اشاعتیں

Silsila لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

مظہر الایمان

تصویر
مظہر الایمان یعنی آپ کی ہر مشکل کا یقینی حل حضرت میاں محمد مظہر احسان ڈاہرؒ (نقشبندی، مجددی، مکان شریفی) Updated on:   Mar 16, 2022 فہرست مظہر الایمان اللہ اور بندے کا تعلق ایمان اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت مسلمان اور نماز دنیا کا رزق اور عزت کس چیز میں ہے؟ آدمی کے عروج و زوال کا انحصار کس چیز پر ہے احکام خداوندی اور روحانیت شیخ سے ہمیں کیا چاہیئے قلب: انسان کے جسم میں قلب کی اہمیت: روح: ہمارا مشن ذکر قلبی صحبت شیخ درود پاک عددی تجزیہ مظہر الایمان اللہ اور بندے کا تعلق دنیا کا ہر واحد عنصر در اصل مرکب کا حامل ہوتا ہے۔ جیسے ریت کا ایک ذرہ جو بظاہر مفرد یا واحد نظر آتا ہے اس میں بھی کئی چیزوں کی آمیزش ہوتی ہے۔ کوئی واحد اور منفرد (مخلوق میں سے) آمیزش سے خالی نہیں۔ صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہی واحد، احد، یکتا و یگانہ و بے مثل و بے نظیر ہے۔ وہ ایسا واحد اور احد ہے جو آمیزش سے پاک ہے۔ اس کا کوئی شریک نہیں ہو سکتا کیونکہ یہ فطری طور پر ناممکنات میں سے ہے۔ ہمارے پروردگار کا ذاتی نام (اسم اللہ) ہی وحدانیت کا حامل ہے۔ اسم اللہ کے حروف ایک ایک کر کے ہٹانے بھی آخری حرف تک اس کا نام اور ذات ب

مُرشد کا فیض

تصویر
نیوٹن کے مشہور قانونِ تجاذب کی ایک نوری تشریح مُرشد کا فیض قربت کا قانون :- سورج، چاند اور ستارے سب ہی روشن ہیں۔ ستارے کو صرف دوری کی وجہ سے ستارہ کہتے ہیں، ورنہ درحقیقت ایک ستارہ اتنا بڑا ہوتا ہے کہ اس میں ہمارے   سورج جیسے لاکھوں سورج سما جائیں۔  

مظہر عالم

تصویر
حرفِ آغاز ﷽   ارشاد باری تعالیٰ ہے:   وَعَلَى اللَّهِ فَتَوَكَّلُوا إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ    ترجمہ:۔ '' اور تم ا ﷲ تعالیٰ ہی پر بھروسہ کرو اگر تم ایمان والے ہو۔ قرآن مجید کی اس آیت کریمہ میں اﷲ تبارک وتعالیٰ نے مؤمنین کو مخاطب فرمایا ہے اور مؤمنین کو تلقین اور تنبیہ کی ہے کہ جو مؤمن ہوتا ہے وہ صرف اﷲ پر تو کل کرتا ہے یعنی توکل مؤمنین کی نشانی ہے۔

Travelling to Layya Shareef

تصویر
لیّہ کا سفر نامہ 1.             عرس شریف کا سفر: ہر سال ۳ ،ربیع الاول شریف کو حضرت میاں محمد صدیق ڈاہر ؒاور حضرت بہاؤ الدین نقشبند ؒ کا عرس شریف ڈیرہ محمدی، چک نمبر ۳۳۵، ٹی ڈی اے (تھل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی)کالونی پر بڑی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ چونکہ ہمارے ساتھی ہر سال ہی حاضری دیتے ہیں اور ہر بار ہی کچھ نہ کچھ رہ جاتا ہے اس لئے میں نے چاہا کہ اس سفر کی ایک مکمل روداد لکھ دی جائے تاکہ جو ساتھی عرس شریف پر حاضری دیں وہ اسے پہلے ایک بار پڑھ لیں اور اگر کوئی چیز مس کر رہے ہوں تو وہ یاد آجائے اور اس طرح وہ تکلیف اٹھانے سے بچ جائیں۔ اﷲ پاک میری اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمارے ساتھیوں کو اس سے نفع اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین! یہ بھی حسن اتفاق ہے کہ اس بار کے سفر میں کافی ساری چیزیں جمع ہو گئی ہیں جو بہت کام آئیں گی۔ [اس پوسٹ کا حق یہ ہے کہ اسے ہر سال شیئر کریں تاکہ ہر ساتھی اس سے نفع حاصل کرسکے۔] 2.             حاضری کا مضبوط ارادہ: عرس شریف پر حاضر ہونا کوئی آسان کام نہیں۔ اس کیلئے سب سے پہلے جو چیز درکار ہے وہ مضبوط ارادہ ہے۔ عرس پر جانے کا پکّ

تعریف (انعام) کا تقوىٰ

تصویر
تعریف (انعام) کا تقوىٰ۔۔۔ ریاکاری کی ایک قسم: بہت سے افراد ایسے بھی ہوتے ہیں کہ جب تک ان کی تعریف کی جاتی رہے، وہ متقی رہتے ہیں۔ لوگوں کی طرف سے کی جانے والی تعریف ان کی نیکیوں میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔ کسی دینی ماحول میں نئے آنے والے افراد کیلئے تو اس قسم کے تقوىٰ  کی تھوڑی بہت گنجائش موجود ہے لیکن بہرحال عمومی طور پر اس قسم کے تقوىٰ کو محمود نہیں کہا جا سکتا کیونکہ یہ دراصل عارضی تقوىٰ ہوتا ہے اور تمام عارضی تقوے در حقیقت ریاکاری ہی کی ایک مختلف شکل ہوتے ہیں۔

Roohani Catalyst

تصویر
عمل انگیز ( Catalyst ) ایسی شے (یا اشیاء ) جو کسی کیمیائی تعامل کی شرح میں اضافہ پیدا کردے (یعنی کیمیائی عمل واقع ہونے کی رفتار میں اضافہ کرنے کا باعث بنے)مگر تعامل کے اختتام تک خود تبدیل نہ ہو، عمل انگیز یا کیٹالسٹ کہلاتی ہے۔ یعنی کیمیا یا کیمسٹری کی دنیا میں یہ ایک ایسا مادہ ہے جو کسی بھی کیمیائی عمل کو تیزی سے مکمل کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے لیکن خود اس کیمیائی عمل میں استعمال نہیں ہوتا بلکہ عمل ختم ہونے کے بعد پہلی حالت ہی میں باہر نکال لیا جاتا ہے۔ یعنی اصل عمل اس کے بغیر بھی مکمل ہوجائے گا لیکن اس کی رفتار نسبتاً آہستہ ہوگی۔ انگریزی لغت میں اس سے مرادایسا انسان یا شے ہے جو کسی بھی عمل یا ایونٹ میں تیزی کا باعث بنتا ہے۔ ورڈ ویب میں اس کے ایک اور معنی بھی درج ہیں Something that causes an important event to happen. کوئی بھی شئے جو کسی واقعہ کے وقوع پذیر ہونے کی وجہ بنے۔ عمل انگیز صرف کیمیا میں ہی نہیں، ہر شعبۂ زندگی میں ہوتے ہیں۔ جیسے طبیعیاتی عمل انگیز، حیاتیاتی عمل انگیز، حتی کہ عام گھریلو کاموں میں بھی عمل انگیز ہوتے ہیں اور سمجھدار لوگ ان کی موجو

سورت وَالضُّحَىٰ کا ایک مختصر اور جامع تعارف

تصویر
محبوب کی سورت: گیارہ آیات، چالیس کلمات (الفاظ)، ایک سو چوالیس حرکات، ایک سو چھیاسٹھ حروف اور تیرہ ہزار دو سو چورانوے اعداد رکھنے والی قرآن پاک میں ترانوے نمبر کی سورت  وَالضُّحَىٰ  جسے آپ پڑھنا چاہیں تو اس کی ایک تسبیح آدھے گھنٹے میں پوری کرسکتے ہیں۔ یعنی گیارہ حروف (یا تقریبا تین کلمات) فی سیکنڈ جو کہ ایک عام قاری کی اوسط رفتار ہے۔

ذبیحہ اور ذمہ داری

تصویر
گائے اور بکروں کا ذبح و قربانی: قربانی ایک اہم فریضہ ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی یہ ایک ہولناک منظر بھی ہوتا ہے، بالخصوص چھوٹے بچوں کیلئے۔    اور گائے بکریوں کے کٹے ہوئے سر اگر معصوم بچے دیکھ لیں تو ان پر برا اثر ہوتا ہے اور اکثر اوقات وہ ڈر جاتے ہیں۔ اور بہت سے تو وہ بھی ہوتے ہیں جو اپنی طبیعت سے اپنے والدین کو بھی ڈرا دیتے ہیں۔ اپنے بچوں پر دم کریں: یہ میرا کئی بار کا تجربہ ہے کہ چھوٹے بچے ذبح اور ذبیحہ کی سری وغیرہ دیکھ لینے سے سہم جاتے ہیں۔    انہیں یہ مناظر نہ دکھائیں۔ اور اگر کسی بچے نے دیکھ ہی لیا ہے تو رات کو اسے لازمی دم کریں۔    بس تین بار آیت الکرسی اور تین تین بار چاروں قل پڑھیں    (اول و آخر تین مرتبہ درود پاک) اور بچے پر مخالف گھڑی وار (اینٹی کلاک) انداز میں پھونک ماریں۔ ان شاء اللہ وہ نہیں ڈرے گا۔ یہ عمل تین راتوں تک کریں تو بہتر ہے۔

Different Names of Naqshbandi Silsila

تصویر
طریقۂ نقشبندیہ کے مختلف ادوار میں مختلف نام : نام سلسلہ از تا صدیقیہ سلسلہ حضرت ابو بکر صدیق شیخ ابن عیسی ابو یزید بسطامی طیفوریہ سلسلہ شیخ ابن عیسی ابو یزید بسطامی خواجۂ خواجگان حضرت عبد الخالق غجدوانی خواجگانیہ سلسلہ خواجۂ خواجگان حضرت عبد الخالق غجدوانی خواجۂ خواجگان  شیخ بہاؤالدین محمد اویسی بخاری نقشبندیہ سلسلہ خواجۂ خواجگان  شیخ بہاؤالدین محمد اویسی بخاری حضرت خواجہ عبید اللہ احرار

Al Arbaeen Lin Noori

تصویر
اَلاَرْبَعِیْنَ لِلنُّوْرِی چالیس حدیثیں: حدیث پاک میں ہے کہ جس نے میری چالیس احادیث میری امت کو پہنچائیں وہ قیامت والے دن علماء کے گروہ میں اٹھایا جائے گا۔ کئی بزرگوں نے اس حدیث پر عمل کیا اور اس پر کتابیں تحریر کیں۔ ان میں سے الاربعین للغزالی اور للنووی بہت مشہور ہیں۔ جس نے بھی اس کام کا بیڑا اٹھا، کسی نہ کسی چیز کو مد نظر رکھا۔ کسی نے فقہ کو، کسی نے عقیدے کو، کسی نے درود پاک کو، کسی نے ذکر خدا کو، کسی نے قرآن کے تعلم کو۔ وہ سب اپنی جگہ پر بہت اعلی ہیں۔ حدیث پاک میں ہے کہ مجھے جامع کلمات دئیے گئے ہیں۔ یعنی الفاظ مختصر ہوتے ہیں لیکن مفہوم سارے زمانے کو حاوی ہوتا ہے۔ پس میں نے یہ چاہا کہ غربت وقت کے اس دور میں چالیس احادیث کا ایک گلدستہ میں بھی تیار کروں جس کی خوشبو سے آپ محظوظ ہوتے رہیں اور ان پھولوں کو اختصار کے باعث آسانی سے اپنے دل میں اتار سکیں۔ یہ جامع کلمات ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ نہ صرف انہیں پڑھیں بلکہ انہیں یاد کر لیں۔  ہمارے وقت کا یہ ایک بہترین مصرف ہوگا اور ہمارے آقا سے اظہار محبت کا ایک ذریعہ بھی۔

Respecting The Sheikh

تصویر
الشيخ في قومه كالنبي في أمته لفظ شیخ قرآن پاک میں لفظ شیخ : تیرہویں سیپارے میں اللہ پاک ارشاد فرماتے ہیں : قَالُوا يَٰأَيُّهَا الْعَزِيزُ إِنَّ لَهُ أَبًا شَيْخًا كَبِيرًا فَخُذْ أَحَدَنَا مَكَانَهُ إِنَّا نَرَىٰكَ مِنَ الْمُحْسِنِينَ وہ بولے: اے عزیزِ مصر! اس کے والد بڑے معمر بزرگ ہیں، آپ اس کی جگہ ہم میں سے کسی کو پکڑ لیں، بیشک ہم آپ کو احسان کرنے والوں میں پاتے ہیں۔

Noori Commitment

تصویر
نوری عہد نامہ سبع موبقات یعنی ہلاک کر دینے والے گناہ: حدیث پاک میں ہے کہ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: « اجْتَنِبُوا السَّبْعَ المُوبِقَاتِ » ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا هُنَّ؟ قَالَ: الشِّرْكُ بِاللَّهِ، وَالسِّحْرُ، وَالشُّحُّ (سنن النسائي میں جادو کی جگہ شدید بخل آیا ہے۔)، وَقَتْلُ النَّفْسِ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالحَقِّ، وَأَكْلُ الرِّبَا، وَأَكْلُ مَالِ اليَتِيمِ، وَالتَّوَلِّي (وَالْفِرَارُ ) يَوْمَ الزَّحْفِ، وَقَذْفُ المُحْصَنَاتِ المُؤْمِنَاتِ الغَافِلاَتِ رسول اکرم صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: سات ہلاک کرنے والے گناہوں سے بچو۔ صحابۂ کرام نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ کون سے گناہ ہیں؟ ارشاد فرمایا:( ۱) شرک کرنا( ۲) جادو کرنا ( ۳) ( ناحق)کسی جان کو قتل کرنا( ۴) یتیم کا مال(ظلماً)کھانا( ۵) سود کھانا( ۶) میدان جہاد سے بھاگ جانا( ۷) پاک دامن عورت کو زِنا کی تہمت لگانا۔

Respecting the Sheikh

تصویر
احترام مرشد مرشِدکا ظاہری احترام  ظاہری احترام یہ ہے کہ شیخ سے کبھی بحث و مباحثہ نہ کرے۔ اگرچہ تیرا علمِ ناقص یہ بتائے کہ شیخ سے غلطی ہو رہی ہے ( تَو اسے اپنے فہم کی غلطی سمجھ) مگر شیخ کی بات پر اعتراض نہ کرے ۔ شیخ کے سامنے کچھ بچھا کر نہ بیٹھے۔ ( کہ نمایاں نظر آئے بلکہ عجز و انکساری کا پیکر بنا رہے ) ہاں فرض نمازوں کے وقت اپنی جائے نماز بچھا سکتا ہے۔ اور نماز سے فارغ ہوتے ہی اپنا مُصلَّیٰ فوراً لپٹ دے ۔اور شیخ کی موجودگی میں کثرتِ نوافل سے گریز کرے ۔( بلکہ مرشِد کی صحبت کو اپنے لیے بہت بڑی سعادت مندی تصوّر کرے ) شیخ کے ہر حکم پر اپنی وسعت و طاقت کے مطابق عمل کرے ۔

Bayazid & 62 Questions of Archbishop

تصویر
حضرت با یزید بسطامی گرجا گھر میں: حضرت سیِّدُنا ابو یزید بسطامی فرماتے ہیں کہ ایک دن میں کسی سفر میں اپنی خلوت و راحت سے لطف پا رہا تھا۔ غور و فکر میں مشغول اور یادِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ سے مانوس تھا کہ اچانک میرے دل میں ندا دی گئی: "اے ابو یزید ! سمعان کے گرجا گھر میں جاؤ اور راہبوں کے ساتھ اُن کی عید اور قربانی میں شرکت کرو اس میں ایک خبر اور اہم معاملہ ہے۔''

Khatam-e-Khawajgan Shareef

تصویر
ختم خواجگان اور گیارہ سیپارے: ختم خواجگان شریف سے کون واقف نہیں؟ نقشبندیہ سلسلے میں اسے باقاعدگی کے ساتھ تنہا یا سب کے ساتھ مل کر پڑھا جاتا ہے۔ بہت سے لوگوں کا وظیفہ ہی ختم خواجگان ہوتا ہے۔ اس پوسٹ میں اسی ختم خواجگان شریف کے حوالے سے ایک کاوش کی گئی ہے۔ 

Safar Noor Ka

تصویر
سفر نور کا : اس چارٹ کی مدد سے آپ معلوم کرسکتے ہیں کہ ۱ ۔ سلسلے کا مرکز کس علاقے میں رہا۔ ۲ ۔ کتنے اولیاء اللہ نے اس علاقے میں اس سلسلے کو پھیلایا۔ ۳ ۔ کونسا علاقہ کس سنِ عیسوی میں سلسلے کا مرکز رہا۔ پہلے اس امیج کو ڈاؤن لوڈ کریں پھر زوم اِن کرکے دیکھیں۔

Noori Calendar

تصویر
الحمد للہ! آستانۂ نوری نے اپنے سلسلے کے کیلنڈر کا آغاز کردیا ہے۔ اس میں سلسلۂ عالیہ نقشبندیہ کے بزرگان دین کی مختصر سوانح، اعراس اور وڈیو کلپ اور تصاویر کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جو چاہے، اس لنک پر کلک کرکے اس کیلنڈر کو حاصل کرسکتا ہے۔ سلسلے کے بزرگوں کے بارے میں بروقت معلومات کیلئے یہ ایک بہترین چیز ہے۔ Aastana-e-Noori official Calendar

Noori Mureed Form

تصویر
نوری مرید بنیں Aastana-e-Noori درخواست فارم: مندرجہ ذیل فارم کو فل کریں اور اپنے ضروری کوائف درج کریں اور پھر رابطے کا انتظار کریں۔ آپ کو باری آنے پر ضرور مطلع کیا جائے گا۔ Open & Fill:  Noori Request Form فرصت زندگی بہت کم ہے۔ شیطان جیسا دشمن انسانوں کی گھات میں ہے۔ اس مختصر سی زندگی کو بیعت کے نور میں گزاریں تو زیادہ بہتر ہے۔ بزرگوں نے فرمایا ہے کہ جس کا کوئی پیر نہیں ہوتا، اس کا پیر شیطان ہوتا ہے۔ جس کا راہبر شیطان ہو، وہ تباہی کے علاوہ اور کس منزل پر پہنچ سکتا ہے؟  کامیابی انعام یافتہ لوگوں کے نقش قدم پر ملتی ہے۔