ پاک نے قرآن پاک میں خود بارہا حوروں کا تذکرہ فرمایا ہے اور ان کی طرف رغبت دلائی ہے اور پاکیزہ بیویوں سے نکاح کو جنت کی اعلیٰ ترین نعمتوں میں سے ایک نعمت عظمی قرار دیا ہے۔ ایک مسلمان گھرانے میں رہنے والے فرد کے کانوں میں اپنے انتہائی بچپن سے ہی حوروں کا لفظ پڑتا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس تصور سے آگاہی بڑھتی چلی جاتی ہے۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ ہمارے بزرگوں نے ہمیشہ اخلاص کا درس دیا اور اعمال کو خالص اللہ کی رضا کیلئے انجام دینے کا حکم دیا۔ اسی لئے کبھی زندگی میں کسی حور کی آرزو پیدا نہ ہوئی۔ نہ ہی دولت یا عورتوں کی جانب کبھی ایسی رغبت ہوئی جو اعمال کے مقصد کو ہی تبدیل کر کے رکھ دے۔ "اللہ کا ذکر، اللہ کیلئے " ایک مسلمان کا وطیرہ ہوتا ہے، میرا بھی یہی ہے۔ بھلا حوروں کیلئے بھی کوئی عمل کرتا ہے؟ کوئی پاگل ہی ہوگا جو کرے گا۔لیکن چند باتیں ایسی ہوئیں جنہوں نے مجھے یہ رسالہ لکھنے پر آمادہ کیا۔