اشاعتیں

Quran لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

یاسین شریف کے متشابہات

تصویر
یاسین شریف کے متشابہات حفاظِ کرام کی آسانی کیلئے متشابہ کیا ہوتا ہے؟ جب مشابہ کلمات کی وجہ سے قرآن کا قاری یا حافظ کلامِ الٰہی میں اپنی موجودہ ترتیب کے بجائے کسی دوسری جگہ جا نکلے تو اسے متشابہ لگنا کہا جاتا ہے۔ یہ ایسے کلمات (یا کلمات کا مجموعہ) ہوتے ہیں جو سننے اور بولنے میں بظاہر ایک ہی جیسے معلوم ہوتے ہیں۔ جیسے بَيِّنَٰتٍ مِّنَ الْأَمْرِ (البقرہ) اور بَيِّنَٰتٍ مِّنَ الْهُدَىٰ (الجاثیہ) میں مشترک کلمات ہونے کی وجہ سے قاری کو سہو لاحق ہوجائے۔

قرآنِ کریم کے سو کلمات

تصویر
قرآنِ کریم کے سو کلمات تعدد کے اعتبار سے قرآنِ پاک کے ٹاپ ہنڈرڈ کلمات اور ان کی مختصر تشریح سید محمد سلیم قادری نوری نقشبندی Updated on:   Jun 30, 2022 آستانۂ نوری کی پیشکش سو کلمات کامیابی کا راز قرآنِ مجید اللہ کی آخری کتاب ہے جو انسانیت کی ہدایت و رہنمائی کیلئے سرورِ کائنات، فخرِ موجودات حضور سیدِ عالم (صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم) پر نازل فرمائی گئی۔ یہ ہر لحاظ سے ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے اور نہ صرف اُخروی بلکہ دنیاوی زندگی کی کامیابی کی بھی دلیل ہے۔ قرآنِ کریم سے جڑے رہنا اور اس سے فیض لیتے رہنا ہی اصل کامیابی کا راز ہے۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں۔

عالمین کا راز

تصویر
عالمین کا راز (7 منٹ کی ریڈنگ) عروج دینے والا / عالمین کے درمیان / ایئر لاک / عالمین کا راز / وسیلۂ عُظمیٰ تیس سے زائد تفاسیر الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَٰلَمِينَ : عالمین کی تشریح میں ۲۷۶ کتبِ تفسیر سے ہماری تیس  سے زائد تفاسیر کا بیان مکمل ہوا۔ آج یاراں دا عشرہ کا آخری دن ہے تو آج ہم نے چاہا کہ عالمین اور الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَٰلَمِينَ کے ضمن میں چند ضروری باتیں بیان کر کے اپنے سفر کو پورا کرتے ہیں تاکہ اس ضمن میں کسی قسم کی کوئی تشنگی نہ رہ جائے۔

A Swift Dive

تصویر
وقت اور فاصلہ &                   ضروری بات ستائیس ہزار الفاظ پر مشتمل یہ ایک دلچسپ مضمون ہے جسے گیارہ ہزار کتابوں کی عرق ریزی کے بعد تیار کیا گیا ہے، اور اپنے اندر اپنے موضوع کی کافی بلکہ مکمل معلومات سمیٹے ہوئے ہے۔ لیکن اس کیلئے آپ کو 15 ہندسوں والے ایک سائنٹیفک کیلکولیٹر کی ضرورت ہو گی اور ثانوی کلاسز کی فزکس کے چند بنیادی فارمولوں پر آپ کو عبور ہو تو آپ اسے آسانی کے ساتھ سمجھ سکتے ہیں۔ بہتر تو یہ ہے کہ آپ یہ کتاب موبائل کے بجائے کمپیوٹر پر دیکھیں تاکہ آپ اس کے مفہوم کی درستگی کے ساتھ ساتھ اس کی خوبصورتی کو بھی ملاحظہ کر سکیں۔ نیز یہ بھی یاد رکھیں کہ احادیثِ مبارکہ میں جہاں کہیں " مَسِيرَةُ " کا لفظ وارد ہوا ہے علمائے کرام اس سے مراد تیز رفتار گھوڑے کی مسافت لیتے ہیں۔ اس پورے مضمون میں اسی کو مد نظر رکھا گیا ہے۔ اور آسانی کی خاطر فاصلوں کو صرف میلوں میں بیان کیا گیا ہے تاکہ کسی قسم کا کوئی اشتباہ اور ابہام نہ رہے۔ یہ پوسٹ ۱۱۰ دن میں تیار ہوئی ہے۔ اگر آپ اسے ۱۱۰ منٹ نہیں دے سکتے تو اس پر کسی قسم کا تبصرہ نہ کریں۔ حسنِ ظن رکھتے ہوئے اسے پڑھیں

40 Root Words, 40% of the Holy Quran

تصویر
٭             40 فیصد قُرآنِ پاک صرف 40 جذور میں قرآنِ پاک میں جذور (روٹ ورڈز) کی کل تعداد تو 78389 ہے لیکن جذورِ مفردہ (بنا تکرار) کے جذور کی تعداد صرف 1825 ہے۔ ان ۱۸۲۵ میں سے بار بار آنے والے ۴۰ جذور وہ ہیں جن کے مشتقات اتنی کثیر تعداد میں وارد ہوئے ہیں کہ قرآنِ مجید کا ۴۰ فیصد بن جاتا ہے۔ اگر ان روٹ الفاظ اور ان کے مشتقات کو دھیان سے سیکھ لیں تو آپ قرآن پاک کا ۴۰ فیصد حصّہ سیکھ سکتے ہیں۔ ان ۴۰ روٹ الفاظ کی فہرست یہاں دی جا رہی ہے۔  یہ تمام وہ روٹ ہیں جن کے کم سے کم ۳۶۰ مشتقات وارد ہوئے ہیں۔ ان سے بننے والے 37332 مشتقات قرآن پاک میں آئے ہیں۔

The Dot

تصویر
الْعِلْمُ نُقْطَۃٌ &      نقطہ کیا ہے؟  جو شئے طول، عرض، عمق کو قبول کرے وہ جسم مطلق ہے جیسے: کتاب اور جو صرف لمبائی اور چوڑائی کو قبول کرے وہ سطح ہے جیسے: کتاب کے صفحے کی ایک جانب اور جو فقط لمبائی کو قبول کرے وہ خط ہے جیسے: صفحہ کی ایک عمودی یا افقی طرف اور جو لمبائی، چوڑائی، گہرائی کو قبول نہ کرے وہ نقطہ ہے جیسے: صفحے کا انتہائی آخری کونہ۔ نقطے کی جمع کئی طریقے سے آتی ہے جیسے نُقُطات (ق کے پیش کے ساتھ)، نُقْطات (ق کے سُکون کے ساتھ)، نِقَاط (ن کے زیر کے ساتھ)اور نُقَط وغیرہ

Be & Become The True Lover Of The Prophet (ﷺ)

تصویر
ایمان بِاالرَّسُوْل کی اہمیت 1.             تمہید: قرآن پاک کی ایک آیت بہت تعجب میں ڈالتی ہے۔ آج اسی آیت پر کچھ گفتگو کرنا چاہتا ہوں، امید ہے کہ قبولیت کے کانوں سے سماعت فرمائیں گے۔ پہلے آیتِ مبارکہ آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں۔ ﷽ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَآمِنُوا بِرَسُولِهِ يُؤْتِكُمْ كِفْلَيْنِ مِنْ رَحْمَتِهِ وَيَجْعَلْ لَكُمْ نُورًا تَمْشُونَ بِهِ وَيَغْفِرْ لَكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ ترجمہ: "اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ وہ اپنی رحمت کے دو حصے تمہیں عطا فرمائے گا اور تمہارے لیے نور کردے گا جس میں چلو اور تمہیں بخش دے گا، اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔ "

سورت وَالضُّحَىٰ کا ایک مختصر اور جامع تعارف

تصویر
محبوب کی سورت: گیارہ آیات، چالیس کلمات (الفاظ)، ایک سو چوالیس حرکات، ایک سو چھیاسٹھ حروف اور تیرہ ہزار دو سو چورانوے اعداد رکھنے والی قرآن پاک میں ترانوے نمبر کی سورت  وَالضُّحَىٰ  جسے آپ پڑھنا چاہیں تو اس کی ایک تسبیح آدھے گھنٹے میں پوری کرسکتے ہیں۔ یعنی گیارہ حروف (یا تقریبا تین کلمات) فی سیکنڈ جو کہ ایک عام قاری کی اوسط رفتار ہے۔

Belief in One God.

تصویر
شرک سے بچنے کا طریقہ أ‌.                لَا تُشْرِكْ بِاللَّه : شرک کے بارے میں قرآن پاک میں آیا ہے لَا تُشْرِكْ بِاللَّهِ إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ   اللہ کا کسی کو شریک نہ کرنا، بیشک شرک بڑا ظلم ہے شرک کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا اعلان ہے کہ وہ اِس گناہ کو کبھی بھی نہ بخشے گا۔ باقی شرک کے سوا دوسرے تمام گناہوں کو جس کیلئے وہ چاہے گا بخش دے گا اور مشرک ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ضرور جہنم میں جائے گا۔ مشرک کی کوئی عبادت مقبول نہیں۔ بلکہ عمر بھر کی عبادت شرک کرنے سے غارت و برباد ہو جاتی ہے چنانچہ قرآن مجید میں ہے کہ لَئِنْ اَشْرَکْتَ لَیَحْبَطَنَّ عَمَلُکَ   اے سننے والے اگر تو نے اللہ کا شریک کیا تو ضرور تیرا سب کیا دھرا اکارت جائے گا حدیث: حضرت عبدا للہ بن مسعود رضی ا للہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ ایک شخص نے رسول ا للہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم سے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کون سا گناہ ا للہ عزوجل کے نزدیک سب سے زیادہ بڑا ہے؟ تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا : یہ ہے کہ تم اللہ عز

Indistinct Groups (Last Part)

وہ مبہمات جن میں سے بعض کے ناموں کو پہچانا جاتا ہے اور بعض کو نہیں۔  گروہ جن میں سے چند ایک یا کسی ایک  کا نام معلوم ہے: افراد کے علاوہ انسانی گروہوں کو بھی مبہم لفظ سے ذکر کیا گیا ہے۔ ان میں سے یہ 77 گروہ علامہ نے الاتقان میں درج فرمائے ہیں۔ مبہم افراد اور گروہوں کی کل تعداد 231 کے قریب بنتی ہے۔ گروہوں کے بارے میں ذیل میں بیان کیا گیا ہے۔

Indistinct Personalities (Part 5 of 5)

ظالمین کا مبہم تذکرہ قرآن پاک میں ظالمین کا مبہم انداز میں تذکرہ: مؤمنین کے بعد ظالمین کا بھی تذکرہ مبہم انداز میں کیا گیا ہے۔ جیسے  إِنَّ شَانِئَكَ   کہا گیا ہے۔ اس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمن عُقْبَةُ بْنُ أَبِي مُعَيْطٍ  کا مبہم ذکر ہے۔  نام نہ لینے اور مبہم ذکر کرنے سے ایک زبردست فائدہ یہاں یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے موجودہ اور مرے ہوئے تمام دشمن اس آیت مبارکہ کی زد میں صراحتا  یا اشارتا آگئے۔ یہاں ان ظالمین کی ایک مختصر فہرست ہے جو ہو گزرے ہیں۔

Indistinct Personalities (Part 4 of 5)

فرشتوں اور جنات کا مبہم کلمات سے تذکرہ صرف انسانوں کو ہی مبہم کلمات سے نہیں ذکر کیا گیا، فرشتوں اور جنات اور شیاطین کیلئے بھی مبہم کلمات لائے گئے ہیں۔ ذیل میں ان کلمات اور فقروں کی ایک مختصر سی فہرست دی گئی ہے۔

Indistinct Personalities (Part 3 of 5)

مبہم کلمات سے مؤمنین و مخلصین کا ذکر انبیائے کرام کے بعد اللہ جل شانہ نے مؤمنین کو بھی مبہم کلمات سے ذکر فرمایا ہے۔ انبیاء چونکہ ہر دور میں معروف ہوتے ہیں اس لئے ان کی شناخت میں کوئی دشواری پیش نہیں آتی۔ لیکن باقیوں کا معاملہ اس سے الگ ہے۔ {وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْرِي نَفْسَهُ} یہ حضرت صُهَيْب کے بارے میں کہا گیا ہے۔

Indistinct Personalities (Part 2 of 5)

تصویر
مبہم کلمات سے انبیائے کرام کا تذکرہ سب سے پہلا گروہ جسے بوجوہ مبہم کلمات سے ذکر کیا گیا وہ انبیائے کرام کا مقدس گروہ ہے۔ وہ  مبہم کلمات جن سے مراد انبیائے کرام ہیں، علامہ سیوطی نے ان کو اپنی مشہور عالم کتاب الاتقان فی علوم القرآن میں جمع فرمایا ہے، یہاں کچھ تفصیل کے ساتھ درج کئے جاتے ہیں۔

Space Time Concepts

تصویر
چوتھا زمانہ ---- اور اسپیس ٹائم  زمان و مکان کے تانے بانے سے کائنات کو گوندھ کر، مکس کرکے، بنایا گیا۔ لیکن یہ ہر ایک کیلئے فکس ویلیو کی طرح نہیں۔ کچھ وہ بھی ہیں جن کیلئے زمان و مکان ایک ربڑ کی سی حیثیت رکھتے ہیں، جب چاہا، کھینچ کر بڑا کر لیا، جب چاہا دبا کر مختصر کر لیا۔ زمان و مکان ان کے ہاتھ میں ایسے ہیں، جیسے حضرت داؤد علیہ السلام کے ہاتھوں میں لوہا، کہ جب آپ چاہتے تھے کہ اس سے کچھ بنائیں تو لوہا آپ کے ہاتھ میں موم ہو جاتا تھا۔ ہاتھ تو اسی ایک ہستی کے ہیں، اور ویسے ہی ہیں۔ یہ لوہا تھا جو آپ کے ہاتھوں میں کبھی موم کی طرح نرم ہو جاتا تھا اور کبھی فولاد کی طرح مضبوط اور سخت۔ یہ کمال دست داؤدی کا تھا۔

Qurani Zakat of Wazaif

The numbers of Quran column show that the wazifa in Wazifa column, if recited this much, will be equal to one Quran in length. Such As Durood-e-Taj, if recited 618 times, will be equal to one Quran in length. The number of recitation this much is called Qurani Zakat of that Wazifa.

Indistinct Personalities (Part 1 of 5)

تصویر
مبہمات القرآن قرآن وہ کتاب ہے جس میں کوئی شک نہیں۔ یہ جب بھی کوئی نظریاتی بات کرتا ہے یا الوہی قانون کا تذکرہ  کرتا ہے تو اسے بالکل کھول کر واضح طور پر بیان کرتا ہے۔    قرآن پاک فصاحت و بلاغت کے اعتبار سے بھی معجزہ ہے۔ جس طرح کسی بات کو واضح طور پر بیان کردینا فصاحت ہے، اسی طرح فصاحت کسی لفظ یا بات کے مبهم رہنے کا بھی تقاضہ کرتی ہے بالخصوص جبکہ اس کا تعلق افراد انسانی کے ساتھ ہو۔ 

Statistics for Surat-e-Yaseen

تصویر
سورت یاسین کے کلمات (الفاظ) و حروف  سورت یاسین میں کلمات کی کل تعداد 804 ہے  لیکن اگر مکررات کو شامل نہ کریں تو صرف 487 کلمات بنتے ہیں۔ اس کے صرف 4 الفاظ  ( وَ|مَا | لَا | اِلَّا )  ہی   126 بار اس سورت میں وارد ہوئے ہیں۔ اس سورت مبارکہ میں 3020 حروف آئے ہیں۔ اور 28 حروف تہجی (اور 35 حروف مفصلہ یعنی بشمول ؤ ئ وغیرہ) میں سے کوئی حرف ایسا نہیں جو اس سورت میں موجود نہ ہو۔  سورت یاسین میں صرف پہلی آیت وہ ہے جس میں کوئی حرف مکرر نہیں آیا۔ باقی ہر آیت میں آئے ہیں۔

Great Holy Quran Software ever

تصویر
قرآن پاک کیلئے میں اپنے لیپ ٹاپ پر جو سافٹویئر استعمال کرتا ہوں، وہ جب سے میرے پاس آیا ہے،  اس نے مجھے ایسے ہر دوسرے سوفٹ  ویئرز   سے بے نیاز کردیا ہے۔ عین سے عربی میں مجھے اس سے بہت مدد ملی ہے۔ اس کی سچ پوچھو اتنی خوبیاں ہیں جو اس مختصر سی پوسٹ میں سما بھی نہیں سکتیں۔ صرف چند چیدہ خصوصیات کا تذکرہ کرتا ہوں:

احصائیات قرآن کریم

تصویر
قرآن پاک کے چند دلچسپ اعداد و شمار ذیل میں جو نقشہ دیا جا رہا ہے نہ صرف یہ کہ واقفیت قرآن کیلئے عربی کے طلبہ کیلئے مفید ہے بلکہ عام قاری بھی اس کی مدد سے کافی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔  چارٹ پر کلک کریں اور پھر رائٹ کلک کے ساتھ کمپیوٹر والے حضرات اسے نئی ونڈو میں کھول لیں تاکہ آپ کے لئے یہ فل سائز میں ظاہر ہوسکے۔ موبائل والے حضرات صرف زوم ان کرکے اسے دیکھ سکتے ہیں۔