The Dot
الْعِلْمُ نُقْطَۃٌ & نقطہ کیا ہے؟ جو شئے طول، عرض، عمق کو قبول کرے وہ جسم مطلق ہے جیسے: کتاب اور جو صرف لمبائی اور چوڑائی کو قبول کرے وہ سطح ہے جیسے: کتاب کے صفحے کی ایک جانب اور جو فقط لمبائی کو قبول کرے وہ خط ہے جیسے: صفحہ کی ایک عمودی یا افقی طرف اور جو لمبائی، چوڑائی، گہرائی کو قبول نہ کرے وہ نقطہ ہے جیسے: صفحے کا انتہائی آخری کونہ۔ نقطے کی جمع کئی طریقے سے آتی ہے جیسے نُقُطات (ق کے پیش کے ساتھ)، نُقْطات (ق کے سُکون کے ساتھ)، نِقَاط (ن کے زیر کے ساتھ)اور نُقَط وغیرہ