سورت وَالضُّحَىٰ کا ایک مختصر اور جامع تعارف
محبوب کی سورت: گیارہ آیات، چالیس کلمات (الفاظ)، ایک سو چوالیس حرکات، ایک سو چھیاسٹھ حروف اور تیرہ ہزار دو سو چورانوے اعداد رکھنے والی قرآن پاک میں ترانوے نمبر کی سورت وَالضُّحَىٰ جسے آپ پڑھنا چاہیں تو اس کی ایک تسبیح آدھے گھنٹے میں پوری کرسکتے ہیں۔ یعنی گیارہ حروف (یا تقریبا تین کلمات) فی سیکنڈ جو کہ ایک عام قاری کی اوسط رفتار ہے۔