اشاعتیں

Heart Fields

تصویر
ایل ایچ سی: وہ دنیا کی سب سے بڑی تجربہ گاہ، ایل ایچ سی، جس کا مقصد ہی فیلڈز اور پارٹکلز کی تلاش تھا، وہ بھی محبت کی فیلڈ کا سراغ نہیں لگا سکتا۔ وہی محبت جسے ایک شیر خوار بہ آسانی محسوس کر لیتا ہے بلکہ جواب میں محبت کا رد عمل یعنی محبت پیش کرتا ہے۔ یقیناً اب کچھ اندازہ ضرور ہوا ہوگا کہ کیا نعمت ہے دل، خالق کائنات کا ہمارے لئے ایک بہترین تحفہ۔

Quantum Fields

تصویر
أ‌.                بس پیار ہی پیار : 1.       اہل علم و دانش اور سائنسدان ہمیشہ اس کھوج میں رہے ہیں کہ ہماری کائنات کس شئے سے بنی ہے۔ ڈھائی ہزار سال پہلے یونانی فلسفی دیمقراط یا دی مقراطیس (Democritus ) نے یہ کہا کہ ہر چیز چھوٹے چھوٹے ذرات سے مل کر بنی ہے (اسی کے نام پر ڈیموکریسی کا لفظ ہے)، انہیں اس نے ایٹاموس (Atomos) کا نام دیا جنہیں اجزائے دیمقراطیہ بھی کہا جاتا ہے۔ اس نے کہا کہ یہ ناقابل تقسیم ہوتے ہیں۔ یہ نظریہ سوا دو ہزار سال تک من و عن مانا جاتا رہا۔ جان ڈالٹن نے انیسویں صدی میں اس کے کام کو آگے بڑھایا مگر وہ بھی اس پر قائم رہا کہ کائنات کا بلڈنگ بلاک ناقابل تقسیم ایٹم ہی ہیں۔ 2.     سن 1906 عیسوی میں جے جے تھامسن نے ایٹم میں الیکٹران دریافت کر لئے۔ پھر ردر فورڈ نے ایٹم کے اندر مرکزہ دریافت کرلیا۔ اور نیلز بوہر نے نیوکلیئس میں پروٹان دریافت کیا۔1932 میں جیمز چیڈوک نے نیوٹران دریافت کر لیا۔ یوں کائنات کے بلڈنگ بلاک کی تلاش جاری رہی۔

Roohani Catalyst

تصویر
عمل انگیز ( Catalyst ) ایسی شے (یا اشیاء ) جو کسی کیمیائی تعامل کی شرح میں اضافہ پیدا کردے (یعنی کیمیائی عمل واقع ہونے کی رفتار میں اضافہ کرنے کا باعث بنے)مگر تعامل کے اختتام تک خود تبدیل نہ ہو، عمل انگیز یا کیٹالسٹ کہلاتی ہے۔ یعنی کیمیا یا کیمسٹری کی دنیا میں یہ ایک ایسا مادہ ہے جو کسی بھی کیمیائی عمل کو تیزی سے مکمل کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے لیکن خود اس کیمیائی عمل میں استعمال نہیں ہوتا بلکہ عمل ختم ہونے کے بعد پہلی حالت ہی میں باہر نکال لیا جاتا ہے۔ یعنی اصل عمل اس کے بغیر بھی مکمل ہوجائے گا لیکن اس کی رفتار نسبتاً آہستہ ہوگی۔ انگریزی لغت میں اس سے مرادایسا انسان یا شے ہے جو کسی بھی عمل یا ایونٹ میں تیزی کا باعث بنتا ہے۔ ورڈ ویب میں اس کے ایک اور معنی بھی درج ہیں Something that causes an important event to happen. کوئی بھی شئے جو کسی واقعہ کے وقوع پذیر ہونے کی وجہ بنے۔ عمل انگیز صرف کیمیا میں ہی نہیں، ہر شعبۂ زندگی میں ہوتے ہیں۔ جیسے طبیعیاتی عمل انگیز، حیاتیاتی عمل انگیز، حتی کہ عام گھریلو کاموں میں بھی عمل انگیز ہوتے ہیں اور سمجھدار لوگ ان کی موجو

سورت وَالضُّحَىٰ کا ایک مختصر اور جامع تعارف

تصویر
محبوب کی سورت: گیارہ آیات، چالیس کلمات (الفاظ)، ایک سو چوالیس حرکات، ایک سو چھیاسٹھ حروف اور تیرہ ہزار دو سو چورانوے اعداد رکھنے والی قرآن پاک میں ترانوے نمبر کی سورت  وَالضُّحَىٰ  جسے آپ پڑھنا چاہیں تو اس کی ایک تسبیح آدھے گھنٹے میں پوری کرسکتے ہیں۔ یعنی گیارہ حروف (یا تقریبا تین کلمات) فی سیکنڈ جو کہ ایک عام قاری کی اوسط رفتار ہے۔

حضرت عائشہ کا اسم اعظم

تصویر
حضرت عائشہ کی فقاہت اور سمجھداری : سنن ابن ماجه کی حدیث پاک ہے کہ سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ اے عائشہ! کیا تم جانتی ہو کہ اللہ نے مجھے اپنے اس اسم کی ہدایت فرمائی ہے کہ جب اسے اس نام سے پکارا جائے تو وہ دعاؤں کو قبول فرماتا ہے؟

امام ابو حنیفہ کا انتخاب

تصویر
امام ابو حنیفہ کا پانچ لاکھ میں سے پانچ احادیث کا انتخاب مَخْدوم شیخ احمد کمشخانوی قدس سرہٗ نے جامع الاصول کے مُتِمَّات میں  ذکر فرمایا ہے کہ حضرت امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ  نے اپنے فرزند جناب حماد   کو نصیحت فرماتے ہوئے یہ تحریر فرمایا کہ اے نورِ نظر ! میں  نے پانچ لاکھ حدیثوں میں  سے چن کر ایسی پانچ حدیثوں کو منتخب کیا ہے کہ اگر تم نے ان کو یادکرکے ان پر پورے اعتماد کے ساتھ عمل کیا تو تم دونوں جہان کی سعادتوں سے سرفراز ہوجاؤگے اور وہ پانچ حدیثیں  یہ ہیں   : 1.                     اول: حدیث اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّاتِ یعنی تمام اعمال کے ثواب کا دارومدار نیتوں پر ہے۔ 2.                     دوم: آدمی کے اسلام کی خوبی میں  سے یہ ہے کہ وہ تمام  لایعنی اور بیکار چیزوں کو چھوڑ دے۔ 3.                     سِوُم: تم میں  سے کوئی شخص اس وقت تک مؤمنِ کامل نہیں ہوتا جب تک کہ وہ اپنے بھائی (مومن) کے لئے اسی چیز کو پسند نہ کرے جس کو وہ اپنے لئے پسند کرتا ہے۔ 4.                     چہارم: حلال ظاہر ہے اور حرام ظاہر ہے اور ان دونوں کے درمیان ک

سادات کرام، زیدی سادات اور سید مع الاضافت

سادات کرام : أ‌.                میری معراج کہ میں تیرے قدم تک پہنچا (زیدی سادات) : سادات کرام میں سے بہت سے وہ بھی ہیں کہ وہ اپنے نام کے ساتھ واضح تشریحی نسبت تو کیا، سید لکھنا بھی گوارا نہیں کرتے کہ لوگ تعظیم میں مبالغہ کریں گے۔ لیکن جو لوگ اس کے اظہار میں کوئی قباحت نہیں سمجھتے، وہ سادات کرام اپنے پاک اجداد (اماموں) سے اپنی نسبت کو ظاہر کرنے کیلئے ان کے نام کے آخری کلمے کے بعد یائے نسبت لگاتے ہیں۔ جیسے امام علی رضا سے جن کا نسب جڑتا ہے وہ ان کے نام کے آخری کلمے رضا کے بعد یائے نسبت لگاتے ہیں اور ان سے اپنی نسبت ظاہر کرنے کیلئے رضوی کے لفظ کا اضافہ اپنے نام کے ساتھ کرتے ہیں۔ سوائے امام زین العابدین کی اولاد کے کہ وہ اپنے نام کے ساتھ زیدی کا لفظ بھی لگاتے ہیں اور عابدی کا لفظ بھی۔