Positive thought
مثبت سوچ عروج کا راستہ مثبت سوچ دنیا میں دو طرح کی سوچ کے انسان پائے جاتے ہیں ایک وہ جن کی سوچ اور خیالات مثبت اور اعلیٰ ہوتی ہیں ان کی تعداد تو کم ہوتی ہے لیکن انہی لوگوں کی وجہ سے دنیا میں عروج و ترقی اور خوشحالی ہے۔ دوسرے وہ لوگ جن کی تعداد بہت زیادہ ہے یعنی منفی سوچ اور برے خیالات کے مالک۔ ان کی زندگی تنقید اور برائیوں میں گزرتی ہے اور ان ہی کی وجہ سے خاندان تباہ ہو جاتے ہیں سلطنت الٹ جاتی ہیں۔ رشتے برباد ہو جاتے ہیں اور دنیا میں زوال آتا ہے۔